yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عوام سب کچھ سمجھ گئے

Yes 1 Webmaster February 22, 2016 1 min read
Corruption
Share this:
Corruption
Corruption

نئی حکومت نے آتے ہی منادی کی کہ ہم کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے ۔ توانائی کا بحران ٹال دیں گے ۔ہم ملک میں شہد کی نہریں بہا دیں گے ۔ ہم ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کا سخت احتساب کریں گے ۔ کسی کو ملک کا خزانہ لوٹنے نہیں دیں گے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔یہ تو معمول کی باتیں تھیں ۔ جو ہر آنے والی حکومت اپنی سیاست پر چار چاند لگانے کے لیے اور عوام کے دل جیتنے کے لیے کیا کرتی تھی ۔ لیکن اہل ِ بصیرت جانتے تھے کہ کچھ نہیں ہونے والا۔ سب کچھ معمول کے مطابق ہی رہے گا ۔ کچھ نہیں بدلے گا ۔ کرپشن اور لوٹ مار جوں کی توں جار ی رہے گی ۔ کیوں کہ یہ مسئلہ تو کئی سالوں پرانا تھا ۔ ہر حکومت آنے سے پہلے اس مسئلہ کو ختم کرنے کے دعوے کرتی ۔ لیکن جب وہ حکومت رخصت ہوتی تو یہ کرپشن پہلے سے بڑھ چکی ہوتی ۔ اس لیے اب کی بار بھی سلجھے ہوئے لوگ سمجھ چکے تھے کہ یہ مسئلہ بالکل ختم نہیں ہوگا ۔ چاہے اس کے لیے جتنی بھی باتیں کی جائیں ۔

بہر حال ۔۔۔ نئی حکومت نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو اس نے احتسابی ادارے کو حکومت کی مخالف جماعتوں کی تحقیقات اور جانچ پڑتال پر لگا دیا ۔ اس احتسابی ادار ے کو اختیارات دیے گئے کہ وہ مخالف جماعتوں کے معزز لوگوں کی بد عنوانیوں کے سلسلے میں خوب چھین بین کرے ۔ تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو ۔ دیانت داری کے چرچے ہوں اور ہر کوئی حکومت کی امانت داری پر واہ واہ کرے ۔ حکومت پر داد و تحسین کی بارشیں ہوں اور اس کی عوامی پذیرائی میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہو ۔ احتسابی ادارے نے خوب تحقیقات کیں ۔ حکومت مخالف جماعتوں کے کئی لوگوں کی مالی بد عنوانی کے پول کھولے ۔ جس پر مخالف جماعتیں چیخنے لگیں ۔ یہ چیخیں حزب اقتدار جماعت کو خوش گوار محسوس ہونے لگیں ۔ کیوں کہ مخالف چیخے تو خوشی ہوتی ہے ۔ اس لیے خوب خوش ہوئی ۔ جب کہ حز ب ِ اختلاف جماعتوں کے برے دن شروع ہوگئے تھے ۔ انھوں نے کئی طریقوں سے بر سر ِ اقتدار معززین کو باور کرانے کی کوشش کی کہ آپ اچھا نہیں کر رہے ۔ آخر ہم اور آپ ایک ہی تو ہیں ۔

کرپشن ہم بھی کرتے ہیں ، آپ بھی کرتے ہیں ۔ بد عنوانی کے ہم بھی مرتکب ہیں ، آپ بھی ہیں ۔ جب ہم اور آپ ایک ہی ہیں تو ہم پر یہ افتاد کیوں کر ؟ مت بھولیے کہ آج آپ سیاہ و سفید کے مالک ہیں ، کل ہم ہوں گے ۔ آج آپ ہماری چیخوں پر مت ہنسیے۔ ورنہ کل ہم آپ کی چیخوں پر قہقہے لگائیں گے ۔ بہتر یہی ہے کہ “مک مکا” کر لیا جائے ۔ کرپشن نہ ختم ہونے والی چیز ہے ۔ اس لیے ہم پر کچھ رحم کیجیے۔ ہم مل کر احتسابی ادارے کے اختیارات محدود کر دیتے ہیں ۔ ویسے بھی پارلیمنٹ پر ہمارا تصرف ہے ۔ قوانین جب ہم بناتے ہیں تو توڑ بھی سکتے ہیں ۔ جب ہم اس احتسابی ادارے کے اختیارات محدود کر دیں گے تو آپ اور ہم دونوں فائدے میں رہیں گے ۔

