yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مت سمجھو ہم نے بھلا دیا

Yes 1 Webmaster January 3, 2016 1 min read
Khyber Pakhtunkhwa Government
Share this:
Khyber Pakhtunkhwa Government
Khyber Pakhtunkhwa Government

تحریر: عفت
٩ نومبر آئی اور خاموشی سے چلی گئی۔ہم اس بات پہ ہی لڑتے رہے کہ چھٹی ہوگی یا نہیں ہو گی۔اس دھما چوکڑی میں خیبر پختونخواہ نے حسب ِ سابق اپنا چاند دیکھ کر اپنی عید آپ منا لی ۔جب کہ اپوزیشن اور حکومت ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے بخیے ادھیڑنے میں لگی رہی ۔نجانے ہم کب بڑے ہوں گے اور اس سیاسی آپا دھاپی سے باہر نکلیں گے۔

حکومت نے جہاں اور چھٹیاں ختم کیں اب لے دے کے چند رہ گئیں تھیں سو اب ٩نومبر بھی اس کی نظر ہو گئی ۔بعض اوقات مجھے لگتا کہ ہم اپنی روایات اور اسلاف کے کارناموں کو ،یاد ماضی عذاب ہے یارب ،سمجھ کر جان بوجھ کر بھلانا چاہتے ۔یا پھر اپنے اعمال کی پردہ داری چاہتے ،یا ترقی کی دوڑ میں ہم بسنت اور ویلنٹائن ڈے تو منا سکتے مگر ان تمام لوگوں کے سفر کو رائیگاں کرنے پہ تلے ہیں جن کی بدولت ہم آزادی کی سانسیں لے رہے۔

ایک ہمارا زمانہ تھا جسے آجکل کے ماڈرن لوگ قدامت پسند کہتے۔ہر دن منایا جاتا تھا وہ یاداشتیں دہرائی جاتیں جو اس دن سے منسوب ہوتیں ملی نغموں کی آواز اور وطن کی محبت دل سے نکلتی اور روح کو گرماتی ۔اس کا فائدہ یہ تھا کہ بچوں کو اپنے اسلاف کا پتہ ہوتا اپنی تاریخ سے آگاہی ہوتی مگر اب ہم مہذب تو کہلا رہے مگر مغربیت کی آڑ میں نہ دل سے آواز نکلتی نہ ملک کی محبت روح میںاترتی دکھائی دیتی۔

یوم ِآزادی پہ پہلے ہم پرچم لگا لیتے ہیں پھر ان چھوٹی چھوٹی جھنڈیوں کو پیروں تلے روند دیتے ہیں ۔اقبال اور قائد کے بارے میں بس دو باتیں جانتے کہ ایک نے خواب دیکھا اور دوسرے نے تعبیر دی بس کام ختم ۔چند تعریفی لفظ یا ایک شعر ۔اے طائرِلاہوتی اس رزق سے موت اچھی ۔۔۔۔۔جس رزق سے ہوتی ہو پرواز میں کوتاہی ۔۔اس سے آگے سوچوں کو فل اسٹاپ لگا رکھا ہے ۔کیا قائد اور اقبال اسی کے مستحق ہیں یا یہ سیاست کی کرشمہ سازی ہے۔

شاید سیاست کا نصاب یہیں تک محدود ہے ۔ایک محفل میں ملک اور بیرون ِملک کے فرق کا تذکرہ چل رہا تھا ،ہماری شامت ِاعمال آئی کہ وفور ِشوق سے امریکہ پلٹ میزبان سے پوچھ بیٹھے جناب آپ کو پھر اپنا وطن یاد تو آتا ہوگا پردیس میں ؟ ہاں ہاں کیوں نہیں صاحب نے سر زور زور سے ہلایا۔

ہماری حبِ وطن کی سوئی جوش و ولولہ سے ہلی اور دوسرا سوال داغا کیا یاد آتا تھا سب سے زیادہ ؟ ارے بھائی میاں جب ہم پان کھا تے تو پچکاری مارنے کے لئے جگہ نہ ملتی ،جب سگنل پہ مجبوری رکنا پڑتا ،جب گاڑی مناسب رفتار سے چلانی پڑتی اور تو اور رفع حاجت کے لئے ایسی جگہ جہاں بغیر جرمانے ہم فراغت پا سکیں نہ ملتی تو ماں قسم پاکستاں بہت یاد آتا ان صاحب کے جواب نے ہمیں دکھ اور غصے سے ہمکنار کر دیا۔

Quaid Azam and Allama Iqbal
Quaid Azam and Allama Iqbal

حق ہا ،ری وطن کی محبت ۔کسی نے سچ ہی کہا ہے جیسی قوم ہوتی ہے اس پہ ویسے ہی حکمران مسلط کر دئیے جاتے ہیں پھر واویلا کیوں ؟ چور اور گرہ کٹ بھائی بھائی۔در حقیقت دیکھا جائے تو آج جب ہم پرانے زبوں حالی والے دور میں واپس آرہے ہیں ہمیں اقبال و قائد کے فرمودات کی زیادہ ضرورت ہے ہماری نسل ِنو کو پھر سے شاہیں کے بال و پر درکار ہیں کہ پرواز کی بلندی ،تیز نگاہی، قناعت وفقر کی خوبیاں جنم لیں سکیں۔مگر وہ کیا ہے نا کہ ؛بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا ؛لیکن جو کچھ بھی ہے اس کے قطع نظر کہیں کہیں وطن کی محبت سے دل زندہ ہیں ۔کہیں کہیں آج بھی آواز اندر سے نکلتی ہے کہ ۔ابھی ہے جذبہ تعمیر زندہ ، ،تو پھر کس بات کی ہم میں کمی ہے۔

ہم آج بھی اپنے قائد سے اپنے اقبال سے محبت کرتے ہیں ۔زباں پہ تالے ہیں تو کیا ہوا دل کی آواز تو ان تک جاتی ہے نا ۔ہم مجبور ہیں تو کیا ہوا انہیں یاد تو کرتے ہیں۔چھٹی ملے نہ ملے ہم ان کے ہیں اور وہ ہمارے ہیں ہمیں سیاسی دائو پیچ نہیں آتے مگر ہمارے دل میں قدر اور سچائی کے چراغ روشن ہیں ۔تو اے قائد و اقبال کی روحو مت سمجھو ہم نے بھلا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: عفت

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post نئی دلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریلوے اسٹیشن کلیئر قرار
Next Post برسٹل کے چڑیا گھر میں جانوروں کی سالانہ گنتی کا آغاز

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.