yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سینٹرل کنٹریکٹ، ڈی کیٹیگری میں تنزلی نے احمد شہزاد کا دل توڑ دیا

MH Kazmi October 29, 2016 1 min read
Contracts, DVD category declines broke the heart of Ahmed
Share this:
Contracts, DVD category declines broke the heart of Ahmed
Contracts, DVD category declines broke the heart of Ahmed

لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی نے احمد شہزاد کا دل توڑ دیا، اوپنر ڈی کیٹیگری کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر غور کررہے ہیں، گذشتہ روز وہ قریبی شخصیات سے گلہ کرتے دکھائی دیے کہ کبھی فکسنگ یا ملک کو بدنام کرنے والی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوا، کس ناکردہ گناہ کی سزا دی جارہی ہے؟ عمر اکمل کو بھی کنٹریکٹ کمیٹی کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، پی ایس ایل کی پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہونے والے دونوں کرکٹرز پی سی بی کے معاہدے میں آخری نشستوں کے مستحق ٹھہرے اور اس ناانصافی پر اب پی سی بی حکام سے بات کریں گے، حیران کن طور پر مئی 2015 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور حارث سہیل سی کیٹیگری میں برقرار اور گھر بیٹھے لاکھوں روپے حاصل کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ پر مشتمل کمیٹی نے جمعرات کو سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کرکٹرز کی فہرست جاری کی تھی، اس میں قومی ٹیم سے باہر محمد حفیظ کو ’’اے‘‘ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا، طویل عرصے سے پاکستان کیلیے کوئی میچ نہ کھیل پانے والے حارث سہیل بھی بدستور سی کیٹیگری کی تنخواہ وصول کرتے رہیں گے،البتہ کچھ عرصے قبل تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کے اہل سمجھے جانے والے احمد شہزاد کو بی سے ڈی کیٹیگری میں دھکیل دیا گیا جہاں ایک درجہ تنزلی کے بعد عمر اکمل بھی موجود ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم کو محنت کا صلہ صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلیے ’’اے‘‘ ٹیم کا کپتان بناکر دیا گیا،کنٹریکٹ پانے والوں کی فہرست میں ان کا نام تک موجود نہیں، وہ اس سے قبل سی کیٹیگری میں شامل تھے، احمد شہزاد سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر دل برداشتہ ہیں، اوپنر ہفتے کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے ڈھاکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، گذشتہ روز وہ قریبی شخصیات سے گلہ کرتے دکھائی دیے کہ تینوں فارمیٹ کی قومی ٹیموں میں جگہ بناتا رہا ہوں، کبھی فکسنگ یا ملک کو بدنام کرنے والی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوا،کس ناکردہ گناہ کی سزا دی جارہی ہے، سلیکشن کمیٹی نے ناروا سلوک سے تذلیل کی ہے۔

عمر اکمل بھی اپنے ساتھ اس رویے پر خوش نہیں ہیں۔ ایک طرف حارث سہیل ہیں جنھوں نے اپنا آخری میچ 29 مئی 2015 کو کھیلا لیکن پی سی بی کی جانب سے مسلسل تنخواہ وصولکرتے رہے، نوجوان بیٹسمین نے 2013میں ڈیبیو کرنے کے بعد ابھی تک پاکستان کی جانب سے 22ون ڈے اور 4ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں،ان کی فٹنس اب بھی مشکوک ہونے کے باوجود انھیں تو برقرار رکھا گیا لیکن احمد شہزاد اور عمر اکمل کی سب سے نچلی کیٹیگری میں تنزلی کر دی گئی، اوپنر سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے پر غور کررہے ہیں، انھیں اور عمر اکمل کو سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے قومی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

عمراکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات میں کلیئرنس پانے کے بعد انھیں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلیے منتخب بھی کیا گیا، مگر دیگر بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے صلاحیتیں دکھانے کا موقع نہیں مل سکا،نوجوان بیٹسمین نے ٹور کے دوران مختصر فارمیٹ کے میچ میں صرف ایک گیند کھیلی،دونوں کرکٹرز گذشتہ ہفتے پی ایس ایل کی پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے لیکن پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں آخری نشستوں کے مستحق ٹھہرے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی حکام سے تنزلی پر بات کریں گے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Chairman of the Board opposes the PSL Company
Previous Post چیئرمین بورڈ نے پی ایس ایل کمپنی کی مخالفت کردی
Next Post ہیپاٹائٹس سی کی نئی دواؤں سے تیسری دنیا کے 10 لاکھ لوگ شفایاب
New hepatitis C drug cured 10 million people in the Third World

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.