yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ڈی ایف اے ساؤتھ کی مثبت پیش رفت

Yes 2 Webmaster January 10, 2016 1 min read
DFA
Share this:
Lyari
Lyari

تحریر: نعیم الرحمان شائق
کسی پس ماندہ علاقے سے مثبت خبر آئے تو اس کی ضرور تشہیر کرنی چاہیے ۔ غریب کی بستی میں روٹی تقسیم ہورہی ہو تو خوب ڈھنڈورا پیٹنا چاہیے ۔ جہاں سے ہر وقت منفیت کی گونج سنائی دے ، اگر وہاں سے اثبات کی تھوڑی سی مہک بھی محسوس ہو ، اسی وقت سارے عالم کو بتا دینا چاہیے ۔ تاکہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو ، جو یہ کار ہائے خیر سر انجام دے رہے ہوں۔ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ کسی مثبت خبر کو موضوع سخن بناؤں ، لیکن یہ کوشش ہمیشہ نہیں تو اکثر اکارت جاتی ہے ۔ اب تو ہمارے لوگ بھی ایسے موضوعات پسند کرنے لگے ہیں ، جن میں مہنگائی کا رونا ہو ، غربت کی دہائی ہو ، لاشوں کے سانحے ہوں ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا مصالحہ ہو یا ان موضوعات سے ملتا جلتا کوئی موضوع ہو۔

لیاری کو کون نہیں جانتا ؟َ کون اس خطہ ِ بے اماں سے نا واقف ہے؟ آپ لیاری کے لوگوں کو جاہل ، گنوار ، اور ان پڑھ کہہ لیں ، لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ علاقہ کھیلوں کے حوالے سے ہمیشہ ذرخیز رہا ہے ۔ اس کے علاوہ اس امر کا بھی اعتراف کرنا پڑے گا کہ یہاں کے پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے لوگوں کے دلوں میں اس غریب بستی کے غریب لوگوں کا درد ہے ۔ یہ لوگ اکثر و بیشتر اپنی مدد آپ کے تحت لیاری کے نوجوانوں اور خصوصاََ طالب علموں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی یہ کوششیں نیک نیتی پر مبنی ہوتی ہیں ۔ کیوں کہ یہ لوگ نہیں چاہتے ان کے نوجوان اور آنے والی نسل منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر خود سے بھی بے گانہ ہوجائے۔ بلا شبہہ یہ لوگ عزت و احترام کے قابل ہیں ۔ کیوں کہ یہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہی یہ کارہائے خیر سر انجام دے رہے ہیں۔

Sports
Sports

جیسا کہ پہلے کہہ چکا ہوں کہ لیاری کا علاقہ کھیلوں کے حوالے سے ہمیشہ ذرخیز رہا ہے۔ لیاری کے پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے لوگ اس حقیقت کا اادراک کر چکے ہیں کہ کھیل ایک ایسی مثبت سرگرمی ہے ، جس کے ذریعے ہر قسم کی منفی سرگرمیوں کو مات دی جا سکتی ہے۔ جب لیاری کے لوگ کھیلوں کی طرف راغب ہوں گے تو خود بہ خود ان منفی سرگر میوں کو چھوڑ دیں گے ، جنھوں نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ ویسے تو یہاں ہمہ اقسام کی کھیلیں رائج ہیں ، لیکن فٹ بال کا ذوق اور شوق بہت زیادہ ہے ۔ جب فٹبال کا انٹر نیشنل ایونٹ سجتا ہے تو لیاری میں بڑی بڑی اسکرینیں سجتی ہیں ۔ بچے ، بوڑھے ، جوان ۔۔ سب ہی فٹ بال کے یہ میچ ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔

لیاری کی نئی پود کو فٹ بال کی طرف راغب کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ساؤتھ ) اچھے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وجہ وہی ہے کہ نئی نسل منفی سر گرمیوں سے بچے ۔ ڈی ایف اے ساؤتھ کے چئیر مین جمیل احمد ہوت صاحب نے بتایا کہ ناصر کریم بلوچ صاحب (ڈی ایف اے ساؤتھ کے سر پرست ِ اعلیٰ ) کی قیادت میں ڈی ایف اے ساؤتھ لیاری کے نوجوانوں کو فٹ با ل کی طرف راغب کرنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھا نے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ان کی وساطت سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایف اے ساؤتھ پچھلے سال پانچ بڑے ایونٹس کرا چکی ہے۔ ان ایونٹس کے انعقاد کی وجہ سے لیاری کے نوجوان بڑ ی تیزی سے فٹ بال کی طرف مائل ہور ہے ہیں ۔ بلا شبہہ ڈی ایف اے ساؤتھ کی یہ مثبت پیش رفت لیاری کے نو جوانوں کا مستقبل روشن کرنے میں اہم کر دار ادا کرے گی۔

DFA
DFA

ڈی ایف اے ساؤتھ کے چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ لیاری کے تمام کھیلوں کے میدان آباد کر دیے گئے ہیں۔ لیاروں میں کھیلوں کے میدانوں کی شدید قلت ہے ۔ حکام ِ بالا کو چاہیے کہ اس طرف توجہ دیں ، تاکہ بچے گلیوں میں کھیلنے کی بہ جائے میدانوں میں کھیلیں ۔ لیاری کے بچےگلیوں میں کھیلنے پر مجبور ہیں ۔ جب کہ وہاں کھیلنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔ اس سے حادثات بھی ہو سکتے ہیں ۔ جمیل احمد ہوت صاحب نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ڈی ایف اے ساؤتھ عنقریب انڈر 12 اسٹریٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد کرے گی۔

تاکہ چھوٹے بچے بھی اس طرف مائل ہوں ۔ ڈی ایف اے ساؤتھ کا یہ اقدام بھی موثر ثابت ہوگا ۔ اس طرح نو جوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی کھیل کا شوق پیدا ہوگا۔ چیئر مین صاحب نے یہ بھی بتا یا کہ ڈی ایف اے ساؤتھ نے ایک وعدہ کیا تھا ۔ وہ وعدہ یہ تھا کہ ٹرانسفر فارم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ یہ وعدہ پورا کیا گیا۔اس عمل کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ۔ اب تک سات سو فارم بھرے جا چکے ہیں ۔ جس سے ذوق و شوق کا بہ خوبی انداہ ہوتا ہے۔

Efforts
Efforts

لیاری کا علاقہ ہمیشہ سے پس ماندہ رہا ہے ۔ اکثر و بیشتر یہ خطہ حکام بالا کی ترجیحات سے کوسوں دور رہا ہے ۔ جب یہاں کے سلجھے ہوئے لوگوں نے محسوس کیا کہ کوئی نہیں ہے ، جو ان کا پرسان ِ حال ہو تو انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔ یہ کوشش اس وقت بھی جاری و ساری ہے۔ یوں سمجھ لیجیے کہ ڈی ایف اے ساؤتھ بھی انھی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ بھی اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہے ۔ ڈی ایف اے ساؤتھ کے چیئر مین صاحب کے بہ قول ان کے ساتھ حکام ِ بالا کی طرف سے کوئی مالی تعاون نہیں کیا جا رہا ۔ بلکہ لیاری کے تما م فٹ بال کلبز اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں ۔ کاش! یہ خطہ ِ بے اماں حکام ِ بالا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لے !!۔

تحریر: نعیم الرحمان شائق
ای میل:
shaaiq89@gmail.com
فیس بک :
fb.com/naeemurrehmaan.shaaiq

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post رنگ برنگی تا روں سے تخلیق کردہ آرٹ کے دید ہ زیب شاہکار
Next Post نواب شاہ :ریلوے پُل پر موٹر سائیکل سلپ،2 نوجوان جاں بحق

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.