yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پالپا نے مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

Yes 1 Webmaster October 7, 2015 1 min read
PIA
Share this:
PIA
PIA

اسلام آباد : پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے گزشتہ 7 روز سے جاری ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس کے دوران پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے کہا کہ ہم تمام معاملات حل کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لئے ہم قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی ضمانت پر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

اس سے قبل طلحہ محمود کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا تو چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کیوں اجلاس میں نہیں آئے، عوام اور ملک کا نقصان ہورہا ہے اور حکومت تماشا دیکھ رہی ہے۔جس پر سیکریٹری سول ایوی ایشن علی گردیزی نے کہا کہ شجاعت عظیم ایک غیر ملکی وفد کے ساتھ ملاقات میں مصروف ہیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ شجاعت عظیم کے پاس اس اہم عوامی مسئلے کے لیے فرصت نہیں تھی۔

پی آئی اے کی موجودہ صورت حال پر سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے میں 19ہزار ملازمین کام کررہے ہیں، دنیا بھرمیں ایک طیارے پر125 جبکہ پاکستان میں 500 سے زائد ملازم ہیں، قومی ادارے کے پاس اس وقت 35 جہاز آپریشنل ہیں اور مزید بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے پالپا کومافیا کہیں گے تومعاملہ کیسے حل ہوگا، عوام اور ملک کا نقصان ہورہا ہے اور حکومت تماشا دیکھ رہی ہے، نجی ایئر لائنز کے کرایوں کا معاملہ مسابقتی کمیشن کو دینا درست نہیں، یہ معاملہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے کیا جائے اور لوٹ مار کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس معطل کئے جائیں۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پی آئی اے بحران کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، اگر اس میں انتظامیہ قصوروار ثابت ہوئی تو اسے خمیازہ بھگتنا ہوگا، انہوں نے رولنگ دی کہ 2دن میں سول ایوی ایشن سمیت دیگر حکام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھیں، تمام معاملات حل کرنے کی رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔

اس موقع پر پالپا کے صدر نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم انتظامیہ سے جنگ نہیں بلکہ قائدے قانون پر عمل درآمد چاہتے ہیں، وزیراعظم کی جان بچانے والے پائلٹ کو سول ایوی ایشن نے دو سال کی سزا دی، ایوی ایشن قوانین کے تحت اگر پائلٹ ذہنی دباؤ محسوس کرے تو پرواز چھوڑسکتا ہے، پی آئی اے بھی سینیئر پائلٹس سے اوورفلائنگ کروا رہی ہے، ایئر بلیو کو حادثہ پائلٹ کی اوور فلائنگ کے باعث پیش آیا تھا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
PML N PTI
Previous Post این اے 122: ووٹ سے احتساب ن لیگ یا تحریک انصاف
Next Post قاری فاروق احمد فاروقی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت طارق شریف بھٹی سےملاقات۔
Tariq Sharif Bhatti And Qari Farooq Ahmed (5)

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.