yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بے جا تنقید ایک معاشرتی برائی

F A Farooqi April 17, 2016 1 min read
Criticism
Share this:
Artist
Artist

تحریر: شفقت اللہ
بھلے وقتوں میں ایک شخص مصوری کیا کرتا تھا اور اس نے اپنی عمر کا ایک حصہ صرف اپنی تصویر بنانے میں لگا دیا۔ وہ تصویراس شخص کیلئے ایسی تھی کہ جیسے اس کی ساری عمر کی کمائی! جب تصویر مکمل ہو گئی تو اس نے ایک چوراہے پر لٹکا دی اور اس کے نیچے لکھ دیا کہ جہاں غلطی نظر آئے اسے پوائنٹ آؤٹ کریں۔

کچھ ہی دنوں کے بعد اسنے دوبارہ چوراہے پر اپنی تصویر پر نظر ماری تو اس پر کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جسمیں کوئی غلطی نہ نکالی گئی ہو۔ مصور شخص بہت پریشان ہوا اور اسی تذ بذب میں تصویر اٹھائے بھاگتا ہوا اپنے استاد کے پاس پہنچااور بولا!! استاد جی یہ دیکھو میں نے ساری زندگی لگا دی اور اتنی خوبصورت تصویر بنائی تھی لیکن لوگوں نے کیا حال کر دیا ہے !استاد نے سارا ماجرا دریافت کیا تواس شخص نے بتایا کہ میں نے تصویر چوراہے پر لگانے سے پہلے لکھا تھا کہ کوئی غلطی نظر آئے تو اسے واضع کریں !! تو استاد نے کہا کہ آپ نے فقرہ غلط لکھا تھا۔

آپ دوبارہ تصویر بنائیں اور اس پر لکھیں کہ جہاں غلطی نظر آئے اسے ٹھیک کر دیں !! گویا اس شخص نے ویسا ہی کیا اور دوبارہ چوراہے پر تصویر لگا دی۔ کچھ دنوں کے بعد اس نے پھر چوراہے پر جا کر تصویر کو دیکھا تو وہ تصویر ویسے ہی تھی جیسے وہ لٹکا کر گیا تھا!! وہ دوبارہ خوشی میں اپنے استاد کے پاس گیا اور اس کے سامنے روداد سنائی تو استاد نے جواب دیا کہ دیکھو اس دنیا میں لوگ تنقید کرنے والے تو بہت ہوتے ہیں لیکن حل کسی کے پاس نہیں ہوتا اور وہ انکی کم علمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

کلاس میں استاد نے ایک دن ایک سفید چارٹ اپنے شاگردوں کے سامنے رکھ کر اس پر ہلکا سا کالا دھبہ لگا کر شاگردوں سے سوال کیا کہ اس چارٹ میںآپ کو کیا نظر آ رہا ہے تو سب نے بیک وقت ایک ہی آواز میں کہا ! کالا دھبہ۔ تب استاد نے کہا کہ چارٹ کا ننانوے فیصد سفیداور صاف حصہ چھوڑ کر آپ لوگوں نے صرف دھبہ پر غور کیا ہے اسی طرح ہم عملی زندگی میں کسی انسان کی ہزاروں خوبیوں کو نظر انداز کر کے اسکی ایک خامی پر تنقید کرتے ہیں۔

Criticism
Criticism

زندگی میں کئی ایسے معاملات آتے ہیں جب انسان اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھتا بلکہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنا تا ہے۔وہ عمل انسان سے فطرتا سر زد ہو جاتا ہے کیونکہ ہار تسلیم کرنا سب سے مشکل کام ہے ۔ہم روز مرہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں کہ جب بھی کوئی اچھا یا ایسا کام کر لیتا ہے کہ جسکی ہمیں اس سے امید نہیں ہوتی اور وہ ہم سے عمر یا عہدے میں چھوٹا ہوتا ہے تو ہم اسکو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے نیچا دکھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

