yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے

MH Kazmi August 7, 2017August 7, 2017 1 min read
Cricket matters will again run non-cricketers
Share this:

کراچی: کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے، نئے پی سی بی گورننگ بورڈ میں بھی کوئی سابق کھلاڑی شامل نہیں۔

Cricket matters will again run non-cricketers
Cricket matters will again run non-cricketers

پی سی بی میں گزشتہ کئی برسوں سے اہم معاملات نان کرکٹرز ہی سنبھال رہے ہیں، شہریار خان کے دور میں گورننگ بورڈ میں کوئی سابق کھلاڑی شامل نہ تھا، جب اس حوالے سے میڈیا میں تنقید ہوئی توسابق کرکٹر مدثر نذر کی سربراہی میں ایک کرکٹ کمیٹی بنا دی گئی جس کے ارکان اقبال قاسم، ندیم خان اور سابق ویمن کھلاڑی عروج ممتاز تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک برس سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اس کمیٹی کے دو ہی اجلاس ہو سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر دور میں کرکٹ بورڈ میں ایڈجسٹ ہونے والی ایک شخصیت نے ناقدین کی توپوں کا رخ موڑنے کیلیے سابق کھلاڑیوں کی یہ ڈمی کمیٹی تشکیل دی تھی، اسے دانستہ غیرفعال رکھا گیا، میٹنگز میں بھی گیندوں، پچز وغیرہ کے معاملات سے آگے نہ بڑھنے دیا گیا۔

اسی کے ساتھ نان ٹیسٹ کرکٹر شکیل شیخ کی زیرسربراہی ڈومیسٹک افیئرزکمیٹی بنائی گئی جس میں امجد لطیف، گل زادہ، علی ضیا اور ثاقب عرفان شامل تھے، فرسٹ کلاس ریجنل ٹیموں میں ڈرافٹنگ سمیت تمام تجاویز اسی کمیٹی نے پیش کیں، گوکہ مدثر نذر ڈائریکٹر اکیڈمیز ہیں لیکن اس فیصلے سے قبل انھیں بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کا وہ خود اعتراف بھی کر چکے ہیں، اب نئے گورننگ بورڈ میں بھی کوئی کرکٹر شامل نہیں اور پی سی بی کی سربراہی بھی ممکنہ طور پر نجم سیٹھی سنبھالنے والے ہیں، یوں ایک بار پھر بڑے فیصلے نان کرکٹرز ہی کیا کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق اور یونس خان کو ماضی میںبھی بورڈ میں پوزیشنز دینے کی باتیں ہوئیں مگر عمل نہ کیا گیا،دونوں کیلیے تقریب تک نہ سج سکی اور شہریارخان کے عہدے کی معیاد ختم ہو گئی،سابقہ گورننگ بورڈ کے ساتھ ایچ آر،آڈٹ، ڈومیسٹک افیئرز اور گیم ڈیولپمنٹ سمیت پی سی بی کی تمام کمیٹیز بھی ختم ہو گئیں اور اب نئے ممبران سے چناؤ ہو گا، البتہ بعض اعلیٰ شخصیات ممبر نہ ہونے کے باوجود ڈومیسٹک افیئرز کمیٹی کی سربراہی شکیل شیخ کو ہی سونپنا چاہتی ہیں،وہ گیم ڈیولپمنٹ کمیٹی کے بھی ممبر ہیں، اس حوالے سے گزشتہ میٹنگ میں آواز بھی اٹھائی گئی تھی۔ نجم سیٹھی نے شہریارخان کو زیادہ طاقتور چیئرمین نہ بننے دینے کیلیے اپنی زیرسربراہی ایگزیکٹیو کمیٹی بھی تشکیل دی تھی مگر اب یہ اطلاعات ہیں کہ وہ بورڈ کے سربراہ بن کر اسے برقرار نہیں رکھیں گے، اگر رکھا بھی گیا تو اس کا کردار علامتی ہو گا، اس بار سابق وزیر اعظم نے جانے سے قبل نجم سیٹھی کے ساتھ عارف اعجاز کو گورننگ بورڈ میں شامل کیا تھا،یہ بھی ممکن ہے کہ انھیں ایگزیکٹیو کمیٹی کی سربراہی سونپ دی جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Panama's episode was taken heavy to the mossack fonesca
Previous Post پاناما کا ہنگامہ موزیک فونسیکا کوہی بھاری پڑ گیا
Next Post کولمبو ٹیسٹ میں بھارتی پلیئرز نے کئی ریکارڈ الٹ پلٹ دیے
Indian team several records have been reversed in the Colombo Test

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.