yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’خورشید شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے اور جائیداد بھی مل گئی‘

MH Kazmi October 15, 2019 1 min read
Share this:

سکھر: احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کردی۔سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے پی پی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

COURT, EXTENDED, KHURSHEED SHAH'S, REMAND

خورشید شاہ اور جج میں مکالمے

دورانِ سماعت خورشید شاہ اور جج کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں پی پی رہنما نے کہا کہ اگر میں باہر ہوتا تو نیب کو ہر ثبوت فراہم کرسکتا تھا، لوگ ہم کو ڈر کر ووٹ نہیں دیتے بلکہ پیار کرتے ہیں۔

جج نے خورشید شاہ سے مکالمہ کیا کہ شاہ صاحب آپ کو ضمانت دینے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے، ضمانت اور رہائی کے لیے آپ کو پراپر فورم پر جانا ہوگا، اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ جج صاحب آپ مجھے تین ماہ کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیں، میں عزت دار سیاستدان ہوں اور مجھے اس سب سے تکلیف ہورہی ہے، میں نے اس سال 27 لاکھ ٹیکس دیا اور بچوں نےالگ ٹیکس دیا۔

پی پی رہنما نے عدالت کو بتایا کہ مجھے دل کا عارضہ لاحق ہے اور آکسیجن کا بھی مسئلہ ہے لہٰذا رات بھی میری طبعیت خراب ہوگئی تھی، اس وقت یہ نیب والے میرے ساتھ تھے لیکن میں نے کسی کو نہیں کہا کہ میری طبعیت خراب ہوئی بلکہ سپاہی نے خود دیکھا۔

پی پی رہنما کا عدالت میں کہنا تھا کہ آج میری آنکھوں میں آنسو کیوں ہیں،کیوں کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، اس پر جج نے مسکرا کر خورشید شاہ سے مکالمہ کیا کہ شاہ صاحب آپ سے ایک غلطی ہوگئی کہ آپ نے نیب قانون ختم نہیں کیا۔

علاوہ ازیں دورانِ سماعت خورشید شاہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ آپ کے حکم کے باوجود خورشید شاہ کو چیک اپ کیلئے نہیں بھیجا گیا جس پر نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا چیک اپ نیب کے ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں اور ہمارے ڈاکٹرز کے مطابق خورشید شاہ کو باہر علاج کی ابھی ضرورت نہیں ہے۔

نیب وکیل نے عدالت کو مزید بتایاکہ خورشید شاہ سے آمدن کے ذرائع پوچھتے ہیں تو کہتے ہیں فیملی سے پوچھ لو، ان کے ایک اکاؤنٹ میں 30کروڑ روپے کہاں سے آئے، جب اس بارے میں ان سے پوچھتے ہیں تو وہ کوئی جواب نہیں دیتے جب کہ ان کے اکاؤنٹ میں اس وقت تک 28 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے لیکن خورشید شاہ نے اس رقم کے بارے میں نیب کو اب تک کو کوئی ثبوت نہیں دیا۔

نیب کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایاکہ خورشید شاہ کے پاس 25 کروڑ روپے کا گھر ہے، اس کے علاوہ ان کی سکھر اور کراچی میں کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد ہیں۔

نیب کے وکیل کے دلائل پر جج نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کے پاس وکیل بننے سے قبل کتنے اثاثے تھے آپ کو یاد ہے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ جی میں بتا سکتا ہوں میرے کتنے اثاثے تھے، میرا کیا کاروبار ہے۔

نیب کے وکیل نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کے پاس پبلک پراپرٹی ہے لہٰذا ان کو جواب دینا ہوگا، ان کے تین بینک اکاؤنٹ مل گئے ہیں جس میں 28 کروڑ ہیں۔نیب کی جانب سے پی پی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کی استدعا کی گئی جس پر جج نے کہا کہ 90 دن کا بھی ریمانڈ دیدوں تو بھی آپ آخر میں صرف الزامات کی فہرست لائیں گے۔بعد ازاں عدالت نے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی اور نیب کو انہیں 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہےکہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 18 ستمبر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔

 

Tweets by byEmilyAndrews

 

Tweets by byEmilyAndrews

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
iqra aziz, and, yasir hussain, shared, pics, visiting, in, bangkok
Previous Post اقراء عزیز اور یاسر پھر تنقید کی زد میں
Next Post کراچی میں قتل کی جانیوالی مصباح کے والد نے بیٹی کے قاتل کی شناخت کرلی
KARACHI, MURDERED, SABAHAT'S, MURDERED, RECOGNIZED, BY, HER, FATHER

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.