مگر حکومت مخالفین کا درد نہ سمجھ سکی یا سمجھنے سے قاصر تھی ۔ حکومت بس اس پر خوش تھی کہ ہمارے مخالفین دب رہے ہیں ۔ ان کی عوامی پذیرائی پر آنچیں آرہی ہیں ۔ یہ آنچیں ان کے لیے اس طرح مفید ہوں گی کہ اگلے پانچ سالوں کے لیے ایک بار پھر وہ سیاہ و سفید کے مالک بن کر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔ اقتدار میں آتے ہی حکومت کے معززین سمجھنے لگے کہ ان میں تو کوئی خامی ہے ہی نہیں ۔ حزب ِ اختلاف کی جماعتیں بس یوں ہی تنقید کرتی ہیں ۔ کیوں کہ ان کا کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے ۔ ہم میں کوئی کم زوری نہیں ہے ۔ ہم غلطیوں سے مبرا ہیں ۔ ہم نے وہ کچھ کیا ، جو اس سے پہلے کوئی اس ملک میں نہ کر سکا ۔ ویسے بھی اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کو اپنی غلطیاں نظر نہیں آتیں ۔ نہ جانے ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ملک کے معززین اقتدار میں آنے کے بعد خود کو بہترین اور اپنے مخالفین کو بد ترین سمجھنے لگتے ہیں ۔

Government
Government

پھر رفتہ رفتہ منظر بدلنے لگا ۔ حکومت مخالفین کا حکومت کو جاری کردہ انتباہ حقیقت کا روپ دھارنے لگا ۔ مخالفین کی یہ باتیں بالکل سچ تھیں کہ بدعنوانی کے مرتکب آپ بھی ہیں ، ہم بھی ہیں ۔ کرپشن ہم بھی کرتے ہیں ، آپ بھی کرتے ہیں ۔ ا حتسابی ادارے نے اپنی تحقیقات کا رخ حزب ِ اقتدار جماعت کی طرف کر دیا ۔ حکومت کے معززین پہلے حیران اور پھر پریشان ہو گئے ۔ حیران اس لیے کہ اس ادارے کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ ہم پر ہاتھ ڈال رہا ہے ۔ پریشان اس لیے کہ اب ہمار ا کیا ہوگا ؟ ہم اپنے دامن میں لگے داغ کیسے دھوئیں گے ؟ حکومت کی حیرانی اور پریشانی بڑھی تو بڑھتی چلی گئی ۔ کیوں کہ اب بہت سے ایسے لوگوں کا احتساب ہونے جار ہا تھا ، جو ملک کے سیاہ و سفید کے مالک بنے بیٹھے تھے ۔ حیرانی اور پریشانی اتنی بڑھی کہ غیض اور غضب کا ظہور ہوگیا ۔

ملک کے سب سے طاقت ور ترین شخص نے کھلم کھلا اس احتسابی ادارے کو وارننگ دے دی کہ یہ ادارہ اپنے دائرے میں رہے ، ورنہ کارر وائی کریں گے ۔ یہ بڑی عجیب بات تھی ۔ ایک طرف حکومت نے ہی اس ادارے کے چئیر مین کا انتخاب کیا تھا ۔ دوسری طرف حکومت ہی اسے اپنے دائرہ ِ کار میں رہنے کی تنبیہ کر رہی تھی ۔ اور تنبیہ بھی سب کے سامنے ، یعنی جلسہ ِ عام میں ۔ حالاں کہ اگر اپنے متعین کردہ کسی شخص کا قصور ہو تو اسے بند دروازوں میں چھپ چھپ کر تنبیہ کی جاتی ہے ، تاکہ سبکی نہ ہو ۔ اب میڈیا کو محسوس ہوا کہ دال میں کچھ کا لا ہے ۔ جب سب کے سامنے ایک احتسابی ادرے کو اپنے دائرہ ِ کار میں رہنے کی تنبیہ کی جارہی ہے تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوا ہے ، جو حکومت کی دانست میں نہیں ہونا چاہیے تھے ۔ بالآخر “اس حمام میں سب ہی ننگے” اور ” کس کی دم پر پاؤں آیا ہے ” جیسے محاوارات جنم لینے لگے ۔ اس طرح عوام سب کچھ سمجھ گئے !!

تحریر: نعیم الرحمان شائق
ای میل: shaaiq89@gmail.com
رابطہ: 03212280942
ایف بی: facebook.com/naeemurrehmaan.shaaiq

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس گجرات کی مہم آگاہی کو عوامی خراج تحسین
Next Post کسان اگائے کیا اور کھائے کیا
Farmers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.