yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بچوں میں قبض کی شکایت اورعلاج

Web Editor October 20, 2018 1 min read
Complaint and treatment of children
Share this:

قبض کو بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنے ساتھ کئی اور بیماریاں بھی لے آتی ہے- قبض کی بیماری کا سامنا بڑوں کے علاوہ اکثر بچوں کو بھی کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بچے تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں بلکہ ان کے والدین بھی پریشان رہتے ہیں- بچوں میں قبض کی شکایت کیوں ہوتی ہے؟ اس کی علامات کیا ہیں؟ اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے؟ ان تمام اہم سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ہماری ویب کی ٹیم نے معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مبینہ آگبٹوالہ سے خصوصی ملاقات کی- ملاقات کے دوران اس بیماری کے حوالے سے جو اہم معلومات سامنے آئیں وہ یہاں قارئین کی آگہی کے لیے پیش کی جارہی ہیں-

ڈاکٹر مبینہ کہتی ہیں کہ “ قبض ایک ایسی بیماری ہے جو بچوں میں عام پائی جاتی ہے اور جس طرح کی غذائیں آج کل بچے کھا رہے ہیں ان کی وجہ سے یہ مرض مزید عام ہورہا ہے“-

“ قبض ایسی حالت کو کہتے ہیں جس میں بچہ دو روز تک فضلہ خارج نہ کریں یا پھر اگر ایک یا دو روز کے دوران کرتا بھی ہے تو وہ بہت سخت ہوتا ہے جس کی وجہ سے بچے کو فضلہ خارج کرتے ہوئے شدید تکلیف ہوتی ہے اور وہ رونے لگتا ہے“-

“ اگر قبض مہینے میں ایک مرتبہ یا دو مہینے میں ایک مرتبہ ہوتی ہے تو یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے“-

hirschsprung disease ڈاکٹر مبینہ کا کہنا تھا کہ “ قبض کی دو اقسام ہوتی ہیں- ایک قبض نوزائیدہ بچوں میں ہوتی اور وہ بہت نایاب ہوتی ہے اور اسے

کہا جاتا ہے

“ اس میں بچہ شروع سے ہی فضلہ خارج نہیں کرتا اور اس کا طریقہ علاج بھی مختلف ہوتا ہے- ایک بات واضح رہے کہ جو نوزائیدہ بچے ماں کے دودھ پر ہوتے ہیں وہ 5 سے 6 مرتبہ فضلہ خارج کرتے ہیں جو کہ نارمل ہوتا ہے٬ نرم اور پیلے رنگ کا ہوتا ہے“-

hirschsprung disease لیکن اگر نوزائیدہ بچہ 4 سے 5 دن تک فضلہ خارج نہ کرے اور ماں کے دودھ پر ہو تو اسے

کہا جاتا ہے

قبض کی دوسری قسم جو کہ عام پائی جاتی ہے٬ کے حوالے سے ڈاکٹر مبینہ کہتی ہیں کہ “ کچھ پاؤڈر کے دودھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں دینے سے بچے کو قبض ہوجاتی ہے- اگر بچے کو قبض ہورہی ہے اور وہ پاؤڈر دودھ پر ہے تو کوشش کریں کہ بچہ ماں کے دودھ پر آجائے یا پھر اس کے دودھ کا فارمولہ تبدیل کردیں

“ اس کے علاوہ اکثر مائیں 8 یا 9 ماہ یا پھر 2 سال تک کے بچوں کی مائیں یہ شکایت کرتی ہیں کہ گزشتہ دو مہینے سے بچے کو قبض ہورہی ہے جبکہ پہلے یہ بالکل صحیح تھا

suppository مائیں کہتی ہیں کہ ہم بچے کو دوائیں دے چکے ہیں اور بچے کے نیچے

رکھتے ہیں تو بچہ فضلہ خارج کرتا ہے- اصل میں بچہ اس چیز کا عادی ہوچکا ہوتا ہے- بچے جب 4 یا 5 دن تک فضلہ خارج نہیں کرتے تو وہ سخت ہوجاتا ہے- بچہ جب فضلہ خارج کرنے کے لیے زور لگاتا ہے تو آنتوں کے نیچے زخم ہوجاتے ہیں

