yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اصلاح قلب

Yes 2 Webmaster December 6, 2015 1 min read
Optimize Heart
Share this:
Luxury Life
Luxury Life

تحریر: وقارانساء
پرسکون زندگی کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے- اس کے لئے وہ وسائل اکٹھے کرتا ہے دن رات محنت کرتا ہے سامان آسائش جمع کرتا ہے- لیکن پھر بھی سکون نہیں ملتا- مال ودولت کو سکون کا باعث سمجھا سکون نہ ملا نہ ہی پر آسائش زندگی سکون کی وجہ بن سکی – بچپن کی پریشانیاں تعلیم کی پریشانیاں ازدواجی زندگی کے اتار چڑھاؤ اولاد کے نہ ہونے کی اور پھر ان کے نافرمان ہونے کا رونا اور شادی بیاہ کے معاملات تک انسان یہی سمجھتا ہے۔

کہ یہ ہو جائے تو سکون ہو گا لیکن زندگیوں سے سکون یيسے اڑگیا ہے جیسے کوئی پرندہ وہ سامان راحت کاروبار گاڑیاں اچھے گھر تو جمع کر لیتا ہے لیکن وہ اسباب راحت نہیں بنتے آج ہر انسان سکون کی تلاش میں ہے لیکن وہ پانے کی چیز نہیں کہ مال ودولت سے خریدا جاسکے اس کو ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے کوئی نشے کا عادی ہوگیا تو کوئی برائی کی دلدل میں دھنستا چلا گیا پھر بھی سکون ھاتھ نہ آیا –نہ آسائشوں میں نہ نمائشوں میں نہ ہی کسی اعلی درجے کے شاپنگ مال پر دستیاب ہوا کہ امراءکے ھاتھ ہی لگ جاتا – دنيامیں تو انسان کو مختلف حالات وواقعات سے دو چار ہونا پڑتا ہے یہ تو آزمائشوں کا گھر ہے – اس میں رہتے ہوئے نہ تو خلاف مزاج باتوں سے بچا جا سکتا ہے نہ ہی پریشانی اور تکلیف سے – کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے ہے اور وہی اس کو ٹال سکتا ہے بس اس کے لئے اپنی سوچ کا محور تبدیل کرنا ہو گا – اور وہ محورہے تعلق باللہ۔

جب اللہ سے تعلق جڑ جائے تو پریشانی نہیں ہوتی پھر بندہ ان سب مشکلات اور پریشانیوں کو اللہ کی رضا سمجھ کر خوشدلی سے قبول کر لیتا ہے – کیونکہ جس کو اللہ سے محبت ہوگی اس کو اس وقتی تکلیف کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہو گا -وہ رب جو جانتا ہے انسان نہیں جان سکتا وہ مہربان رب تو اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے –وہ اپنے بندے کو آزماتا ہے – کبھی وہ دولت دے کر آزماتا ہے کبھی دولت لے کر بندہ مومن کا کام ثابت قدم رہنا ہے دنياوی مشکلات یا تو گناہوں کا کفارہ ہوتی ہیں یا یہ درجات کی بلندی کا سبب بنتی ہیں -اور رب سے قرب کا بھی باعث ہوتی ہیں-اس لئے ان سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

Optimize Heart
Optimize Heart

مثبت سوچ بھی پریشانیوں کو کم کرتی ہے آزمائشوں اور پریشانیوں سے نجات انسان کے اختیار میں نہیں نہ تو اس کو بدلا جا سکتا ہے – تقدیر پر شاکر رہیں- دل کی دنیا کو اللہ کی محبت سے آباد کریں – اللہ کی محبت اور خشیت سے دل کو طاقت ملے گی یہ وہ ٹانک ہے جو پہاڑوں جیسی تکالیف اور پریشانیوں سے بھی دل کو کمزور نہیں ہونے دیتا کیونکہ مومن کا دل بہت مضبوط ہوتا ہے –آزمائش اور تکليف کووہ الارم سمجھتا ہے پھر سوچتا ہے ميرے رب نے مجھے یاد کیا ہے کہیں میں اس کی یاد سے غافل تو نہیں ہو رھا تھا ؟ – مجھے تو ہر حال میں اس کی رضا پر راضی رہنا ہے -اور اگر اللہ چاہتا تو اس سے زیادہ آزمائش میں مجھے مبتلا کر سکتا تھا کیونکہ وہ تو ہر چیز پر قادر ہے – پھر بھی اس کا شکر ہے اس نے بہت سوں سے اچھا رکھا ہے یہ باتیں اسے مثبت انرجی دیتی ہیں بندہ پر سکون ہوجاتا ہے – ہر حال میں اس رب کا شکر ايسا بندہ پھر واویلا نہیں کرتا اور منفی باتیں نہیں سوچتا کہ مجھ پر ہی کیوں آئیں یہ پریشانیاں اور نہ ہی پھر زبان سے کفر کے کلمات نکلیں گے کہ نعوذ باللہ اللہ نے تو پریشانیوں کے لئے مجھے ہی دیکھ رکھا ہے۔

