yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

نصاب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Yes 1 Webmaster January 9, 2016January 9, 2016 1 min read
Seerat un Nabi
Share this:
Pakistani Nation
Pakistani Nation

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا
کسی بھی غیور و غیرت مند قوم کو شکست دینا کوئی آسان کام نہیں بلخصوص پاکستانیوں کو کسی بھی میدان میں شکست نہیں دی جا سکتی، کیونکہ اللہ پاک کے خصوصی فضل و کرم سے پاکستانی قوم ایک ایسی قوم کا نام ہے، جن کی زندگی میں ناکامی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ بات ہم بحثیت پاکستانی قوم کم جانتے ہیں مگر ہمارے ازلی دشمن بخوبی جانتا بھی ہے اور اس بات کو مانتا بھی ہے۔ مجھے اس بات سے بھی اتفاق ہے کہ پاکستانی قوم ایک ان پڑھ کوکسی دفتر میں چپڑاسی نہیں رکھ سکتی مگر جاہل، ان پڑھ، شرابیوں کو صوبائی کیا قومی اسمبلی کا ممبر بھی منتخب کر لیتی ہے۔

یہ بھی سچ ہے کہ لوگ پچاس پچاس روپے کی خاطر موت کے گھاٹ اتار دیئے جاتے ہیں، اور اربوں کھربوں کی لوٹ کھسوٹ کر کے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عقیدت و احترام سے دیکھا جا تا ہیں، اس بات سے بھی مجھے انکار نہیں بازار میں گوشت حلال و حرام کی تمیز کے بغیر فروخت کر دیا جاتا ہے۔

حالانکہ نماز روزے سمیت خدمت خلق میں بھی پاکستانی کسی قوم سے پیچھے نہیں، اللہ پاک نے پاکستانیوں میں بے پناہ صلاحیتوں کو چھپا رکھا ہے، اگر باصلاحیت لوگ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگئے آجائیں تو دنیا کی سُپر پاور صرف پاکستان ہو، یہ بات کوئی مفروضوں پر مشتمل نہیں بلکہ ٹھوس حقائق کی بناہ پر کہہ رہا ہوں جس کو سمجھنے کے لئے صرف ایک مثال پاکستانی فوج کی دیتا ہوں۔

آئی ایس آئی دنیا کی اول درجہ کی ایجنسی کا اعزاز حاصل کرنے میں، اللہ پاک کا کرم نبی کریم ۖ کا عشق، قوم کی دعاؤں اور پاکستانیوں میں خداداصلاحیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہیں دنیا میں کوئی بھی ایسی قوم نہیں جس نے ترقی علم، تعلیم، اور تربیت کے بغیر حاصل کی ہو۔

Seerat un Nabi
Seerat un Nabi

تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے دِن کو رات یا رات کو دن کہا جائے، یہ تعلیم ہی ہے جس نے خطوں، ریاستوں اور ملکوں کوعام سے خاص بنایا، ترقی پزیر سے ترقی یافتہ بنایا،عام سی قوموں کو اثر وسوخ والا بنایا، کم اہمیت سے زیادہ اہمیت سمیت دنیا کی سُپر پاور کے طور پر منوایا،آج تعلیم ہی کے بل بوتے پر قومیں اور ملک اپنی کامیابی کا لوہا منوارہی ہیں۔

پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ شعبہ تعلیم میں ہم بلکل آزاد نہیں ،ہمارے نصاب تعلیم میں جو وقتاً فوقتاً تبدیلیاں ہوتیں رہتیں ہیں، ان میں قانونی، اخلاقی اور نظریاتی احساس کو اہمیت دی جانی چاہئیے مگر عملی طور ایسا نہیں کیا جاتا۔ شروع سے ہی ہمارے تعلیمی ساز پالیسی بنانے والوں کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی جاتی ہے، کہ مذہبی اور سیکولر حلقے ایک دوسرے کے تعلیمی میدان میں مخالف ہیں۔

میں اس مخالفت سے انکار نہیں کرتا مگر یہ مخالفت کب اور کس نے ختم کرنی ہے؟ ہر شخص کا پختہ ایمان ہے کہ اسلامی جموریہ پاکستان کا معرضِ وجود میں آنے کی بنیادی اکائی دو قومی نظریہ تھی،اور انشااللہ قیامت تک یہ دو قومی نظریہ زندہ و پائندہ رہے گا اور اگر ہم اس کو وفاق اور صوبوں کی چپلقش کا نام دے کر اپنے آپ کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ

