yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

معذوروں کاعالمی دن اور ہمارا کردار

Yes 1 Webmaster December 2, 2014 1 min read
Aqeel Khan
Share this:
Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر عقیل خان
3 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں معذوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا اصل مقصد معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اورانکو یہ بتانا کہ وہ بھی اسی معاشرے کے اہم رکن ہیں۔ معاشرے میں انکے تعمیری کردار کیلئے راہ ہموار کرنا ہے تاکہ معذور افراد بھی ملک و قوم کی ترقی میں عام افراد کی طرح حصہ لیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں معذور افراد کو زندگی کے ہر دھارے میں شامل کرنا اور تمام معذور افراد کو پورے اور برابر انسانی حقوق دینا ہے۔

معذوری بھی ایک احساس کا نام ہے تاہم اپنے عمل سے معذورافراد بھی دنیا کا ہرکام عام افراد کی طرح انجام دے سکتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)کے مطابق اس وقت پاکستان میں کل آبادی کا سات فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے جب کہ پوری دنیا میں اس کا تناسب دس فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا میں چھ سو پچاس ملین سے زائد افراد اپاہج ہیں یعنی دنیا کی آبادی کا دس فیصدحصہ معذوروں کا ہے۔المیہ کی بات یہ ہے کہ ان ترقی پذیر ممالک میں اپاہج لوگوں کی تعداد زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں کم ہے ۔ترقی یافتہ ممالک میں ان لوگوں کو دنیا بھر کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور انکے علاج معالجے کا بوجھ حکومتوں پر ہوتا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک میں ان کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔

اس وقت دنیا میں تقریبا20 ملین نامولود بچے ماں کی کمزوری اور دوسری وجوہات کی بنا پر معذور پیدا ہوتے ہیں تاہم انسان کے اپنے ہی ہاتھوں انسانیت دشمن پالیسیوں اور کارروائیوں سے بھی بے شمار لوگوں کو معذور بنایا جا رہا ہے۔آج پاکستان بھر میں بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیومہم بہت زوروں پر ہے۔پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کا متعدی مرض پایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ (UN) کی جانب سے پاکستان پرزور دیاجا رہا ہے کہ بچوں کو مفلوج کر ڈالنے والی اس بیماری کا خاتمہ کیا جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو 2015 دسمبر تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف دیدیا اور کہا ہے کہ کراچی میں پولیو وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہے لہذا کراچی میں خصوصی مہم جاری رکھی جائے اور مطلوبہ ہدف کو ہرحال میں مکمل کیا جائے۔اس صورتحال پرحکومت پاکستان نے چاروں صوبائی حکومتوں کوخصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے صوبوں میں پولیووائرس کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ حکومت سندھ نے کراچی میں پولیووائرس کی تباہی کو دیکھتے ہوئے 16 دسمبر سے 21 دسمبر چلائی جانے والی خصوصی پولیومہم کے دوران پولیو انجکشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

معذور افراد جو نہایت حساس ہوتے ہیں۔ موجودہ حالات میں انکی حساسیت اور بھی بڑھ جاتی ہیں۔ انہیں توجہ کی اشدضرورت ہوتی ہے۔ انہیں پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ معاشرے میں لاتعداد افراد موجود ہیں جنہیں مناسب رہنمائی اور پذیرائی مل جائے تو وہ نہ صرف اپنا بلکہ اپنے کنبے کی کفالت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں ۔ ایسے معذور افراد معاشرے کے کارگر شہری بھی بن کر ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔ خصوصی افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا اگر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔

آج کے دن حکومت اور این جی اوز معذور افراد کے حوالے سے تقریبات منعقد کرتی ہیں۔ جن میں بڑی بڑی تقریریں اور دعوے کیا جاتے ہیں ۔ اچھاکھانا پینا ہوتا ہے اور پھر کھیل ختم پیسہ ہضم ۔ معذور افراد جہاں تھے وہ وہیں رہیں گے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ انہیں اگر معاشرے کا کارگر شہری بنانا ہے انہیں اگر انکے ہونے کا احساس دلانا ہے اور انہیں اگر قومی دھارے میں شامل کرنا ہے تو اس کیلئے میدان عمل میں آنا ہو گا۔ بڑے بڑے ادارے بنانے اور تقریبات منعقد کرنے سے آپ کی نیک نامی توضرور ہوجا ئے گی مگر ان معذوروں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔اگر ان سے محبت دکھانی ہے توانکے قریب جائیں ،ان کے ساتھ زندگی کے حسین لمحات گذاریں تاکہ انکا احساس محرورمی کم ہوسکے۔

انہیں انکی اہمیت کا احساس دلائیں، ان کی باتیں سنیں ،انہیں پیار کریںاور انکے کیے ہوئے کاموں پر ان کا حوصلہ بڑھائیں۔ ایسے اور بھی بہت سے کام ہیں جو معاشرے کا ایک عام فرد بہتر انداز میں کر سکتا ہے۔ تاہم آج کے دن اگر ان چند کاموں میں سے کوئی ایک کام کر لیں تو بھی کم از کم آج کے دن کا تقاضا پورا ہو ہی جائیگا۔ آج کا دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

تحریر: عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Prof Riffat Mazhar
Previous Post 30 نومبر بھی گزر گیا
Next Post فلاح انسانیت کا ہاتھ تھامئے
Mumtaz Awan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.