yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کرپشن کے بادشاہوں کی تاج پوشیاں

MH Kazmi April 1, 2017 1 min read
Coronations of corruption kings
Share this:

گستاخی معاف کیجئے گا، ویسے تو میرے دیس کی 70/69سالہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اِس عرصے کے دوران ہمارے بیشتر سیاست دان اور حکمران ایسے بھی گزرے ہیں کسی نہ کسی حوالے سے جن کے کرپشن کے چرچے عام رہے ہیں، یہ گردن تان کر اور سینہ چوڑا کر کے لوٹ مار کرکے بچ نکلے، یہ قانون کے ہتھے چڑھے کہ نہیں ،یہ ایک لگ میٹر(معاملہ ) ہے۔

مگرآج اِن کی چوری اور سینہ زوری نے دوسروں کو بھی ایسا حوصلہ اور ہمت افزا ئی کی ہے کہ اِن دِنوں تو جیسے میرے مُلک اور میری دھرتی پر کرپشن کے معاملے میں مقابلے کا رجحان پایاجاتاہے،اور آج عالم یہ ہے کہ ہر کوئی کرپشن میں ایک دوسرے کا ریکارڈ توڑرہاہے،جو جتنابڑا کرپٹ ہے اُس کی اُسی لحاظ سے سرِعام و خاص مقامات پرتاج پوشیوں کا بھی سلسلہ چل نکالا ہے، لوگ کرپشن کرکے مُلک سے باہر جا بھی رہے ہیں تو ڈیل کر کے سینہ چوڑاکرکے واپس بھی وطن کو لوٹ رہے ہیں۔

اَب یہاں مجھے اِس تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے کیو نکہ راقم الحرف یہ سمجھتاہے کہ گزشتہ دِنوں جن کرپٹ لوگوں کی تاجپوشیاں کی گئیں ہیں وہ کوئی زیادہ پرانا معاملہ نہیں ہے کہ جِسے لوگ بھول گئے ہوں یہ کل ہی کی تو با ت ہے جب پی پی پی سے تعلق رکھنے والے ایک سابق صوبائی وزیرکی دبئی واپسی کے بعداسلام آباد سے گرفتاری ہوئی اور تُرنت رہائی بھی عمل میں آئی جن پر لگ بھگ کوئی دوارب سے زائد کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا قوی خدشہ اور الزام تھا(اَب چونکہ بظاہر اِن کا معاملہ عدالت میں ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دودھ کا دودھ پا نی کا پا نی بھی ہوہی جا ئے گا)۔ اگرچہ، یہاں سب سے زیادہ قابل غور طلب نکتہ یہ ہے کہ اِن کی ضمانت کے بعد حیدرآباد کے ایک عوامی جلسے عام میں جیسی تاجپوشی کی تقریب عمل میں لا ئی گئی سمجھ نہیں آرہاہے کہ کس نے اِن کی تاج پوشی کی ؟؟ اورکیوں کی ؟اِن کی کن سیاسی اور ذاتی مقاصد کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے سرِ عام تاجپوشی کی گئی ؟؟ اِس قسم کی تاجپوشی اور تاجپوشیاں اگلے وقتوں میں کیا گل کھلا ئیں گیں ؟؟اِسی طرح اِن کی دیکھادیکھی حاضر وزیراعظم (جن سے متعلق ابھی پا نامالیکس کا فیصلہ تو محفوظ کرلیا گیاہے مگر قوی خیال یہی کیاجارہا ہے کہ عنقریب پانامالیکس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں آنا ہے اَب یہ کیسا فیصلہ ہوگا؟؟اِس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے؟؟ بہرحال )اِن کی سرِعام تونہ سہی مگر ایک کمرے میں چند لوگوں کی موجودگی میں ضرور تاج پوشی کی تقریب منعقد کی گئی اور اِن کے سر پر بھی سُونے کا تاج سجایا گیا۔

تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوپا رہی ہے کہ آخراِن اشخاص کی تا جپوشیوں کامقصد کیاتھا؟اور اِن تاجپوشیوں کی ضرورت کیو ں کر پیش آئی؟؟ جبکہ کہیں نہ کہیں سے کرپشن کی گُھٹی کا مزاہ دونوں ہی لے رہے ہیں۔ آج اگر ایسا ہی ہے تو پھر کسی نہ کسی کو ماضی کے حج کرپشن میں رہائی پا نے والے مولوی اور ایک ڈاکٹر کی بھی تاج پوشی کی تقریب ضرور کرنی چا ہئے ورنہ اِن کی حوصلہ شکنی ہوگی اور مولوی اور ڈاکٹر کو یہ احساس زندگی بھر کچوکے مارتااوربے چین کرتا رہے گا کہ تم نے بھی تو کوئی کم کرپشن نہیں کی تھی(اَب یہ اور بات ہے کہ اِن کی کرپشن کے ثمرات اور فائدے اِن کے بہت سے بڑوں کے ہاتھ لگے مگر اِن کرپشن کے مارے بیچارے پیادوں کے حصے میں سوائے بدنامی اور قید و بند اور تکالیف کے کچھ نہ آیا مگر یہاں اِن دونوں میں ایک بات ضرور یہ قدرے مشترک ہے کہ اِن دونوں کا تعلق بھی کہیں ناں کہیں سے پی پی پی سے ضرور رہاہے)بہرکیف، قارئین حضرا ت اگر کسی کی تاج پوشی ہونے اور نہ ہونے کے حوالے سے آپ میں سے کسی کے ذہن میں کچھ مزیدسوالات اور جوابات ہوں تو مجھ سے ضرور شیئر کیجئے گا۔

