yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    بین الاقوامی خبریں
    • خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشافخلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف
    • فرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئےفرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئے
    شوبز
    • معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا##معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا ##
    • مومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیےمومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیے
    مقامی خبریں
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بیشک 21 ویں آئینی ترمیم ایک بڑی کامیابی ہے ….!!!

Yes 2 Webmaster January 8, 2015 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج اِس میں کوئی شک نہیں کہ چھ جنوری 2015کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 247 + = 78 (325)اراکین نے ملک و قوم کو دہشت گردوں و دہشت گردی سے نجات دلانے اور قوم کی تقدیر بدلنے کے ساتھ ساتھ مُلک و قوم کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے خاطر فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے یوں مُلکی تاریخ میں ہونے والی 21ترمیم کو ہمارے دونوں ایوانوں کے نمائندگان کی بڑی کامیابی قرار دی جاسکتی ہے جس سے مستقبل قریب میں بہترنتائج نکلیں گے اور مُلک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے گا۔

اَب یہ اور بات ہے کہ ایسااُنہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق بھی کیا ہے.؟یا نہیں کیا ہے …؟؟ یا اِنہیں ایسا کرنے پر کسی قوت کے خوف نے مجبورکیا…؟؟ بہرحال …!! اَب کچھ بھی ہو…؟؟مگر پھر بھی جو کچھ ہواہے..؟؟ اور آگے چل کر جو کچھ بھی ہوگا …؟؟یقینا وہ سب مُلک اور قوم کے لئے بہت اچھا اور حو صلہ افزاہوگا..!!اگرچہ ابھی تو بعض کے نزدیک یہ اِن کے ضمیر کے خلاف ہے…مگرآج پھر بھی مجھ جیسے بہت سے کڑوروں پاکستانی ایسے بھی ہیں جو موجودہ حالات اور واقعات کے تناظر میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ایوانوں سے منظوری کو مُلک اور قوم کی خوش بختی اور نیک شگون سے تعبیر کررہے ہیں اور ابھی جو لوگ فوجی عدالتوں کے قیام پر خدشات اور مختلف اقسام کے مخمصوں میں مبتلاہو کر اپنے ناک اور منہ چڑھارہے ہیں اُمید ہے کہ آنے والے دِنوں میں یہی فوجی عدالتوں کی تعریفوں کے پل باندھتے نظرآئیں گے۔

اگرچہ آج سرزمین پاکستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کی کہیں ڈھکے چھپے تو کہیں کھلے ٹلے انداز سے مخالفت کرنے والے سیاستدانوں ،ملاو ¿ںاور ایوانِ نمائندگان کا اگر، مگر، چوں چراں اور ایسا،ویسا، کیوں ،پوں،یوں،توں،تراں….؟؟؟ کا جادوبھی کام نہ آسکا ،اور وہی ہواجو اُوپر والے یعنی کہ اُوپر سے ذرانیچے والے اور ہاتھ میں ڈنڈاپکڑ کر اپنی بات ڈنکے کی چوٹ پر منوانے والوں اور والے نے چاہااور پھر قوم نے یہ بھی خود ہی دیکھ لیا کہ پھر کیسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے دوتہائی اکثریت سے منظوری قومی اسمبلی کے +247 78سینیٹرز (325) سمیت کُل اراکین نے آرمی ایکٹ 1952 ¾ اور21 ویںآئینی ترمیم کے بل کی متفقہ طور پرمنظوردے کر فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے حامی بھر لی ہے۔

