yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کرپشن اور قانون کی حکمرانی

Yes 1 Webmaster December 8, 2015December 8, 2015 1 min read
Corruption
Share this:
Corruption
Corruption

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 31 اکتوبر 2003 میں اعلان کیا تھا کہ ہر سال نو دسمبر کو اینٹی کرپشن ڈے منایا جائے، لہذا اس ضمن میں پہلا اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004 کومیکسیکو میں منایا گیا۔جو کہ اب ہرسال کرپشن کے خلاف جنگ کے عزم کی ازسرنو تجدید کے ساتھ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔اس دن کو منانے کا مقصد عالمی معاشرے کو کرپشن سے پاک کر نے کے عزم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی اٹھانا ہے، جس سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو سکے اس دن پوری دنیا میں اینٹی کرپشن ادارے اپنے اپنے سرکاری اداروں کا محاسبہ کرکے میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اس دن سچائی کہیں دور سسکتی رہتی ہے۔

سچائی یہ ہے کہ ہمارا ملک ایسا ملک ہے، جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور اس میں اسلام کا مذاق اڑایا جاتا ہے ،جس کے ہر پولیس اسٹیشن کی دیوار پر لکھا ہوتا ہے ”رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے ” اور یہ محکمہ کرپشن کے حوالے سے ملک کا کرپٹ ترین محکمہ ہے ۔اسے اسلام کے مذاق اڑانے کے علاوہ کیا نام دیا جا سکتا ہے۔

کرپشن کے حوالے سے محکمہ پولیس پہلے،سرکاری دفاتر دوسرے ، سیاسی پارٹیاں تیسرے ، پارلیمنٹ چوتھے ، صحت کا شعبہ پانچویں ، عدلیہ چھٹے اور تعلیم کا شعبہ ساتویں نمبر پر ہے۔ہمارے ملک میں صحت ،عدل و انصاف،تعلیم وکھانے پینے کی اشیاء میں کرپشن ہے ۔جائیداد و دیگر رجسٹریشن کے شعبے ، یوٹیلیٹی بلز ( بجلی ، گیس ، پانی ، ٹیلی فون وغیرہ )،ٹیکس ،مزارات وغیرہ پر کرپشن کاراج ہے۔

قانون نافذ کرنے والے حکام معاشرے میں افراد کے حقوق کے تحفظ اور خدمات پر مامور ہوتے ہیں۔یہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہیں۔یہ ہی ادارے ہیں، جنہوں نے کرپشن کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے اگر یہ ادارے خود کرپشن میں ملوث ہوں گے تو کرپشن کو کنٹرول کرنا کیسے ممکن ہے ۔ان ا داروں میں اختیارات کا غلط استعمال عام سی بات بن چکا ہے۔

اخبارات بڑے پیمانے پر قومی خزانے کی لوٹ مار کی کہانیوں سے بھری پڑی ہیں ۔جو ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، جس کا تدارک ناگزیر ہے ۔ پاکستان میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والا سب سے بڑاادارہ قومی احتساب بیورو(نیب) کا جو حال ہے، وہ سب کے سامنے ہے، قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ایسا لگتا ہے ،جیسے انہوں نے ملک میں کوئی کرپشن کرنے والا نہیں چھوڑا لیکن حقیقت میں وہ صرف ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت ، سابقہ صدرمشرف کا دور حکومت اور موجودہ حکومت کے اڑھائی سال کے دوران نیب کی کارکردگی میں کچھ خاص فرق نظر نہیں آتا۔

بد عنوانی آج ایک حق کی صورت اختیارکر چکی ہے ۔اسے برائی سمجھا ہی نہیں جاتا ۔جس نے کرپشن کی ہووہ الزام میں گرفتار ہو تو وکٹری کا نشان بنا کر قانون کا مذاق اڑا رہا ہوتا ہے، دوسری طرف عوام اس کے حق میں مظاہرے کرنے سڑکوں پر آ جاتے ہیں، جیسے اس نے بڑا نیک کام کیا ہو ۔پھر عدلیہ جیسے محکمے میں وہی مجرم باعزت بری ہو جاتا ہے ۔ایسے قانون اور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کی وجہ سے معاشرے میں بد عنوانی کو قبول کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔ہمارے ملک میں ناجائز ہی نہیں اپنا جائز کام کروانے کے لیے جیب گرم کرنے کا عمل تقویت حاصل کر رہا ہے۔

بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے، اس ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب لوگ بدعنوانی کے مرتکب ہو کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے بلکہ اس پر فخر محسوس کرتے ہیں، اسے عقل ،عیاری ،چالاکی ،ذہانت ،ہنر سمجھتے ہیں ۔ماہرین اس امر پر بھی متفق ہیں کہ بدعنوانی منظم جرائم اور دہشت گردی کے فروغ کا باعث ہے ۔کرپشن کی جڑیں ملک میں بہت مضبوط ہو چکی ہیں ۔اتنی کہ ان کو اب برائی ہی نہیں سمجھا جاتا ۔رشوت کو حق سمجھ لیا گیا ہے ۔ملاوٹ کو کاروبار ۔اس لیے اب ان جڑوں کو کاٹنے کی اشد ضرورت ہے ،یہ جڑیں کاٹنے کیلئے نوجوان نسل کے اندر جذبہ موجود ہے ۔خا ص کر ان میںجو مڈل طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے کافی متحرک ہیں ۔لیکن ان کے سامنے کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے ۔کرپشن سے پاک کوئی جماعت نہیں ہے ۔ایسا کوئی لیڈر نہیں ہے، جس کے قوم و فعل میں تضاد نہ ہو ۔اکثریت ایسے رہنمائوں کی ہیں۔وہ جن کے خلاف دھواں دار تقریر کرتے ہیں، ان کو ہی دوسری جگہ اپنا بھائی کہہ رہے ہوتے ہیں۔اور اسے سیاست کا نام دیتے ہیں ۔یہ تضاد ہی کرپشن ہے۔

ملک میں کر پشن اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہر کام میرٹ کے مطابق چلانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی ما یوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے ۔کرپشن کے خاتمے کے لیے دو رائے پائی جاتی ہیں ،ایک یہ کہ بد عنوانی کی لعنت کا خاتمہ صرف قوانین سے نہیں بلکہ معاشرے میں اس کے خلاف ہر فرد میں اس کی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے سے ہو گا۔

اساتذہ ،سول سوسائٹی اور میڈیا جس میں کالم نگار ،اینکر بھی شامل ہیں کو مل کر کرپشن کے خلاف تحریک آگاہی چلانی چاہئے ۔دوسری رائے یہ کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے ۔بے شک کہ یہ دونوں باتیں اپنی جگہ درست ہیں ۔لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کے زوال کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے ،کرپشن کی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن نہیں ہو پا رہا۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sardar Raza Khan
Previous Post توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب
Next Post کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کیخلاف استغاثہ کے گواہ عدالت میں پیش
Ayaan Ali

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.