“ فضلہ ان زخموں سے رگڑ کھاتا ہے اور بچے کو تکلیف ہونے لگتی ہے اور وہ رونے لگتا ہے- ایسی صورت میں بچہ فضلہ خارج کرتے ہوئے ڈرتا ہے اور اسے روک لیتا ہے- لیکن اس طرح قبض مزید بڑھ جاتی ہے

ڈاکٹر مبینہ کا کہنا تھا کہ “ قبض کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے کھانے تبدیل ہوگئے ہیں اور ان میں اب قدرتی فائبر موجود نہیں ہے- اور یہی وجہ صرف بچوں میں ہی نہیں بڑوں میں بھی قبض کے مرض کا سبب بنتی ہے

بچے میدے سے تیار کردہ اشیاﺀ کھاتے ہیں جیسے کہ برگر٬ پیزا اور نگٹس وغیرہ- اور ان تمام چیزوں میں فائبر موجود نہیں ہوتا- اگر بچے چاول یا جنک فوڈ زیادہ کھا رہا ہے اور روٹی کم کھا رہا ہے تو اس سے بھی قبض کی شکایت پیدا ہوتی ہے

اس کے علاوہ روٹی بھی چکی کے آٹے یعنی براؤن آٹے کی ہونی چاہیے کیونکہ فائن آٹے میں فائبر نہیں ہوتا- سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھانی چاہئیں لیکن زیادہ تر بچے سبزیاں نہیں کھاتے- اس کے لیے آپ بچے کو کچھڑی میں ہری سبزیاں جیسے کہ پالک شامل کر کے دیں یا پھر یخنی بناتے ہوئے اس میں سبزیاں بھی شامل کردیں-

“ بچوں کو پھلوں کا جوس دینے کے بجائے پورا پھل کھلائیں- جو بھی موسمی پھل ہو اسے کھانے سے قبض کم سے کم ہوتی ہے

“ کسی بھی بچے میں قبض کی بنیادی وجہ یہی ہوتی ہے کہ اس کی خوراک صحیح نہیں ہوتی“

ڈاکٹر مبینہ کہتی ہیں کہ “ قبض کے علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں- وہ بچے کو ایسے سیرپ دے گا جس سے فضلہ نرم پڑجائے گا اور آسانی سے خارج ہوجائے گا اور بچے کے زخم بھی ٹھیک ہوجائیں گے اور زخموں کو ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگتے ہیں- یہ سیرپ دو سے تین ہفتوں تک دیا جاسکتا ہے لیکن یہ اس کا حل نہیں ہے

“ اس سیرپ کے ساتھ ساتھ آپ کو بچے کی غذا بھی مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگی- بچے کو تھوڑا بہت جنک فوڈ وغیرہ بھی کھلائیں لیکن اس کی خوراک میں ایسی غذائیں ضرور شامل رکھیں جن میں فائبر پایا جاتا ہو- اس کے علاوہ بچے کو انجیر کھلائیں یہ قبض دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

“ شام کو 4 بجے انجیر گرم دودھ میں بھگو دیں اور رات 10 بجے اس کا ملک شیک بچے کو دیں یا پھر نرم انجیر بچے کو کھلا دیں- اس سے بھی قبض دور ہوجائے گی- آپ بچے کو پپیتا بھی کھلا سکتے ہیں

“ یہ تمام غذائیں آہستہ آہستہ تمام تبدیل کریں- اس طرح فضلہ نرم ہوجائے گا اور بچے کا ڈر بھی ختم ہوتا جائے گا- قبض کی وجہ سے بچے کی بھوک بھی ختم ہوجاتی ہے اور اس کے پیٹ میں ہلکا ہلکا درد بھی رہتا ہے

“ بچے کو زیادہ دیر کمپیوٹر وغیرہ پر نہ بیٹھنے دیں اور انہیں کھیلنے کودنے کو بھی کہیں٬ اس سے بھی بچہ قبض سے محفوظ رہے گا“

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Ear problems and treatment
Previous Post کان کے مسائل اور علاج
Next Post بہترین نظر کے لیے مفید غذائیں
Useful foods for the best look

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.