yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چائینہ نے دسمبر 2019ء میں کی کورونا وائرس کی تصدیق کی مگر۔۔ امریکہ نے نومبر 2019ء میں کس طرح اسرائیل اور نیٹو اتحادیوں کو اس وائرس سے متعلق آگاہ کیا؟ اسرائیلی جریدے نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا، تہلکہ خیز انکشافات

MH Kazmi April 18, 2020 1 min read
Share this:

تل ایب(نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس کے بارے میں جہاں امریکی خفیہ اداروں نے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے یا نہیں، وہیں یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی خفیہ ادارے اس وائرس سے اس وقت سے واقف تھے جب خود چینی عوام بھی اس سے زیادہ واقف نہیں تھے. چینی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق دسمبر 2019 کے وسط میں کی تھی، جس کے بعد وہاں کے لوگ پہلی بار اس مرض سے واقف ہوئے تاہم بعد ازاں چینی حکام نے اعتراف کیا کہ دراصل کورونا وائرس دسمبر سے پہلے نومبر میں ہی شروع ہو چکا تھا لیکن اس وقت چینی ڈاکٹرز کو مذکورہ وائرس کو تشخیص کرنے میں مشکلات پیش آئی تھیں.اور اب اسرائیلی جریدے ”ٹائمزآف اسرائیل“ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے نومبر 2019 میں ہی واقف تھے اور انہوں نے سب سے پہلے امریکی حکومت کو مذکورہ وبا سے آگاہ کیا، جس کے بعد امریکی حکومت نے اپنے نیٹو فوجی اتحادیوں سمیت اسرائیل کو بھی اس سے خبردار کیا. ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے نومبر 2019 میں اسرائیلی حکومت اور خاص طور پر اسرائیلی فوج کو چین میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ سے خبردار کردیا تھا‘رپورٹ میں اسرائیلی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دراصل امریکی خفیہ ادارے نومبر میں ہی جانتے تھے کہ چین میں خوفناک وائرس پھیل رہا ہے.رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 میں چینی عوام بھی اس بات سے بے خبر تھی کہ ان کے ملک میں کوئی وائرس پھیل رہا ہے، البتہ کچھ حکومتی عہدیداروں کو پتہ تھا کہ وہاں پر نیا وائرس پھیل رہا ہے. اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر امریکی خفیہ اداروں نے چین میں پھیلنے والے وائرس سے صرف اپنی حکومت کو باخبر کیا تاہم اس خبر کو امریکی حکومت نے غیر اہم سمجھا رپورٹ کے مطابق جہاں امریکی حکومت نے اس خبر کو غیر اہم سمجھا وہیں امریکی حکومت نے مذکورہ معلومات کو اپنے سب سے قریبی اتحادیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکی خفیہ اداروں نے نومبر 2019 میں اتحادی افواج نیٹو سمیت اسرائیل کو بھی خبردار کردیا.رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر امریکی خفیہ اداروں نے صرف اسرائیلی فوج کو نئے وائرس کے پھیلاﺅ سے خبردار کیا اور انہیں بتایا کہ چین سے شروع ہونے والا وائرس اسرائیل کے قریبی ممالک تک پہنچ سکتا ہے‘اسرائیلی فوج کو باخبر کرنے کے بعد امریکی خفیہ اداروں نے اسرائیلی پالیسی میکرز اور وزارت صحت کے حکام کو بھی نئے پھیلنے والے وائرس سے باخبر کیا تاہم اس باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے.رپورٹ میں امریکی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ امریکی خفیہ اداروں نے نیشنل سینٹر فار میڈیکل انٹیلی جنس کو بھی دسمبر 2019 میں کورونا وائرس سے خبردار کیا تاہم کسی نے بھی بروقت اقدامات نہیں اٹھائے. رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ خود چینی حکومت نے بھی کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں میں کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر وائرس کے پھیلنے میں تیزی دیکھی گئی رپورٹ کے مطابق خود چینی حکومت نے جنوری 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے، تاہم اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی.اسرائیلی اخبار کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی امریکی خفیہ اداروں نے اس بات کی تفتیش شروع کی کہ کیا واقعی کورونا وائرس کو چین کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟فاکس نیوز اور سی این این نے 15 اپریل کو اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ امریکی حکومت اور خفیہ اداروں نے کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے حوالے سے تفتیش شروع کردی.امریکی خفیہ اداروں کی تفتیش شروع کیے جانے کے فوری بعد چینی حکومت نے وضاحت کی تھی کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی کہہ چکا ہے کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا حیران کن بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے ہی دن سے دنیا بھر کے سائنسدان، ماہرین اور پالیسی میکرز مخمصے کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، جہاں کئی افراد کا ماننا ہے کہ مذکورہ وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا وہیں بے شمار ماہرین اور سائسندانوں کے مطابق یہ غلط مفروضے ہیں.

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بریکنگ نیوز: تحریک انصاف کو شدید جھٹکا۔۔!! بانی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا
Next Post مشکل وقت میں قوم کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاریاں۔۔!! پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان پیدا ہوگیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.