yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ثقافتی جنگ میں

Yes 1 Webmaster February 21, 2016 1 min read
Scarf Ban Protest
Share this:
Scarf Ban Protest
Scarf Ban Protest

ثقافتی جنگ میں
تحریر : مولانا محمد صدیق مدنی۔چمن
اس بات کا سہارا لینا اور اس کا پرچار کرنا کہ دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اس لیے تہذیبوں کو ایک دوسرے میں مدغم ہونے سے نہیں روکا جا سکتا ایک بے معنی حجت ہے اور اس کی بنا پر خود کو بری الذمہ قرار دینا کسی بھی طرح قرین انصاف نہیں۔ ایک بہت سادہ سا سوال یہ ہے کہ کیا اہلِ مغرب نے اہلِ مشرق کا لباس اپنا لیا ہے تو یقیناً اس کا جواب نہیں ہے کہ وہاں ایسا کسی بھی سطح پر نہیں ہوا بلکہ وہاں تو مسلمانوں کو سکارف تک پہننے کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ اس پر سزائیں اور جرمانے عائد کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

پاکستان میں فرانس کے سفیر نے اپنے ایک مضمون میں سکارف پر پابندی کی یہ توجیہہ پیش کی کہ وہ معاشرے میں کوئی تفریق و تمیز نہیں پیدا کرنا چاہتے۔ اس سے مغرب کی جمہوریت پسندی کا اندازہ بھی لگا لیجیئے کہ مذہب کی بنیاد پر بھی اختلافِ رائے اسے گوارہ نہیں لیکن ہم نے مغربی جمہوریت کو اتنا مقدس بنا دیا ہے کہ اس کیلئے ہم دین مذہب سے دوری بھی برداشت کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان اس وقت یوں تو کئی مسائل سے دو چار ہے، ڈرون حملوں کی مصیبت بھی ہے، دہشت گردی کا عذاب بھی ہے، بیرون ملک قرضوں کے بوجھ سے بھی قوم کے کندھے زیربار ہیں۔ لیکن ایک اور انتہائی خاموش طریقے سے بھی ہماری جڑوں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے اور اس جنگ کو بڑی کامیابی سے ہم خود اپنے خلاف لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ ثقافتی جنگ ہے۔

ہماری اقدار، ثقافت اور روایات کو ہم خود اس طرح پامال کر رہے ہیں کہ ہمارے لیے کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں اور سچ پوچھیئے تو یہی اپنی اقدار سے دوری ہمارے بہت سارے مصائب کا باعث بن رہی ہے اور دکھ کی بات یہ ہے کہ اس سب کچھ کو جانتے بوجھتے بھی نہ ہم نے اس کی پیش بندی کی اور نہ اب کسی قسم کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت اس ثقافتی یلغار کیلئے سب سے بڑا ذمہ دار ہمارا الیکٹرانک میڈیا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ میڈیا نے لوگوں میں سیاسی شعور بیدار کیا، بہت سارے ملکی مسائل کو اجاگر کیا، حکومتوں کی کرپشن منظرِعام پر لایا، سیاستدانوں، جرنیلوں اور علما سب کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا۔ اب یہ عوام پر ہے کہ کس کو کس درجے پر رکھتے ہیں۔ لیکن ایک احتساب اب بھی میڈیا کو کرنا ہے جو سب سے مشکل ہے اور وہ ہے خود احتسابی۔ میڈیا نے عوام کو اس تنقید کے علاوہ کیا دیا، قومی تشخص کو اجا گر کرنے میں کیا کردار ادا کیا یہ احتساب بھی اسے کرنا چاہیئے۔

لباس کسی معاشرے کی پہلی پہچان ہوتی ہے آپ کسی بھی انجانے معاشرے میں جائیں وہاں کے معاشرتی عادات و اطوار کا سب سے پہلا اندازہ وہاں کے لباس سے لگاتے ہیں۔ پھر اس کے بعد زبان اور دیگر عادات و روایات تک بات پہنچتی ہے۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ ہم نے اپنی اس پہچان پر بہت آسانی سے سمجھوتہ کر لیا ہے۔ اگرچہ میں نہیں سمجھتی کہ قومی سطح پر ایسا ممکن ہے یا ہوا ہے لیکن کم از کم ہمار میڈیا اسی کوشش میں مبتلا نظر آتا ہے کہ اس کے ڈراموں سے لیکر کوکنگ کے پروگراموں بلکہ ٹاک شوز تک میں انگریزی لباس کو بڑے فخر سے پہنا جاتا ہے۔ ہمارے کچھ پروگراموں کی اینکرز حکومتی بے اعتدالیوں اور کوتاہیوں کا رونا بڑے زور شور سے یوں ہی اپنی اقدار کا مذاق اڑاتے ہوئے روتی نظر آتی ہیں۔ آج سے پندرہ بیس سال پہلے ٹیلیویڑن میزبانوں کے دوپٹوں پر نظر رکھی جاتی تھی کہ آیا درست ہے یا نہیں۔ اب تو اگر وہ ڈھنگ کے لباس میں ہی نظر آجائے تو شکر ہے ورنہ اگر آپ ان کی شکل سے نا مانوس ہوں تو یقیناً انہیں کسی یورپی ملک کی خاتون سمجھنے میں حق بجانب ہوتے ہیں۔