ہم اپنی ہی سوچ میں دوسروں کو اتنا کم تر سمجھ لیتے ہیں کہ ہم سے ان کی جیت میں صرف اپنی ہار نظر آتی ہے حالانکہ ہمارا اس کے اس عمل میں کوئی حصہ نہیں ہوتااور یہ ہماری سب سے بڑی کم ظرفی ہوتی ہے اور اسے حسد کہاجاتا ہے جسکا نقصان ہمیں ہی سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اور جانے ان جانے میں بے جا مداخلت اور تذکروں کی وجہ سے وہ شخص خود ہی مشہور ہو جاتا ہے ۔لیکن اگر ہم اس بات کو سمجھ لیں کہ زندگی صرف جیت کا نام نہیں بلکہ ہار میں اپنی جیت کا تلاش کرنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے تو مجھے یقین ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے کبھی بھی کسی کی ٹانگیں کھینچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ہم بغیر کسی کو دھکا دیئے ترقی کی بڑی سے بڑی منزل طے کر سکتے ہیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس ملک کے شعبہ صحافت میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو ایسے کام کرنے میں بلکل بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ،اپنے ہی شعبہ سے وابستہ لوگوں کی ٹانگیں کھینچتے ہیں اور اسکی ذاتیات پر باتیں کر کے اس کو ہمیشہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ہر انسان کی دو قسم کی زندگی ہوتی ہے ایک معاشرتی اور دوسری ذاتی ۔معاشرتی زندگی سے مراد اُس کا کاروبار،تعلقات اور دوست احباب وغیرہ جبکہ ذاتی زندگی سے مراد اُس کی پسند،نا پسند اور رہن سہن وغیرہ ہیں اگر کوئی شخص صحافت جیسے مقدس پیشے سے وابستہ ہو جائے تو اسکے سامنے اپنے آپ کو تسلیم کروانے کیلئے ہر حربہ آزماتے ہیں۔

Journalism
Journalism

کبھی اسکی لکھی خبر پر تنقید تو کبھی اس پر اور کبھی اسکی ذاتیات کو زیر بحث لانا۔ میں حیران ہوتا ہوں ان باتوںکو سوچ کر کہ جس ملک کے دانشور ہی ایسی کم ظرفی کا مظاہرہ کرنے لگ جائیں تو اس ملک کی ترقی اور مستقبل کیسے روشن ہوسکتا ہے ؟کیوں کہ شعبہ صحافت ملک میں چوتھے ستون کی حیثیت رکھتا ہے اس پیشے سے وابستہ لوگ ہر طرح کی بات اور معلومات تک عوام کوہر ممکن رسائی پیش کرتے ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ جب ان نام کے دانشوروں کو دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے کی فرصت نہیں ہے! ستم ظریفی یہ ہے کہ ان لوگوں نے شعبہ صحافت جیسے مقدس پیشے کو پامال کر کے رکھ دیا ہے کہ ایک وقت تھا کہ جب لوگ صحافیوں کی قدر کیا کرتے اور اسکو عزت دیتے تھے صرف اس لئے کہ وہ ان کے حقوق کیلئے جنگ لڑتے ہیں لیکن اب کوئی بھی اس شعبہ کو اچھا نہیں سمجھتا کیوں کہ چندکم ظرف لوگوں نے اس شعبے کو مختلف بے ہودہ کاموں کے کیچڑ سے گندہ کر کے رکھ دیا ہے۔

کوئی بھی پڑھا لکھا شخص اس شعبہ سے منسلک نہیں ہونا چاہتا ،کوئی بھی شخص صحافیوں کواپنے ساتھ ہوئی نا انصافی کی روداد صرف اس لئے نہیں سناتے کہ یہ تو آگے جا کر مفاہمت کر جاتے ہیں اور ہم پہلے سے بھی زیادہ پھنس جاتے ہیں۔جب لوگوں کے دماغ میں کسی کے بارے میں ایک بات کوٹ کر بھر دی جائے کہ وہ شخص ہے ہی چور تو چاہے وہ کتنا بھی اچھا ہو لوگ اسکو چور ہی کہیں گے ۔ دوسروں کی خامیوں پر تنقید کی بجائے اسکی خوبیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو مجھے یقین ہے کہ وہ شخص ایک دن اپنے اندر موجود خامیوں کو خود پہچانے گا اور انکی اصلاح کی کوشش کرے گا۔بے جا اور بے وقت تنقید سے اصلاح کی بجائے ضد میں آ کر مزید بگاڑ پیدا ہو گا۔

Shafqat Ullah Logo
Shafqat Ullah Logo

تحریر: شفقت اللہ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Darulislam
Previous Post سیرت کانفرنس
Next Post بجلی بحران ذمہ دار کون
Electricity Crisis

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.