yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کرپٹ، لٹیرا، طاقتور اور مقتدر ڈرگ مافیا

F A Farooqi August 22, 2016 1 min read
Medicines
Share this:
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری
شہباز شریف بہت دبنگ شہرت رکھنے والی شخصیت ہیں معمولی غلطی پر کسی کمشنر ڈی آئی جی ڈی سی او ایس پی کو معطل کر ڈالنا اور انھیں صوبہ بدر کروانا ان کے کار ہائے نمایاں میں شامل ہیں۔ ہسپتالوں میں اصلاحات اور غریب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جیسے وعدے وعید بھی فرماتے رہتے ہیں۔ چو نکہ آج کل چل چلائو کا دور شروع ہے اس لیے بیورو کریسی بھی ان کے احکامات پر کان دھرتی نظر نہیں آتی۔

جن سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے حج عمرے کرنے، اے سی گاڑیاں لینے، اعلیٰ فرنیچر سجوانے اور پھر اپنے بیٹے بیٹیوں کی شادیوں کے مکمل انتظامات کے وعدوں پر مخصوص کمپنیوں کی تیار کردہ ادویات لکھنے کے معاہدے کر رکھے ہیں وہ کیسے باز رہ سکتے ہیںانہوں نے تو ہر قیمت پر ان مخصوص ادویات کی فروختگی کروانے کا کوٹہ پورا کرنا ہے تاکہ ان کی مطلوبہ ڈھیروں رقوم اور کمپنیوں سے اس کا “معاوضہ”جلدوصول ہو۔

Medicines
Medicines

انھیں اس کام سے کوئی طاقت منع کرنے والی ہے ہی نہیں کہ انہوں نے ایسے کئی چیف منسٹر اور بیورو کریسی کے کرپٹ افسران بھگتائے ہوئے ہیں۔حکومت نے مریضوں کو ریلیف تو کیا دینا تھی الٹا ادویات کی قیمتوں میں 300گنا اضافہ کرڈالا ہے مگر اس پر بھی ڈرگ مافیا اور ادویات ساز کمپنیوں کا پیٹ نہیں بھرا نھوں نے کوئی دو درجن انتہائی ضروری ادویات بازاروں سے گم کر رکھی ہیں یعنی اپنے کارخانوں کے خفیہ خانوںوگوداموں میںڈَمپ کرکے ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہیں۔ جو کہ اسلام کی رو سے بھی انتہائی کریہہ عمل ہے ان ادویات میں جان بچانے والی ادویات زیادہ ہیں غالباً اٹھارہ ادویات جن میں8انجکشن اور10گو لیاں ہیں جو کہ شو گر ،امراض قلب ،بلڈ پر یشر اور ٹی بی سے متعلقہ ہیں۔

ساری دنیا جانتی ہے کہ ان بیماریوں کے مریض کو ایک دو خوراک بھی نہ مل سکیں تواس کی فوتیدگی کے بہت امکانات ہوتے ہیں۔اب مریض غریب ہو یا امیر اس نے توان مخصوص بیماریوں کی خوراک ہر قیمت پر لینی ہوتی ہے اب مریضوں کے لواحقین دوکانوں پر دھکے کھاتے پھر رہے ہیں اور ادویات ہیں کہ گدھے کے سر کے سینگوں کی طرح گم ہیں مگر تلاش بسیار کے بعد تین چار گناہ بلیک قیمتوں پر دستیاب ہونا ممکن ہے۔اس طرح اربوں کی فالتو کمائیاں متعلقہ پولیس،بیورو کریٹ ممبران اسمبلی وزراء مل جل کر غڑپ کر رہے ہیں ۔اگر کسی غیرت مند پولیس آفیسر نے ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈال لیا تو اس کابھی وہی حشر ہو گاجیسے کہ ضلع بہاولنگر کے ڈی پی او کی طرف سے رات گئے شرابی مقتدر ٹولے کو پکڑنے پر صوبہ بدری کا خمیازا بھگتنا پڑا تھا۔

غریب مریض لٹ رہا ہے اور حکومت کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی طرح تماشائی بنی ہوئی ہے۔عوام کا درست مطالبہ ہے کہ جتنے مریض ان دوائیوں کے فراہم نہ ہونے سے اللہ کو پیارے ہو گئے اتنے ڈرگ مافیا افراد بھی چوکوں پر لگے تختہ دار پر لٹکنے چاہیں کہ یہی انصاف کے تقاضے ہیں۔کیا ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں کو جھٹکا نہیں دیا جا سکتا؟ ہر گز نہیںچونکہ 95فیصد ادویات ساز کمپنیوں کے مالک مرکز و تینوں صوبوںکے وزیر سفیر ممبران اسمبلی یا ان کے رشتہ دار ہیں۔

خصوصاً غریب مریض ن لیگ پی پی پی اور تحریک انصاف کے راہنمائوں کو جھولیاں بھر بھر کر بد دعائیں دے رہے ہیںکہ ان سبھی سے خدائے عزو جل اقتداری کرسیاں چھین کرکسی اللہ کے بندے کے حوالے کردے ۔پاکستان میں ادویات کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں مگر ہمسایہ ملک انڈیا میں ہماری سابقہ قیمتوں سے بھی تین گنا کم قیمت پر زرعی و انسانی ادویات بک رہی ہیں جب کہ خام مال دونوں ممالک انھی بیرونی ملکوں سے درآمد کرتے ہیں۔

Medicines Prices
Medicines Prices

اب یہ درمیانی کھربوں کی رقوم کس طرح حکمران ،وزارت صحت،کرپٹ بیورو کریسی اور ڈرگ مافیا بندر بانٹ کر کے ہضم کر رہا ہے یہ راز کون کیسے اور کس طرح کھلے۔بہتر تو یہی ہے کہ سپریم کورٹ سویو موٹو لے کر دونوں ملکوں کی زرعی و انسانی ادویات کی قیمتوں کا موازنہ فرمالے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ اور پاکستانیوں کو سابقہ قیمتوں سے ایک تہائی پر ادویات مہیا ہو سکیں۔

مقتدر پارٹیوں کو فرصت کہاں انھیں اپنی پڑی ہوئی ہے ضروری ادویات کے بغیر کتنے ہی غریبوں کے قبرستانی ویزے لگ جائیں انھیں اس سے کیا لینا دینا۔کوئی پانامہ لیکس ، کوئی وکی لیکس اورسوئس اکائونٹس سے کلئیر ننس چاہتا ہے کوئی دوسرے کوہٹاکر خود اقتداری کرسی پر براجمان ہو کر اپنا سکہ چلانا چاہتے ہیں۔

غریب مریضوں کی آہیں و سسکیاں عرش خداوندی تک پہنچ رہی ہیں۔کہیں ایسا نہ ہو جائے جیسے غریب معصوم نابالغ بچیوں کی رات کے پچھلے پہر کی چیخوںنے سمندر کے کنارے بنی عیاشیانہ آماجگاہوں کو سونامی طوفان سے چند سال قبل سمندر برد کرڈالا تھا۔مقتدر لوگو! خدا کے قہر کو دعوت نہ دو ڈرگ مافیا کی گردنیں مروڑو جان بچانے والی ادویات جلد بازاروں میں مہیا کرو کہ سلامتی اسی میں ہے وگرنہ

سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا
جب لاد چلے گا بنجارا

Dr Mian Ihsan Bari
Dr Mian Ihsan Bari

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
BOL TV Channel
Previous Post بول کا قصور کتنا بڑا ہے؟
Next Post پولیس کا ڈر
Police

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.