yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بلبھ گڑھ میں فساد کے بعد خوف و دہشت میں مسلمان، حکومت کی طرف سے معاملہ کو دبانے کی کوشش

Yes 1 Webmaster May 30, 2015May 30, 2015 1 min read
Patna
Share this:
Patna
Patna

پٹنہ (کامران غنی سے) ہریانہ کے بلبھ گڑھ کے اٹالی گائوں میں گزشتہ سوموار کو مسجد تعمیر کو لے کر اٹھے تنازعہ کے بعد ہوئے فرقہ وارانہ فساد نے علاقہ میں مسلمانوں میں خوف و دہشت پیدا کر دی ہے۔ گائوں اور گرد و اطراف کے سیکڑوں مسلم خاندان بلبھ گڑھ پولیس اسٹیشن میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ ہندی اخبار ”پتریکا” کے مطابق خوف زدہ مسلمانوں کو پیٹ بھر کر کھانا اور کپڑے بھی نصیب نہیں ہو رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب حکومت کی طرف سے فساد متاثرین کی امداد کے لیے نہ تو کوئی ٹیم بھیجی گئی ہے اور نہ ہی شر پسند عناصر کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی سطح سے بھی اس پورے معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سوموار کو گائوں میں مسجد تعمیر کے مسئلہ پر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا تھا، جس کے بعد ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں ایک خاص فرقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق شرپسند عناصر نے متعدد مکانات کو آگ کے حوالے کر دیا۔ انگریزی اخبار ”دی انڈین اکسپریس” کی رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے مسجد میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی جلانے کی کوشش کی۔بدھن خان اور محمد نعیم الدین کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں اب خطرے سے باہر ہیں۔ بلبھ گڑھ کے اٹالی گائوں میں گزشتہ سوموار سے ہی حالات انتہائی کشیدہ ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ فساد متاثرین انتہائی کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اب تک ملی، سماجی اور فلاحی اداروں کے نمائندگان نے بھی فساد زدہ علاقوں کا نہ تو دورہ کیا ہے اور نہ ہی متاثرہ افراد کی بازآباد کاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مودی حکومت کا نعرہ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس” اس طرح کے فسادات کے پس منظر میں بالکل کھوکھلا اور جھوٹا معلوم ہوتا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں ماننا ہے کہ مودی حکومت میں شرپسندوں کے حوصلے انتہائی بلند ہو چکے ہیں۔

اگر ان پر بروقت قابو نہیں پایا گیا تو ہندوستان کی پر امن فضا کو ملک دشمن عناصر برباد کر چھوڑیں گے۔ بلبھ گڑھ فساد پر میڈیا کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ شرپسند عناصر میڈیا پر بھی حاوی ہیں۔ ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ جو لوگ سماج میں زہر گھولنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Malik Siddique With Children
Previous Post صدیق ملک اپنے پیارے بچوں کے ساتھ خوبصورت سٹائل میں
Next Post شفیق احمد اور حاجی آصف خان میلان ایئرپورٹ پر ایک ساتھ
Shafiq Ahmed And Haji Asif Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.