yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آپ اپنے بچے کا نام ’ابلیس‘ نہیں رکھ سکتے

MH Kazmi October 28, 2017 1 min read
Country, where, devil's,, name, cant, be, consider, for, new, born, babies
Share this:

جرمنی میں لازمی نہیں کہ آپ کے مرضی کے مطابق ہی آپ کے بچے کا نام رکھنے کی اجازت دی جائے۔ اس ملک میں خدا کی تعریف والے نام تو چلتے ہیں لیکن شیطان سے تعلق والے نام مناسب نہیں۔ کئی دیگر ملکوں میں تو قوانین اس سے بھی سخت ہیں۔

Country, where, devil's,, name, cant, be, consider, for, new, born, babiesجرمنی کے شہر کاسل میں رجسٹری آفس کے ملازمین نے یہ تو لازمی سوچا ہوگا کہ یہ کیسا نام ہے؟ اس شہر میں والدین اپنے نوزائیدہ بچے کا نام لوسیفر (ابلیس) رکھنا چاہتے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے بچے کے لیے اس غیرمعمولی نام کو مسترد کر دیا لیکن والدین نے بھی یہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچے کا نام وہی رکھیں گے، جو وہ چاہتے ہیں۔

اس کے بعد یہ کیس عدالت میں چلا گیا، جہاں والدین کو اس حوالےسے قائل کر لیا گیا کہ وہ اپنے بچے کو وہ نام نہ دیں، جسے دنیا بھر میں برا بھلا اور بدی کا مرکز قرار دیا جاتا ہے۔ اب ان جرمن والدین نے اپنے بیٹے کا نام لوسیان رکھ لیا ہے۔

لفظ لوسیفر کا لاطینی زبان میں مطلب ’صبح کا ستارہ‘ ہے لیکن اب یہ لفظ ابلیس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عیسائی روایات کے مطابق شیطان پر خدائی لعنت سے پہلے اسے لوسیفر کے نام سے ہی پکارا جاتا تھا۔ اب تمام بڑے مذاہب میں لوسیفر کو ابلیس یا پھر شیطان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

جرمن زبان کی ایسوسی ایشن (جی ایف ڈی ایس) کے مطابق بھی یہ نام بچے کے لیے مناسب نہیں ہے اور اس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس تنظیم سے وابستہ خاتون ریسرچر فراؤکے روڈے بُش کا جرمن اخبار دی ویلٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’جب بھی اس طرح کے نام کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے، تو فیصلہ بچے کے مستقبل اور اس کو پیش آنے والے ممکنہ مسائل کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔جرمنی میں اس حوالے سے ایسا کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے، جس کے تحت والدین کو مخصوص نام رکھنے سے روکا جا سکے لیکن والدین کو یہ اجازت بھی نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق جو نام چاہیں رکھ لیں۔ یہ مقامی رجسٹرار کا کام ہے کہ وہ برتھ سرٹیفیکیٹ پر کچھ لکھنے سے پہلے ہر نام کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرے۔

Popular Video:

Country, where, devil's,, name, cant, be, consider, for, new, born, babiesاگر رجسٹری آفس کے ملازمین کسی نام کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوں تو وہ جرمن زبان کے ادارے جی ایف ڈی ایس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یورپ کے مختلف ملکوں میں بچوں کے ناموں کے حوالے سے مختلف قوانین ہیں۔

مثال کے طور پر آئس لینڈ میں حکومت نے ایک فہرست تیار کر رکھی ہے، جس میں تقریبا اٹھارہ سو پچاس بچیوں اور سترہ سو لڑکوں کے نام شامل ہیں۔ والدین ان میں سے کوئی بھی نام منتخب کر سکتے ہیں اور اگر وہ کوئی نیا نام رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں ’آئس لینڈ نیمنگ کمیٹی‘ سے رابطہ کرنا ہوتا ہے اور اس حوالے سے کئی مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ناموں کے حوالے سے سب سے آسان قوانین امریکا کے سمجھے جاتے ہیں

 

 

 

Popular Videos

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
urdu, writing, software, that, take, dictation, and, type, easily
Previous Post آپ بولتے جائیں، کمپیوٹر خود اردو لکھے گا
Next Post بادشاہ کا سوال اور بوڑھے کی حاضر جوابی- دلچسپ واقعہ
old, man, and, nausherwan, adil, interesting, incident

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.