افراد کے ہاتھوں میں اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

تعلیم و تدریس سے وابسطہ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں،تعلیم سے جہاں ملک و قوم کی ترقی ہوتیں ہیں وہاں اللہ اور اللہ کے رسول ۖ کی قربتیں بھی نصیب ہوتیں ہیں اور یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہوتی ہے ، نصاب تعلیم میں جدت کے نام پرپاکستانی قوم کے ساتھ سنگین مذاق بند ہونا چاہیے۔

Education
Education

ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا تا کہ کوئی ازلی ابدی دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے،آئے روز سیلبس میں تبدیلیاں کوئی نیک شگون نہیں ، ہم جانتے ہیں بین الاقوامی ادارے جو تعلیم کے شعبہ میں ہماری مدد کرتے ہیں وہ کوئی ہمارے ماموں کے بیٹے نہیں بلکہ ان کے اپنے اپنے مقاصد اور مفاداد ہوتے ہیں۔

اس سال جو تین موضوع شامل کئے گئے ہیں ان میں ڈینگی، حفظان ِصحت اور خواتین کے حقوق وغیرہ نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کو میٹھا زہر ہی کہوں گا، کیونکہ اگر انسانی تاریخ کی ورق گردانی کی جائے تو ایک بات ہی روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں کہ جو حقوق نبی آخرالزماں محسن انسانیت جناب رسالت مآب ۖ نے دئیے وہ حقوق انسانیت کو نہ چودہ سال قبل میسر تھے اور نہ ہی دائرہ اسلام سے باہر نظر آتے ہیں۔

اگر خواتین کے حقوق کی بات کی جائے تو تاریخِ انسانی نہیں بلکہ تاریخ ِ اسلام کے در پر آئیے اور دیکھئے کہ عورت کی عزت ، عورت کا وقار، اور عورت کے حقوق کو عملی شکل میں کس نے پیش کیا، اگر حسد بغض اور لالچ سے باہر اور کر دیکھا جائے تو پوری انسانی تاریخ میں ایک ہی ہستی ہے جس کو ہر جاندار اور بے جان چیز جانتی بھی ہے اور مانتی بھی ماسوائے چند انسانوں اور جنوں کے،

کسی شاعر کا ایک شعر ہے ۔۔۔
دو چار نہیں صرف ایک ہی بتا دو
وہ شخص جو اندر سے بھی باہر کی طرح ہو
تاریخ اگر ڈھونڈے گئی ثانی محمد
ثانی تو بڑی چیز ہے سائی نہ ملے گا
دنیا سمیت تمام جہانوں میں ایک ہی ایسی ہستی ہے
جو اند سے بھی باہر کی طرح ہے

جس کا زکر مخلوق اور خالق دونوں کرتے ہیں، اور الحمداللہ ہمارے لئے یہ بات باعث فخر ، باعث افتخار اور خوش قسمتی ہے کہ ہم جنابِ رسالت ۖ کی امت سے ہیں، اگر ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں؟اگر ہم چاہتے ہیں ترقی یافتہ قوم کی صف میں کھڑے ہوں؟اگر ہم چاہتے ہیں۔

پاکستان سے لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ ہو؟اگر ہم رشوت سفارش اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں؟ اگر ہم ملاوٹ سے پاک چاہتے ہیں ؟اگر ہم چاہتے ہیں کسی کے حقوق کی حق تلفی نہ ہو؟اگر ہم پاکستان سے شراب ، زنا اور سود کا خاتمہ چاہتے ہیں ؟ دنیا کی سپر پاور پاکستان بنے ؟تو صرف ایک کام کرنا ہوگا کہ بنیادی نصاب میں سیرت النبی ۖ کو شامل کیا جائے۔

Dr Tassawar Hussain
Dr Tassawar Hussain

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ جیت لیا
Next Post یورپی یونین کے 28 ممالک میں کم تنخواہ والے ممالک میں سپین کا نواں نمبر
Spain

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.