yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچھ کرکٹ کے بارے میں

Yes 2 Webmaster March 19, 2015 1 min read
Pakistan Cricket Team
Share this:
Pakistan Cricket Team
Pakistan Cricket Team

تحریر : ابنِ ریاض
کرکٹ کا جادو ان دنوں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ وجہ اس کی یہ کہ عالمی کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہے اور ہماری قومی ٹیم کوارٹر فائنل میں میزبان آسٹریلیا سے مد مقابل ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی میزبانی نبھاتے ہوئے ہمیں سیمی فائنل میں جانے کا موقع دیں گے۔ پیوستہ رہ آسٹریلیا سے امید ہار رکھ اس وقت یہ نہایت مناسب محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے کرکٹ کے تجربات سے اپنے عزیز قارئین کو مستفید کریں۔ کرکٹ ہم نے کب شروع کی، ہمیں یاد نہیں اور نہ ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ کیوں ہمارے دل میں گھر کر گئی تاہم یہ قصہ ہم و بیش تین عشرے پرانا ہے۔شائد جب ہم نے سکول جانا شروع کیا۔ہمیں کرکٹ کھیلنے سے بھی زیادہ دیکھنے کا شوق تھا۔ کھیل کے متعلق تو ہم آپ کو پہلے ہی بتا چکے ہیں۔ تا ہم دیکھنا بھی انھی دنوں شروع کر دیا۔ کرکٹ کے قوانین بکثرت ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیڑھے بھی ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ دو بلے بازوں کے مقابل گیارہ کھلاڑیوں کی کیا تْک ہے۔بات تو جب ہے کہ ایک کے مقابل ایک آئے۔

ایک اور سوال جس کا جواب ابھی تک حل طلب ہے کہ اگر زندگی چار روزہ ہے تو ٹیسٹ میچ پانچ روزہ کیسے اور کیونکر؟ بچپن میں ٹی وی پر میچ دیکھنا بھی ایک عجیب تجربہ تھا۔ ہمارے زمانے کے بچے آج کل کے دور کے بچوں کی مانند افلاطون نہیں ہوتے تھے۔ ہم اکثر ٹی وی کو آگے پیچھے سے دیکھتے تھے کہ یہ لوگ آخر ٹی وی میں داخل کہاں سے ہوتے ہیں۔ اس وقت میں ہمیں’ ری پلے’ کی بھی سمجھ نہیں تھی۔ اشتہارات اور وکٹ گرنے یا چوکا اور چھکا لگنے پر جب’ ری پلے’ آتا تو ہم ہکا بکا رہ جاتے کہ اصل اور نقل میں انیس بیس کا بھی فرق نہیں ہوتا تھا۔ ہم سے تو دو گیندیں کبھی ایک جگہ نہیں گریں اور نہ ہی کبھی اسی مقام پر شارٹ لگی یا دو بار ایک ہی جگہ وکٹ کو گیند نے چھوا ہو۔ ہم کھلاڑیوں کی اہلیت کے قائل ہو گئے۔

ایسے ہی جب سرفراز نواز کی ریٹائرمنٹ کی خبر ہم نے پی ٹی وی کے خبرنامے میں سنی اور دیکھی تھی۔ ان کی بائولنگ کی ویڈیو بھی ساتھ چل رہی تھی۔ حیرت کا ایک اور جھٹکا ہمارا منتظر تھا کہ وہ ہر بال پر وکٹ لے رہے ہیں۔ گیند یا تو وکٹ سے جا ٹکراتی ورنہ بلے باز کے یپڈز سے۔ اگر اتفاق سے بلا لگا بھی تو گیند وکٹ کیپر یا کسی اور فیلڈر کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی۔ یعنی کہ کمال گیند باز تھا کہ بلے باز کے پاس جائے پناہ ہی نہ تھی۔ ہمیں تو وکٹ کے حصول کے لئے پرلے درجے کے ترلے کرنے پڑتے تھے۔ آسٹریلیا میں 1985 میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کا پاک بھارت فائنل وہ پہلا میچ ہے جو ہمارے حافظے میں محفوظ ہے۔ یہ میچ پاکستان ہار گیا تھا مگر اس میچ میں عمران خان کی گیند پر وسیم راجہ نے سری کانت کا کیچ پکڑا تھا۔ جب وہ واپس پویلین جا رہا تھا تو سکرین پر لکھا تھا۔۔۔ کیچ وسیم راجہ بولڈ عمران خان۔ ہم پھر حیران کہ انڈے سیوے فاختہ اور کوے بچے کھائیں۔

