yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کورونا ، ایسا ملک جہاں قبرستانوں میں جگہ کم پڑگئی

MH Kazmi November 20, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث پوری دنیا ووہان کا منظر پیش کر رہی ہے۔دنیا کے دوسرے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں کورونا کے مریض 90 لاکھ سے متجاوز جبکہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران سب سے کم متاثر ہونے والے براعظم افریقہ میں 20لاکھ مریض ہوچکے ہیں۔ بھارت کے دارالحکومت کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور وائرس سے دنیا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں ایک دن میں ریکارڈ ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں اموات کے باعث قبرستان بھر گئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 5 کروڑ 69 لاکھ 91ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 13 لاکھ 62 ہزار 424 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں جمعے کو رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 32 ہزار 162 افراد وبا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں جمعہ کو کرونا وائرس کے مزید 54ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 584 موت کے منہ میں چلے گئے۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا متاثرین کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ دہلی کے ایک قبرستان کے گورکن کے مطابق مردوں کی تدفین کے لیے جگہ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔وائرس کی دوسری لہر کے آغاز میں سو سے دو سو قبروں کا تخمینہ تھا لیکن موجودہ صورتحال میں 50 سے 60 قبروں کی جگہ باقی رہ گئی ہے۔ دریں اثنا براعظم جہاں دنیا کے دیگر خطوں کی نسبت وائرس کم رفتار سے پھیلنے کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ افریقی یونین ہیلتھ باڈی کے مطابق اب تک براعظم میں 20 لاکھ 13ہزار 388 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس کے لحاظ سے دنیا بھر کے مقابلے میں اس براعظم میں صرف 4فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی مناسب سہولیات دستیاب نہ ہونے اور کم تعداد میں ٹیسٹ کی وجہ سے افریقہ میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ امریکا کی تمام ریاستوں میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور سب جگہ ہسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مستقل احتیاط برتنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ بڑھتے کیسز، وائرس کی دوسری لہر اور سردیاں آنے کے سبب آئیووا اور ڈکوٹا کے گورنرز نے عوام کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے جبکہ آہایو اور کیلیفورنیا میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ یورپ میں جرمنی میں کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ تعداد میں سامنے آئے ہیں اور 24 گھنٹے کے دوران مزید 23 ہزار 648 افراد وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ حالیہ عرصے میں جرمنی میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ اس عرصے میں مزید 260 اراد ہلاک بھی ہوئے۔ جرمنی میں اب تک 13 ہزار 630 افراد وائرس سے ہلاک اور 8لاکھ 79ہزار 564 ہزار کورونا وائرس سے متاثرہ ہو چکے ہیں۔ جاپان میں ایک مرتبہ بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی ایمرجنسی کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں۔

سوا ارب سے زائد آبادی کے حامل براعظم میں سب سے کم تعداد میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور سب سے زیادہ 7لاکھ 57ہزار 144 افراد جنوبی افریقہ میں وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد مراکش دوسرے نمبر پر ہے جہاں 3لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ ان دونوں ممالک میں اموات کی شرح زیادہ نہیں اور مصر، چیڈ اور سوڈان میں اموات کی شرح براعظم کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

جاپان میں ایک مرتبہ بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی ایمرجنسی کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں۔

جاپان میں 2 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 21 افراد ہلاک بھی ہو گئے لیکن ان بڑھتے کیسز کے باوجود جاپان کی کابینہ کے سیکریٹری کاٹوسونوبو کاٹو نے کہا ہے کہ ابھی ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ دو لاکھ 52 ہزار 565 ہلاکتیں ہو چکی ہیںاعدادوشمار کے مطابق امریکا میں 19 نومبر کو ایک ہزار 962 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک اور ایک لاکھ 87ہزار 396 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ریاست کی سطح پر مکمل اقدامات کیے جانے کے باوجود امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال نہیں کہ جس کی وجہ سے مجھے لگے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑے، کاروبار اور دیگر سرگرمیوں کو کب اور کیسے کھولنا ہے اس کا فیصلہ ہر علاقے میں کیسز کی تعداد کے مطابق کرنا ہوگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ملک میں کتنے فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ؟ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے حیران کن اعلان کردیا
Next Post اگلے ماہ سکبدوش ہونے والے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اپنے طوفانی دورے پر قطر پہنچ گئے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.