yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

چھب کا تاریخی مقام اور جائزہ

Yes 2 Webmaster March 24, 2015 1 min read
Chhab Village
Share this:
Chhab Village
Chhab Village

تحریر : اورنگزیب
اٹک شہر سے 103کلو میڑ جنوب مغرب میں آباد ساغریوں کا سب سے بڑا اور مشہور قصبہ چھب واقع ہے چھب کے ذیادہ تر لوگ فوج میں ملازمت کرتے ہیں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہائی سکول موجود ہیں اوراعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اٹک یا دیگر علاقوں کا رُخ کرتے ہیں اس علاقے میں ایک انڑمیڈیٹ کالج بھی موجود ہے جو پیر صفی الدین (مکھڈ) کی کوششوں سے ذولفقار علی بھٹو (مرحوم) نے 1976میں اسکی منظوری دی تھی چھب نے موجودہ دورمیں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کمی کے باوجود بڑی ترقی کی ہے حال ہی میںایک بڑی سڑک جنڈ تک تعمیر کی گئی ہے یہاں ایک ہسپتال اور بنک بھی موجود ہے دریائے سند ھ سے 13میل مشرق کی طرف یہ علاقہ تاریخی نقطہ نظر سے بڑی اہمیت رکھتاہے چھب کا ریلوے ا سٹیشن 1889 میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا 1930 میں چھب میں برف باری ہوئی تھی جنکا ذکر لوگ آج بھی کرتے ہیں 1948 میں کشمیر کو آزادکرنے کے جنگ میں دوسر ے قبائل کے ساتھ چھب کے مجاہدین بھی شامل ہوئے تھے اس طرح ہندوستان کی تقسیم کے وقت جب ہندو مسلم فسادات زوروں پر تھے تو چھب کے عوام نے ایک ٹرین میںبیٹھ کر جنڈ پر حملہ کیا تھا جو اس وقت ہندووں کا تجارتی مرکز تھا جنڈ پر حملہ کرنے کے بعد چند دنوں میں ہندوستانی افواج نے چھب کو آدھی رات کے وقت گھیرے میں لے لیا تھا گھر گھر تلاشی لی تھی کچھ افراد کو نقدی جرمانہ کر کے جیل بھیج دیاگیا تھا

چھب کے عمر رسیدہ افراد کی زبان پر تاریخی واقعات ان کے منہ بولتی ثبوت ہیں وہ کہتے ہیں کہ سکھوں کے حملوں میں چھب کے لوگ ذیادہ متاثر ہوئے تھے چھب کے لوگوں نے سکھوں کے حملہ کرنے سے پہلے اپنے گائوں کواتنا تیزی سے خالی کیا تھا کہ عورتوں نے اپنے زیورات کو تندوروں میں ڈال کر چھپا دیا تھا تاریخی مقام مکھڈ چھب سے تقریباً 21کلومیٹر مغرب کی طرف سندھ کے کنارے واقع ہے جو کسی زمانے میںسکھوں کا مرکزتھا روایات سے پتا چلتاہے کہ مکھڈ تاریخی نقطہ نظر سے چھب سے پہلے آباد ہوا تھا چھب سے مکھڈ جاتے ہوئے 13کلو میڑ کے فاصلہ پر نکہ افعان کا گائوں واقع ہے نکہ چوک سے کچھ فاصلے پر 50شہدا ء کی قبریں آج بھی بکھرے ہوئے پتھروں اور ڈھیروں کی شکل میں موجود ہیں یہ قبریں ساتھ ہی برساتی نالہ جسکی گہرائی کا فی ذیادہ ہے لیکن خشک ہے ایک اونچی جگہ پر بنائی گئی ہیں

دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ان شہداء کی قبریں ہیں جنہیں اچانک سکھ فوج نے نالے کے پوشیدہ راستے میں گھیر کر سب کو شہید کر دیا تھا نکہ افعان کے ارد گرد ایسے شہداء کی کئی قبریں موجود ہیں اور سب سے ذیادہ قبریں اسی علاقے میں ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس علاقے کے رہنے والے لوگوں پر سب سے ذیادہ حملے اسی وادی کے مشرق سے ہوئے تھے انہوں نے سکھوں کی غلامی قبول کرنے کے بجائے اپنی جانوں کو قربان کیا اور مختلف مقامات پر سکھوں سے لڑائیاں لڑ کر جام شہادت نوش کیے تھے نکہ افعان کے نزدیک پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والو ں اور جنگ میں کا م آنے والوں کی تعداد کا بطور یاد گار کا اندراج ہے اس کو سفید سنگ مرمر کے پتھر پر کنندہ کر کے لکھا گیا ہے جو “وارمیموریل” کہلاتاہے اسکو انگریزوں نے پہلی جنگ عظیم (1914-18 )کے خاتمہ پر ساغریوں کے یورپ میں انگریزوں کے لیے قربانی کی خاطر بطور ایک یاد گارکے تعمیر کیا ہے جو آج تک قائم ہے