جن کا رب سے تعلق نہیں ہوتا وہ اللہ سے اچھا گمان نہیں رکھتے ان کے دل پر اللہ کی نافرمانی سے دھبے پڑ جاتے ہیں اور گناہ کا ہر دھبہ دل کو کمزور کر دیتا ہے- اور زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے – بندہ پریشانیوں میں گھرا رہتا ہے ان آزمائشوں سے زیادہ پریشان اس کو اس کے منفی خیالات کرتے ہیں
اس صورتحال میں اصلاح قلوب کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بندہ اطمینان پا سکے اب سوال یہ ہےکہ
اصلاح قلب یيسے ہو؟۔

Allah
Allah

1-یسب سے پہلے تقدیر پر راضی رہیں – سوچ لیں کہ اس ذات کے علاوہ کسی کی مجال نہیں کہ وہ آپ کو کسی پریشانی میں مبتلا کر سکے!اور نہ ہی کوئی اس سے اللہ کے سوا نکال سکتا ہے۔

اللہ کی رحمت سے ہرگز مایوس نہ ہوں مایوسی ایسا مرض ہے جو زندہ سے جینے کی امید چھین کر اس کو مردہ بنا دیتا ہے- اس کے علاج کے لئے اللہ کے سامنے اپنا دامن پھیلائیں پھر دیکھیں کہ اللہ کی رحمیں اور مدد کيسے آتی ہے۔

2- زندگی میں دوسروں سے سبقت لے جانے کی کوشش زندگی کا سکون برباد کر دیتی ہے- چاہےوہ گھر ہو مال ہو اولاد ہو یا اعلی سوسائٹی میں اٹھنے بیٹھنے کی خواہش۔

3 – حسد سکون کو برباد کر دیتا ہے ایسا شخص کسی کو خوشحال نہیں دیکھ سکتا ہے – ہر وقت یہ احساس کے اس کے پاس سب کیوں میرے پاس کیوں نہیں؟ وہ اللہ کی مصلحتوں کو نہیں سمجھتا – اس کا خون جلتا رہتا ہے – تو اس سے بچنے کے لئے اس کا علاج کریں۔
اس کا علاج یہ ہے کہ جس سے حسد محسوس ہو اس کی تعریف کریں – یہ کام مشکل تو ہو گا ليکن یہ حسد کا علاج بھی ہے – جب بھی اس سے ملیں خندہ پیشانی سے ملیں- اس کو تحفہ دیں اس کی پس پشت اس کی ترقی اور بھلائی کی دعا کریں ۔ان باتوں پر عمل سے دل کا حسد ختم ہو جائے گا

Tears
Tears

4 – حسد سے بھی بڑھ کر بغض رکھنا دل کو بے سکون کرتا ہے خواہ مخواہ ہی کسی سے بیر رکھنا عداوت رکھنا – کہ کوئی چیز مجھے ملے یا نہ ملے اس سے چھن جائے ان سب سے بچنے کا ایک حل تعلق باللہ – اور وہ ایسے ہی بنے گااس کے سامنے کھڑے ہوجائیں عاجزی سے – گناھوں کی رو رو کر معافی مانگیں ان آنسوؤں کی ٹھنڈی پھوار دل پر پڑے گی -اپنے پروردگار کے حضور توبہ کے لئے گڑگڑائیں اس سے اللہ کا قرب حاصل ہو گا عبادت کریں دوسروں کو تکلیف نہ دیں ہو سکے تو دوسروں کے کام آئیں – نیکی کا معیار تقوی ہے گناھوں سے بچنا ہے – دین کے کاموں میں خود کو لگائیں – اللہ کے سامنے اپنی پریشانی بیان کریں دعا کریں پھر عجيب خوشی ملے گی جو آپ کو پر سکون کر دے گی۔

تحریر: وقارانساء

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
MQM and PML N
Previous Post کراچی میں متحدہ نے بلدیاتی جنگ جیت لی، پنجاب میں (ن) لیگ کامیاب
Next Post قومیں عوام سے بنتی ہیں
Pakistani Nation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.