اِس منظر اور پس منظر میں راقم الحرف کو ایک واقعہ یا د آگیاہے ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک غریب پاکستانی سعودی عرب گیاجیسے ہی یہ سعودی ایئرپورٹ پر اُترا اورا میگریشن کے لئے کا ونٹر پر گیاتو وہاں پر موجود عملہ اِس کا ایک کاٹا ہوا ہاتھ دیکھ کر حیران ہوگیااور اِسی دوران عملے کے اراکین نے اِس سے پوچھ گُچھ کرتے ہوئے ایک سوال کرتے ہوئے یہ بھی کرڈالاکہ کیا پاکستان میں بھی چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہوگئی ہے؟؟ تو اِس سوال کے جواب میں بیچارے مسافر نے ایک زوردار قہقہ لگایا اور بولا”نہیں جناب ایسا ہرگز نہیں ہے جیساکہ آپ سوچ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ میرا ہاتھ تو ایک حادثے کی وجہ سے کٹ گیاہے آج اگر پاکستان میں بھی چوری چکاری ، ڈکیتی اور کرپشن کی سزا ہاتھ کاٹنے کی ہوتی تو یہ جہاز جو ابھی ابھی پاکستان سے سعودی سرزمین پر پہنچا ہے اور اِس میںکئی سو پاکستانی مسافر سوار تھے میری طرح سب ہی مسافروں کے ایک ایک یا دونوں ہاتھوں کٹے ہوئے ہوتے ..یعنی کہ کوئی بھی صحیح سالم دونوں ہاتھوں کے ساتھ ایک سعودی عرب ہی کیا ؟؟ ساری دنیا میں کہیں بھی نہیں جاپا…، وہاںکسی کے یہ پوچھے بغیر ہی کہ تم کون ہو؟؟ کس مُلک کے شہری ہو؟ اِس کے کٹے ہوئے ہاتھ ہی سب کچھ اور ساری کہانی بتا دیتے کہ اِس شخص کا تعلق کس مُلک سے ہے۔“

گوکہ آج سرزمینِ پاکستان میں چوری چکاری ، ڈکیتی اور کرپشن کا یہ عالم ہے کہ اُوپر سے نیچے تک (کسی بھی جنس خواہ مرد و عورت اور کسی بھی عمر کا )کوئی بھی شخص یا فرد ہووہ چلتے پھرتے دوسروں کی چیزیں اُٹھانے اور کھلے عام اور دن و رات چوری چکاری ، ڈکیتی اور کرپشن کرنے میں اتنا مشتاق اور ماہر ہے کہ جیسے اِسے اِس کے علاوہ کوئی اور کام کاج ہی نہیں آتا ہے اِس کی وجہ بس یہی ہے کہ ہمارے دیس میں قانون تو ہے مگر اِس میں ربڑ سے زیادہ لچک اور نرمی ہے جو قانون کو جیسا چاہتاہے اپنی مرضی سے استعمال کرکے مزے لوٹ لیتاہے اور سب کچھ بُرا کرکے بھی ضرورت سے زیادہ لچکدارقانون کا فائدہ اُٹھاکربچ نکلتاہے اوراربوں کھربوں کی کرپشن کرکے بھی اپنے سر پر سونے کا تاج ایسے سجا لیتاہے کہ جیسے اِس نے وہ بھلا کا کیا ہے جوکوئی کر نہیں سکتا ہے۔

آج اگرپاکستان میں بھی صحیح معنوں میں قانون کی بالادستی اور قانون کا اطلاق ہوتا تو یقینا سرزمینِ پاکستان میںچوری چکاری ،ڈکیتی اور کرپشن کرنے والوں کے بھی ہاتھ کاٹے جاتے تومیرے دیس میں نہ چور وں کی تعداد بے شمار ہوتی اور نہ سیاستدانوں اور حکمرانوں کا شمار کرپٹ ترین لوگوں میں ہوتا،ہاں ابھی کچھ نہیں بگڑا ہے ، قوم اپنے کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں کو بھی برداشت کرلے گی،اور کمپرومائز کرلے گی اور یہ سمجھ لے گی کہ ہمارے قانون کا اطلاق تو کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں پر نہیں ہوتا ہے تاہم اگر کوئی کہیں سے بھی اُٹھے اور بس اتنا ہی کام کردے اور ایک یہی قانون بنا دے کہ سرزمینِ پاکستان میں جو بھی جہاں کہیں سے تعلق رکھتا ہواور جیسا بھی حکمران یا بڑا یا چھوٹا سیاستدان یا حکومتی چیلا یا کسی بڑے ادارے کا سربراہ ہی کیوں نہ ہویا بیوروکریٹس ہو اگروہ کرپشن میں ملوث پایا جائے تو سزا کے طور پر اِس کے ہاتھ تو نہ کاٹے جا ئیں مگر اتناضرور کیا جائے کہ سیدھے ہا تھ کی پانچ انگلیوں میں سے کم از کم آخر کی دو انگلیاں ہی ضرورکاٹ دی جا ئیں تویہ بھی بہت اچھاعمل ہوگا اِس طرح کم از کم اتناتو ضرور ہوگا کہ جس کی انگلیاں کٹی ہوئی ہیں وہ تاحیات پہچاناجا ئے گا کہ اِس حکمران اور سیاستدان اور دیگر اشخاص کی انگلیاں کس پاداش میں کٹی ہیں ..؟؟

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Lahore an ancient city
Previous Post لاہور ایک قدیم شہر
Next Post مارچ کا مہینہ اور جماعة الدعوة کی نظریہ پاکستان مہم
The month of March and theory Pakistan's campaign of jamaat-ud-Dawa

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.