yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

رابطہ مہم شروع، عوامی تحریک سپین کیطرف سے اوسپتالیت میں تنظیم سازی کیلئے 12اپریل کا دن مقرر

Yes 2 Webmaster March 31, 2015 1 min read
Awami Tehreek Spain
Share this:
Awami Tehreek Spain
Awami Tehreek Spain

بارسلونا (یوسف چوہدری) تقریب حلف برداری اور یوم پاکستان کے کامیاب پروگرام سے آغاز کرنیوالی سپین میں منفرد اعزاز کی حامل سیاسی پارٹی پاکستان عوامی تحریک کیطرف سے گذشتہ اتوار کو پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔سیکریٹری جنرل عوامی تحریک سپین راحیل اکرم ایڈووکیٹ نے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کے قواعد و ضوابط اور اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا جس کے بعد محمد اقبال چوہدری نے اپنی مختصراستقبالیہ گفتگو میں تمام اراکین کا گرم جوشی سے شکریہ ادا کیا اور 14مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلہ منعقد ہونے والے کامیاب پروگرام اور تقریب حلف برادری پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے آغاز کیطرح اپنے سفر میں بھی محنت ،لگن اور خلوص کو شامل رکھا تو وہ دن دور نہیں جب عوامی تحریک سپین کی سب سے بڑی ، منظم اور مضبوط پاکستانی سیاسی جماعت ہو گی ۔تین گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے بنیادی نظریے ”عوام کی خدمت” کے تحت مختلف تجاویز پر مشاورت اور گفت و شنید کے بعد مختلف تنظیمی معاملات پر فیصلہ سازی کی گئی جن میں فوری طور پر ممبر شپ کا آغاز اور بارسلونا کے علاوہ دیگر شہروں میں تنظیمات کا قیام شامل ہیں۔

جس کے تحت سب سے پہلے اوسپتالیت میں تنظیم سازی کیلئے 12اپریل 2015بروز اتوارکا دن مقرر کیا گیاہے، وقت اور جگہ کااعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائیگا۔ اوسپتالیت میں پاکستان عوامی تحریک سپین میں شمولیت اور عوامی تحریک میں اپنی رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے اہل افرادسے رابطہ سہولت کیلئے صدر محمد اقبال چوہدری 669090031، چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ 632255140اور ڈپٹی چیف آرگنائزر حاجی طاہر جاوید 632339383پر مشتمل 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،

یہ کمیٹی اوسپیتالیت میں ممبر شپ کا آغاز کرئے گی اور لوگوں کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دے گی۔صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اور انتخابی ڈارموں سے عاجز آچکی ہیں وہ اب اپنے مسائل کے حل کے لئے آئندہ انتخابات میں ان نام نہاد سیاستدانوں کے فریب میں نہیں آئے گی۔

مصیبتوں اور مشکلات کی ماری عوام میں اب بیداری کی لہر ابھرچکی ہے، 18 کروڑ سے زیادہ افراد کا ملک سنگین مسائل اور طرح طرح کے بحرانوں کا شکار ہے مگر حکمرانوں اور سیاستدانوں کو صرف اپنے مفاد عزیز ہیں۔ اجلاس میں PATفرانس کے سیکریٹری میڈیا رائو خلیل کے والد گرامی اور PATکے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر محمد اقبال چوہدری سمیت نائب صدرچوہدری طارق مہدی گجر، سیکریٹری جنرل راحیل اکرم ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزرچوہدری امتیاز آکیہ، ڈپٹی چیف آرگنائزر حاجی طاہر جاوید، سیکریٹری اطلاعات چوہدری محمد یوسف، جائنٹ سیکریٹری عمران آفتاب، سیکریٹری کوارڈینیشن محمد افضال گوندل، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حسن طاہر بیگہ،سیکریٹری فنانس چوہدری محمد زمان اور سیکریٹری ممبر شپ قدیر حسین چوہدری نے شرکت کی۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Red Moon
Previous Post چار اپریل کو سورج تاریک اور چاند سرخ ہو جائے گا
Next Post ریٹرننگ آفیسر سے ملکر نتائج تبدیل نہیں کرائے، سعد رفیق کا ٹریبونل میں بیان
Saad Rafiq

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.