yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

داعش اور اس جیسی جہادی تنظیمیں

Yes 2 Webmaster December 13, 2014 1 min read
ISIS
Share this:
ISIS
ISIS

تحریر : میرافسر امان
آج کل بین القوامی میڈیا میں داعش کی سرگزشت عام سنی جا رہی ہے۔ اس کے مخالف تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ کیا ہے۔ اس نے کیسے جنم لیا۔ اس کی قوت کتنی ہے۔ اس کے مقاصد کیا ہیں۔ اس سے نپٹا کیسے جائے۔پاکستان میں اس کا کتنا اثر ہے۔ صلیبی اور کچھ اسلامی عناصر کی پھیلائی ہوئی اطلاعات اور غیرجانبداردنیا میں دستیاب معلومات کے مطابق اس کا تجزیا کرتے ہیں۔ اس قبل سے ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اسلام کی نشاة ثانیہ کے لیے جو کام اسلام کی تڑپ رکھنے والے جہادیوں نے شروع کی تھی اس کو مسلمان ملکوں میں صلیبیوں کی حد سے بڑی ہوئی مداخلت اور ان کے مفادات نے بڑی حد تک نقصان پہنچایا ہے۔ جب یہ تنظیمیں کچھ کر گذرنے کے قابل ہوتی ہیں اور ان کی حمایت مسلم دنیا میں بڑتی ہے تو ان میں اپنے زر خرید بندے ڈال کر اس کے نام سے مخالفوں کے گلے کاٹنے کے ایسے ناپسندیدہ اقدام کرائے جاتے ہیں جو ان تنظیموں کی بدنامی کا بعث بنتے ہیں۔

یہ کھیل ساری اسلامی دنیا میں کھیلا جا رہا ہے۔ مسلم دنیا کی جمہوریت پسند اکثریت اس بات پر یکساں نظریہ رکھتی ہے کہ تبدیلی لوگوں کی عام رائے سے آنی چاہیے نہ اسلحہ کے زور پر یا خودکش حملوں کے ذریعے جس بے گناہ عوام بھی نشانہ بنتی ہے ۔ اصل میں تبدیل وہ ہی کامیاب ہوتی ہے جو دلوں کو تبدیل کر کے آتی ہے۔ پائیدار تبدیلی دنیا میں رائج جمہوری طریقہ ہی ممکن ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ جن مسلم ملکوں میں جمہوریت کے ذریعے تبدیلی کی کوشش کی گئی وہاں صلیبیوں نے اپنے پٹھوں حکرانوں کو ملا کر اس کا راستہ روکا۔ اس کی مثال میں ہم الجزائر اور مصر کی پیش کر سکتے ہیںجہاں عوام کی رائے سے جو تبدیلی آئی اسے فوج کے ذریعے روکاگیا۔ دوسرا ظلم کی جب انتہا ہو جاتی ہے تو تنگ آمد بجنگ آمد کے مفروضے پر عمل کرتے ہوئے لوگ ہتھیار اُٹھا لیتے ہیں۔ باقی اسلامی دنیا کو اس وقت تجزیے سے ایک طرف رکھتے ہوئے، ہم شام اورعراق کی بات کرتے ہیں جہاں داعش کا ان ملکوں کے کچھ حصہ پر قبضہ ہے۔

صلیبیوں نے پہلے تو ان مسلم ملکوں میں اپنے پٹھو حکمرانوںکو عوام کی گردنوں پر سوار کیا ہے۔ شام میں اقلیتی خاندان کے حکمران ١٩٧٠ء سے قابض چلے آ رہے ہیں۔ دادا، باپ اور اب بیٹا بشار الاسداکثریت پر ظلم کرکے اسے اقتدار میں نہیں آنے دیتا جس کی وجہ سے آج تک شام میں جنگ جاری ہے۔ عراق پر تو صلیبیوں حملہ کیا اور جواز یہ تھا کہ ماس ڈسٹرکشن کے ہتھیار عراق کے پاس ہیں جو بعد میں جھوٹ نکلا۔اگر سروے کی بات کی جائے تو اسلامی دنیا کے عوام صلیبیوں کے ہمیشہ مخالف رہے ہیں۔ دنیا کے آزادذرائع نے جتنے بھی عوامی سروے کرائے ہیں اس سب میں صلیبیوں کی سخت مخالف سامنے آتی رہی ہے غالب لوگ صلیبیوں کو ناپسند کرتے ہیں۔ شام میں اقلیتی فرقے کی وجہ جنگ ہو رہی ہے اور لوگ داعش کی طرف متوجہ ہوئے۔ عراق میں جنگ کے بعد سنی شعیہ فسادات کرائے اورنوری المالکی کو اقتدار پر بٹھایا اور اس نے سنی اکثریت کو دیوار سے لگایا جس کی وجہ سے لوگ داعش کے ہمدرد بنے ۔ان دونوں ملکوں کی کچھ زمین پر داعش قابض ہے ۔ اور یہ ایک حقیقت ہے۔