اس کے برعکس ہم بھی تو ہیں جنہوں نے سکھوں کے خلاف اپنی سرزمین کے دفاع میں جانی قربانی دینے پر بھی شہدا ء کی قبروں کو ٹھیک حالت میں رہنے پر توجہ تک نہیں دی ہے جب کبھی میں ان شہداء کی قبروں پر سے گزرتاہوں جو کہ سڑک کے کنارے واقع ہیں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ شاہد ہمارے قدیم ورثہ کا محکمہ اس علاقے سے صرف اور صرف اس وجہ سے نا واقف ہے کہ یہ علاقہ دور دوراز ہے مجھے یہ دیکھ کر یہ محسوس ہوتاہے کہ واقعی ہم ماضی کو فراموش کرنے والے ہیں ہمیں اپنے ماضی اورمستقل سے کو ئی دلچسپی نہیں رہی لیکن یہ درست ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے میں جب اپنے علاقے کے گائوںکے قبرستان میں جاتاہوں وہاں شہدا ء کے قبروں پر لہراتے قومی پر چم اس بات کا ثبوت ہے کہ حقیقت میں چھب کے عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

چھب کے مقام پر سکھوں کے تعمیرات آج بھی موجو د ہیں سکھوں کا فوجی مرکز چونکہ مکھڈ تھا لیکن اس کے علاوہ تھوڑے تھوڑے تعداد میں سکھ ہر گائوں کے نزدیک خیمہ زن ہوتے تھے اس علاقے کا فوجی کمانڈرعام طور پرمکھڈ میں رہتاتھا سنتے ہیں کہ انکے ایک جرنیل کا نا م من سنگھ تھا جس نے کسی نہ کسی طریقہ سے ساغریوں کو راضی کر لیا تھا کہ وہ چھب سے چند کلو میڑکے فاصلے پر مغربی جانب ایک بُرج نماقلعہ تعمیر کریںگے جس میں سکھ فوجی علاقے کی حفاظت کے لیے رہائش پزیر ہوں گے چنانچہ اس تعمیر شدہ بُرج نما قلعہ میں ایک فوجی ٹولہ رہتا تھا من سنگھ کے نام سے “من کوٹ “کا علاقہ آج بھی موجودہے قلعہ کی قدیم بنیادوں کی نشانیاں بڑے بڑے پتھروں کی شکل میں موجود تھیں جن کو نزدیک رہنے والوں نے خود دیکھا ہے اس بُرج نما قلعہ کے ساتھ ایک کنواں کھودا گیا تھا جو اب غیر آباد ہے جب وہاں کے بچے اس میں اترتے ہیں اور اس کو کھود تے تو اس میں لوہے کی سلاخ نما اشیاء مل جاتی تھیں اسی بڑے نالے میں جو دریائے سند ھ تک جاتاہے چھب گائوں اوردریائے سندھ کے درمیان اسی نالے کے قریب مزید ایک کنواں بھی کھودا گیا تھا جس کو” سرنگ کنواں” کہتے ہیں او ریہ آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے اس کا کچھ حصہ بارشوں کی وجہ سے گر گیا تھا لیکن وہاں کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت خود تعمیر کیا ہے وہاں کی نزدیک آبادی کے لوگ سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتر کر تالاب کی شکل میں پانی پیتے اوربھرتے ہیں

چھب کے ساغریوں میں وزیر خان (نندرک)کا نام اور کاموں کا ذکر آتا ہے وہ سکھوں کے ساتھ لڑائیوں میں ساغریوںکے ہیرو تھے وہ قد کے چھوٹے دلیر اورحاضر جواب آدمی تھے دریائے سندھ کو انہوں نے کئی بار عبور کیا تھا وہ اپنے ایک لڑکے کے ساتھ دریائے سندھ کے کنارے مدفن ہیں خان بہادر شیر جنگ ایک اور ایک تاریخی شخصیت جو 1869 میںپیدا ہوئے تھے 1887 میں کُک رائفلز میں بھرتی ہوئے تھے جو بعد میں بطور سپاہی سروئیر تبدیل ہو گئے تھے مختلف فوجی مہمات میں بطور سروئیر انکی خدمات قابل قدر ہیں مائونٹ ایورسٹ کی اونچائی سطح سمندرسے لینے کا تاریخی کا رنامہ سر انجام دیا تھا بلوچستان افغانستان سرحد کے لئے 1910میں افغان مشن کے ساتھ ان کی خدمات کے طور پر “میگ گرگ میموریل” تغمہ ملا ان کے پاس 12جنگی میڈل تھے 1906 میں انگریزوں کی “رائل جغرافیہ کل سوسائٹی ” نے جغرافیائی خدمات کے صلے میں ایک تلوار عنایت کی تھی اس کے علاوہ کئی اہم شخصیات جنکی علاقہ چھب کے لیے خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

Orangzaib
Orangzaib

تحریر: اورنگزیب (اٹک )

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Drone Attack
Previous Post خیبرایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 7 کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
Next Post مسلح افواج کا متاثر کن فوجی قوت کا مظاہرہ
Pak Army Parade

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.