yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بدعنوانی اور بدانتظامی کا دوسرا نام ۔۔۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن

Yes 2 Webmaster February 8, 2016 1 min read
Punjab Examination Commission
Share this:
Exams
Exams

تحریر: رشید احمد نعیم
درس و تدریس میں امتحانات کو بڑی اہمیت حاصل ہے طلباء اور طالبات کی اہلیت جانچنے اور جماعتوں کی درجہ بندی کرنے کے لیے امتحانات کا انعقاد نہ صرف ضروری ہے بلکہ جزوِلازم کی حیثیت رکھتے ہیں پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن کا قیام انہی مقاصد کے لیے عمل میں آیا تھا مگر یہ ادارہ اپنے فرائضِ منصبی کی ادائیگی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے بلکہ طلبا ء وطالبات ،والدین اور اساتذہ کے لیے درد سر بن چکا ہے اس ادارے کے قیام سے لے کرتا دمِ تحریر اس کے زیر انتظام کوئی ایسا امتحان منعقد نہیں ہوا جس کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھی ہو امتحانی پرچہ جات کا امتحانی سنٹر ز تک تاخیر سے پہنچنااور بنڈل سے مقررہ ڈیٹ شیٹ سے ہٹ کر امتحانی پرچے کے نکلنے پر پرچوں کی منسوخی اور ڈیٹ شیٹ میں ردو بدل معمول بن چکا ہے جبکہ دوران ِ مارکنگ کیا گل ُ کھلائے جاتے ہیں۔

وہ ایک الگ توجہ طلب پہلو ہے نتائج کی تیاری میں بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے فہم و فراست سے عاری اور زمینی حقائق سے نااشنا عملے کی بدولت طالبات کے لیے امتحانی سنٹر بوائز سکول اور طلبا کے لیے گرلز سکول بنا دئیے جا تے ہیں جس سے والدین اور اساتذہ کو ذہنی کوفت اور طلبا اور طالبات کو گھبراہٹ سے دو چار ہونا پڑتا ہے جبکہ یہ بات اخلاقی تقاضوں کے بھی منافی ہے مگر پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن کا عملہ کیا جانے اخلاقیات کس چڑیا کا نام ہے۔

Punjab Examination Commission
Punjab Examination Commission

مگر امسال تو پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی انتظامیہ نے بدعنوانی کے جھنڈے ہی گاڑ دیے ہیں ایک ا خباری رپورٹ اور ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجم اور ہشتم کے شروع ہو نے والے امتحانات میں دو لاکھ سے زائد گھوسٹ طلبا و طالبات کی انرولمنٹ کا سنہری کارنامہ سر انجام دیا گیا ہے پنجاب کے 1948 کلسٹر سنٹرز کے انچارج کو فی کس 100 سے زائد گھوسٹ طالب علموںکی انرولمنٹ کا ٹارگٹ دیا گیا جہنوں نے اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے اس ذمہ داری کو انتہائی احسن طریقے سے انجام دیا۔

امتحانات 2016 میں نجی سکولوں کی بہت کم تعداد شرکت کر رہی ہے کھوسٹ طلبا و طالبات کی انٹری اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کی گئی تا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن دنیا کا سب سے بڑا امتحانی بورڈ ہے اور فنڈز میں خوردبرد کرنا آسان ہو جائے 2005 سے اب تک پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن 4 ارب 50کروڑ سے زائدکی رقم امتحانات کے انعقاد پر خرچ کر چکا ہے رواں سال پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن کے تحت پنجاب کے نجی و سرکاری سکولوں کے 2267506 طلبا و طالبات پنجم و ہشتم کا امتحان دے رے ہیں جن میں 1245453 پنجم 102203 ہشتم کے بچے شامل ہیں 1407700 سرکاری، 701600 پرائیویٹ سکولز کے طلبا و طالبات ہیں جبکہ 71000 پرائیویٹ امیدوار امتحان دے رہے ہیں پنجاب بھر میں 1948کلسٹر بنائے گئے ہیں جن میں 4 سے 10 تک امتحانی سنٹر ز شا مل ہوتے ہیں ،صوبے میں کل 12 ہزار 492 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلسٹر سنٹروں کے انچارجز نے ملنے والی ہدایات پر اہداف پورے کرنے کیلئے نجی سکولوں کے سربراہوں کو بلا کر کہا تھا کہ ہم آپ کے اداروں کے بچوں کو امتحانات میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ یا تو انرولمنٹ زیادہ شو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی پیک سسٹم کو ناکام نہ کہہ سکے کیونکہ پنجاب ٹیچرز یونین پیک کوناکام ادارہ قرار دے چکی ہے یا زائد بچوں کے بجٹ میں ہیرا پھیری کئے جانے کا امکان ہے 2015 میں پیک کے امتحانات کیلئے 90 کروڑ 84 لاکھ روپے کابجٹ مختص کیاگیا تھا اور گزشہ پانچ برسوں میں تقریباً 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے مگر اس کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکل سکا ہے بلکہ ہر سال امتحانات میں بے ضابطگیاں دیکھنے میں آرہی ہیں پنجا ب ایگزا مینیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکڑ (سی آئی سی ) شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ گھوسٹ طلبا ء کو امتحانات میں شامل نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ایسا کوئی ٹارگٹ کلسٹر سنٹروں کو دیا گیا تھا۔

بدا نتظامی وبد حواسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر امتحانی سنٹر ز میں اُسی سکول کا عملہ متعین کر دیا گیا ہے جو قواعد و ضوابط کے منافی ہے اور قانون واخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے علاوہ ازیںاُسی سکول کے پرنسیل کو R,I . مقرر کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ سکول کی موجیں لگ جاتی ہیں کیو نکہ نگران عملہ فطری طور پر مقامی R,I . سے مرعوب ہوتا ہے نیز نگران عملہ کی تعیناتی دوردراز سنٹرز میں لگانے سے اساتذہ میں عدم اطمینان پایا جاتا ہے کیونکہ اُن کو معاوضہ کم ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ تعلیمی دنیا میں پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن کو بد عنوانی اور کرپشن کی جڑ کہا جاتا ہے اگراس ادارے میں اصلاح نہ کی گئی تو تعلیم کا جنازہ نکل جائے گااور اس کا ذمہ دار صرف اور صرف پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن ہو گا اس لیے محکمہ تعلیم حکومتِ پنجاب کو اس طرف فوری توجہ دینی چاہیے۔

Rashid Ahmed Naeem
Rashid Ahmed Naeem

تحریر: رشید احمد نعیم
ایڈریس………………. صدر الیکٹرونک میڈیاحبیب آباد پتوکی
موبائل نمبر……..0301.4033622
ای میل……rasheed03014033622@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post ماضی میں انجنوں کی خریداری میں شفافیت نہیں تھی ،سعد رفیق
Next Post انقلاب ایران کو 37سال مکمل، فرانس میں شاندار تقریب

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.