پہلے داعش نے شام میں رقعہ میں اپنا دار الحکومت قائم کیا اور عراق میں داخل ہو کر اس کی ١٦ ڈویژ ن فوج کو شکست دے کر موصل اور انبار کے صوبوں پر قبضہ کر لیا۔ عراقی فوج کی سنی اکثریت نے سابق نوری المالکی کے ظلم کی وجہ سے اسلحہ سمیت داعش میں شرکت کی۔ داعش نے تیل سستے داموں مارکیٹ میں فروخت کر کے اپنے خزانے میں کثیر ڈالر جمع کر لیے ۔ کرد فوج کے سربراہ کے مطابق داعش کی فوج کی تعداد ٢ لاکھ کے قریب ہے ۔داعش کیسے وجود میں آئی تو اخباری اطلاع کے مطابق ١٩٩٩ء میں قائم ہونے والی جماة التوحید و الجہاد اس کی بنیاد ہے۔یہ تنظیم ٢٠٠٤ء میں ” قیادت الجہادفی البلادرافضین” کا نا اختیار کر کے القاعدہ کی اتحادی بنی۔٢٠٠٦ء میں دیگر گروپ جن میں جیش اہل سنہ و الجماعت بھی شامل تھی اس کا اہم ذمہ دار ابو بکر البغدادی تھا۔ اس کے بعد ان تنظیموں نے شوریٰ کونسل قائم کی جو پہلے دولت اسلامیہ عراق بنی۔

ابوبکر کی شام میں کاروائیوں کے بعد اس کو ” دولت اسلامیہ عراق، شام بنا دیا گیا جس انگریزی میں آئی ایس آئی ایس نام رکھا گیا۔ ٢٠١٤ء میں اس نے نام بدل کر” دولت اسلامیہ” رکھ لیا اور پوری امت مسلمہ کو اس خلافت پر بیعت کا حکم جاری کر دیا۔ اب تک عراق، الجزائر، لیبیا ،مصر ،پاکستان کی جنداللہ، چیچن ،ترکستان ،الجزائر اور افغانستان کے چھوٹے چھوٹے گروپ داعش کے حامی بن چکے ہیں۔ جبکہ بڑے جہادی گروپس جن میں القاعدہ، شام کی سرین آرمی اور اسلامک موومنٹ اورصومالیہ کی الشباب، پاکستان کے لشکر جھنگوی نے داعش سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے،افغان طالبان نے کہا ہے وہ صرف اپنے ملک کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں اس کے باہر ان کا کوئی ایجنڈا نہیں۔پاکستان میں بھی داعش کی کوئی حقیقت نہیں ٹی ٹی پی نے بھی اس کی حمایت نہیں کی صرف ٹی وی پر اور کچھ دیواروں پر داعش نظر آتی ہے۔ حکومت کو بھی یہی اطلاعات ہیں۔ ادھر صلیبی دفاعی ماہرین کو داعش کی شام اور عراق میں پھیلتے ہوئے اثر و نفوز پر سخت پریشانی ہے۔ امریکا میں کانگریس نے داعش کے خلاف ٣ سالہ جنگ کی منطوری کے لیے کہا ہے۔

ایران عراق اور شام نے دولت اسلامیہ کو شکست کی لیے مشترکہ حکمت عملی کا فیصلہ کیا امریکہ اور ایران پہلے ہی داعش پر ہوائی حملے کر رہے ہیں۔ امریکا کی قیادت میں مغربی اورعرب ریاستوں کا ایک اتحاد بھی داعش کے خلاف کام کر رہا ہے۔ امریکا اور ایران کے فضائی حملوں کے بعد اتحادی ملکوں نے عراق میں داعش سے زمینی لڑئی کے لیے اپنے ١٥٠٠ فوجی بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ عراقی فوج کی تربیت کے ساتھ ساتھ امریکا کے فوجیوں کے ساتھ مل کر براہ راست جنگ میں بھی حصہ لیں گے۔ آزاد دنیا اس بات پر غور کر رہی ہے کہ افغانستان میں شکست کے بعد اتحادی ایک بار پھر یک جا ہوکر داعش کے جہادیوں کو شکست دینے کی تدبیریں کر رہے ہیں ۔١٣ سال تک ظلم ڈھا ڈھا کر افغان فاقہ مست جہادیوں کو شکست نہ دے سکنے والے اتحادی اب دولت سے مالا مال داعش کے جہادیوں کو شکست دے سکیں گے؟۔ دیکھیں نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میرافسر امان
mirafsaraman@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Akhtar Sardar Chaudhry
Previous Post اسلامی تعلیم و تربیت کا خواب پورا ہو گا
Next Post مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا عمران خان پر ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ
Imran Khan and Hanif Abbasi

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.