ممبئی: کالے ہرن شکار کیس میں رہائی کے بعد سلمان خان نے گزشتہ روز ریس 3 کے اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد ہفتہ کو انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے جہاں انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں شامل اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی۔
سلمان خان نے ممبئی میں سلیم خان کی سالگرہ میں شرکت کی اور خوب موج مستیاں کی، اس موقع پر فلم ’ریس 3‘ کی پوری کاسٹ بھی موجود تھی، اداکار سلیم خان نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں سلمان خان کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