یوں اَب دہشت گردوں کے کسی بھی عدالت سے مقدمات ملٹری کورٹس بھجوائے جاسکیں گے اوراَب ایسے فیصلے کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکے گیں،غیر معمولی صورت حال خصوصی اقدامات کی متقاضی ہے یہ آئینی ترمیم کے مندرجات ہیںآج یقینا یہ ایک اچھی اور حوصلہ افزاجمہوری روایات کی عکاس ہے کہ دہشت گردی سے پیداہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے میرے مُلک کے ادارے ایک پیچ پر باہم متحد اور منظم ہیں اور ایساہونا کسی بھی جمہوری اور تہذیب یافتہ مُلک کی نشانی ہے کہ اَب میں بھی پُراُمید ہوں کہ آج میرے دیس میں بھی غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ منتخب حکومت اور پارلیمنٹ سے ہوتاہے ۔

جبکہ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 6جنوری 2015بروزمنگل کو دونوں ایوانوں میں پرویزرشید نے ترمیمی بل پیش کئے جو شق وار منظوربھی کرلئے گئے ہیں، کسی بھی رکُن نے موجود رہنے کے بعد بھی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا(بھلے سے بعد میں کچھ نے آبدیدہ ہوکر یہ ضرور کہاکہ” ضمیر کے خلاف ووٹ دیاہے، جتناشرمندہ آج ہوں پہلے کبھی نہ ہوا“ اور بہت سوں کی جانب سے ایسے بہت سے الفاظ اور جملے سُننے اور پڑھنے کو ملے مگر اَب کیا ہوتاہے..؟؟ جو اِنہیں کرناتھا وہ تو کردیاہے…،اور اَب اُنہیں (جنرل کو)جو کرنا ہے وہ کریں گے جنہوں نے اِن سے ایسے فیصلے کروائے اور 21ویں ترمیم کے حق میں ووٹ ڈلوائے ہیں) اگرچہ اِس سے انکار نہیں ہے کہ اِس تاریخ ساز فیصلے کے وقت جے یو آئی ، جماعت اسلامی کا بائیکاٹ کرنا اور پاکستان تحریک انصاف کا غیرحاضری ہونا …اِس لئے یقینی تھا کہ اِن کے لچھن پہلے ہی بتارہے تھے کہ یہ تینوں ایساکچھ کریں گے کہ جن سے اسلام کے لبادے بھی لپٹے دہشت گرد عناصر ناراض بھی نہ ہوں اور اِن کے کسی ایسے عمل سے ایوانوں میں اِن کا جمہوری حق بھی جاری رہے جیسا کہ اِن تینوں جماعتوں نے اُس روز کیاہے جس دن مُلک اور قوم کو نام نہاد شریعت کا نفاذ کرنے والے دہشت گردوں کو سزا دینے کے لئے مُلک کے دونوں ایوانوں سے فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم متفقہ طور پر منظورکی جانی تھی عین اُسی روز اِن تینوں جماعتوں کا ایوان میں حاضرنہ ہونا۔

مُلک کو درپیش موجودہ صور ت حال میں اِن کے سیاسی کردار پر ایک بڑاسوالیہ نشان چھوڑگیاہے یہی وجہ ہے کہ اِن کے قول و کردار پہ آج ساری پاکستانی قوم میںجے یو آئی ، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی قیادت اور اِن کے پاکستان سے مخلص ہونے سے متعلق بہت سے ایسے سوالات جنم لے چکے ہیں اَب جن کے جوابات اِن سے قوم مانگ رہی ہے اَب کیا اِن تینوں جماعتو ں کی اعلیٰ قیادت قوم کے سوالات کے جوابات دینے میں کامیاب ہوجائے گی یا پھراپنے کئے پہ اِدھر اُدھر بغلیں جھانکتے ہوئے کنی کٹاکرگزرنے میں ہی عافیت جانے گی۔(ختم شُد)۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Syed Khurshid Shah
Previous Post حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں تیسرا فریق بننے کو تیار ہیں، خورشید شاہ
Next Post مٹھی میں آصف علی زرداری کے شاہی قافلے نے دھاک بٹھا دی
Asif Ali Zardari

Related Posts

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

September 8, 2026
نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

September 8, 2026
عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

September 8, 2026
خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

September 7, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.