اتنا بھاگ کے وسیم راجہ نے کیچ کیا اور مزے عمران خان کے ہو گئے۔ ایسے ہی ہمارا خیال یہ تھا کہ بلے باز کی ٹانگوں کو گیند لگ جائے تو وہ آئوٹ خواہ کہاں بھی کھڑا ہو وہ۔ عرصے بعد یہ عقدہ کھلا کہ وکٹ کے سامنے ہونا شرط ہے، باولر کی نظر میں نہیں بلکہ امپائر کی دانست میں۔ ایک بار آسٹریلیا اور برطانیہ کے مابین میچ کی جھلکیاں دیکھ رہے تھے کہ ایک بلے باز نے جان بوچھ کے وکٹ پر جاتی گیند سے فٹبال کھیل لی۔ ہمارے خیال میں تو وہ آئوٹ تھا مگر دیکھا تو منصف صاحب بھی مسکرا رہے ہیں۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ بال پہلے بلے سے ٹکرائی تھی۔ یہ کیا بات ہوئی کہ کسی کو غلطی سے وکٹ کے سامنے گیند لگ جائے تو وہ آئوٹ اور جو جان بوجھ کر گیند سے پنگا لے ( خواہ بلے سے ٹکرانے کے بعد ہی کیوں نہ ہو) وہ ناٹ آئوٹ۔

اس زمانے میں میچ سے پہلے ایک خاتون سکرین پر نمودار ہوتی تھی اور اعلان کرتی تھی ‘ ناظرین پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسریکرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کا آ غاز ہوا چاہتا ہے۔ اس میچ کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ولز کنگ سگریٹ بنانے والے ادارے پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے۔۔۔۔۔ دیگر اشتراک میں شامل ہیں ڈنٹونک ٹوتھ پائوڈر، بناکا ٹوتھ پیسٹ، کیوی شو پالش اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی والوں نے۔۔۔ اب ہم آپ کو قومی نشریاتی رابطے پر قذافی اسٹیڈیم لئے چلتے ہیں جہاں ہماری پروڈیوسر ہیں منشانت اور شاہدہ شعیب رضوی۔’ اس کے بعد ایک تصویر آتی جس میں برقی لہریں خلائی سیارے سے ٹکراتی دکھائی دیتیں اور کچھ ہی دیر بعد میچ شروع ہو جاتا۔ اب اتنی لمبی تمہید کو چھوٹا بچہ کیا سمجھے۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ جیسے ڈرامے پروڈیوس ہوتے ہیں ، یہی عالم میچ کا بھی ہوتا ہے۔اور اول الذکر دونوں پروڈیوسر میچ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اب اتفاق سے رمیض راجہ ہمارے پسندیدہ کھلاڑی تھے۔ لیکن عمومًا جاوید میانداد ہی زیادہ اسکور کرتے تھے۔تو ہمیں ان پروڈیوسر مرد و زن پر بہت غصہ آتا کہ ہمارے پسندیدہ کھلاڑی کو فور”ا آئوٹ کروا دیتے ہیں اور دوسروں سے سینکڑے کرواتے رہتے ہیں۔ ہم نے بار ہا انھیں بینقط بھی سنائیں جس پر اب ہم ان سے معذرت خواہ ہیں۔

تب تو وہ پروڈیوسر میچ کو قابو نہیں کر پاتے تھے مگراب ایسا نہیں ہے۔ اب میچ قابو کرنے کے بہت سے شواہد بھی ملے ہیں تاہم وہ پروڈیوسر نہیں ہیں بلکہ کچھ کھلاڑی اور کچھ جواری ہیں۔ کرکٹ پر اچھے برے دور آئے۔ اب کرکٹ 1980 والے عشرے سے بعد زیادہ مختلف ہے۔ٹی 20 کی وجہ سے بلیباز بہت جارح مزاج ہو گئے ہیں۔ اب تو اکثر ٹیسٹ میچ بھی تیسرے چوتھے دن ختم ہو جاتے ہیں۔ اک روزہ میچوں میں پہلے ڈھائی سو بڑا اسکور ہوتا تھا اب تو ساڑھے تین سو بھی محفوط اسکور نہیں

Ibn e Riaz
Ibn e Riaz

تحریر : ابنِ ریاض

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Protest
Previous Post سانحہ یوحنا آباد… ..قومی یکجہتی پر بھی ضرب شدید
Next Post دبئی میں طارق حسین بٹ کی نئی کتاب (نخل آرزو) کی تقریبِ رونمائی
Tariq Hussain Butt

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.