Electronic Media
Electronic Media

غیر ملکی ڈرامہ، میوزک چینل یا مووی چینلز بند بھی کر دیجئے تو اپنے چینلز یہ کمی پوری کرتے نظر آتے ہیں اور اگر وہ بھی بند کر دیں تو ہمارے نیوز چینلز ایسے تمام مناظر بڑے دھڑلے سے دکھاتے ہیں۔ برائے نام لباس میں ملبوس پڑوسی ملک کی اداکاراؤں کے سین دکھانے میں ہر چینل دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش میں مبتلا نظر آتا ہے۔

فیشن شوز جس کے نام پر اپنی ثقافت و روایات حتی کہ مذہب تک سے بغاوت کی جاتی ہے کو بڑے فخر کے ساتھ دکھایا جاتا ہے اور ہر لباس کی تعریف یہ کہہ کر کی جاتی ہے کہ لباس مشرق و مغرب کا حسین امتزاج تھے۔ اب اگر مشرق سے مراد بھارت یا دوسرے غیر مسلم معاشرے ہیں تو پھر تو کسی طرح بات ہضم ہو لیکن چونکہ ہم ایک اسلامی ملک کے باشندے ہیں اس لیے ہم نے لباس کو زیب و زینت سے پہلے پردے کیلئے پہننا ہے جبکہ اکثر یہ شوز خواتین کے لباس کی نمائش کیلئے منعقد کیے جاتے ہیں اور یاد رکھیئے یہ برہنگی اسلام کے سراسر خلاف بلکہ سختی سے منع ہے۔ مرد گلوکاروں، اداکاروں اور ماڈلز کو دیکھیں تو وہ چمکیلے بھڑکیلے لباسوں اور مضحکہ خیز بالوں میں کسی اور سیارے کی مخلوق نظر آتے ہیں۔

اب اگر یہ کہا جائے کہ یہ سب شوبز کی دنیا ہے تو حقیقت یہ ہے کہ باہر کی دنیا اس دنیا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ آج معاشرے میں دیکھیئے تو عام گھروں میں شلوار قمیض کی جگہ پینٹ شرٹ نے کچھ اس طرح سے لے لی ہے کہ شلوار قمیض پہننے والوں کو کئی بار تضحیک کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے اور باقاعدہ طور پر انہیں شرمندہ کیا جاتا ہے۔ سادگی معاشرے سے ختم ہوتی جا رہی ہے اور ایسا لباس اور رہن سہن دونوں میں ہے۔

ہم میں سے مہنگائی کا رونا ہر ایک روتا ہے لیکن گھر سے باہر کھانا بھی فیشن ہے اور بے ہنگم طرز کے کپڑے پہننا بھی۔ موبائل نے ایک الگ مصیبت برپا کی ہوئی ہے ٹی وی پر اسّی فیصد اشتہارات موبائل فون اور نیٹ ورکس کے ہوتے ہیں۔ جس جس طریقے سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو اپنے سِم کی خریداری پر مائل کیا جاتا ہے وہ کسی طرح بھی ایک اسلامی معاشرے کے شایانِ شان نہیں اور پھر ہوتا یہ ہے کہ ہمارے نوجوان موبائل فون کو اسی مقصد کیلئے استعمال کرنے میں لگ جاتے ہیں جسکی تربیت انہیں میڈیا دیتا ہے اور وہ ایسا نہ کریں تو انہیں اپنے ہم عمروں کی طرف سے بیک ورڈ، پینڈو اور نجانے کیا کچھ سننا پڑتا ہے۔

شروع میں محمدصدیق مدنی نے کہاہے کہ میڈیا کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا پڑے گا اگرچہ یہ کڑوا گھونٹ ہے لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ اگر میڈیا کو واقعی اپنے معاشرے کی فکر ہے اور اس کا بناؤ بھی مقصود ہے تو اسے اپنی مذہبی اور معاشرتی اقدار و روایات کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تاثر ایک مسلمان ملک کے طور پر اْبھارنا ہوگا اور اس پر فخر بھی کرنا ہوگا۔ کیونکہ آج کے دور میں معاشرے کے بگاڑ اور سنوار کی ذمہ داری گھر اور سکول سے بڑھ کر میڈیا پر ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔

ہمارے ماحول پر مکمل طور پر اثر انداز بھی۔ مہنگائی سے روتے عوام کے سامنے اگر شاندار گاڑیوں، عالی شان گھروں، بے ڈھنگے قیمتی لباسوں اور مہنگے ترین غیر ملکی کھانے، جن کے اجزائے ترکیبی صرف امپورٹڈ ڈبوں میں ہی دستیاب ہیں، کی بجائے سادہ زندگی خوبصورت انداز میں پیش کی جائے اور اس کے فوائد اجاگر کیے جائیں، اپنے خوبصورت اور پر وقار لباس کو فخر اور نفاست کے ساتھ پیش کیا جائے تو ہم یقیناً بہت ساری مصیبتوں سے بچ جائیں گے اور پھر جب میڈیا اپنی حکومتوں اور جہازی سائز کابینہ، انکی شاہ خرچیوں اور کرپشن پر اعتراض کرے گا تو چونکہ اس کا اپنا دامن صاف ہوگا تو اس کی بات دلپدیز بھی ہوگی اور پر اثر بھی۔

Mohammad Siddiq Madani Logo
Mohammad Siddiq Madani Logo

تحریر : مولانا محمد صدیق مدنی۔چمن

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Leader
Previous Post مسئلہ تختی ہے
Next Post کیا احتساب ہو گا
NAB-Accountability

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.