yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کمنٹری بکس اپنے بچوں کے ساتھ بھلا کوئی ایسے بھی کرتا ہے؟

Web Editor April 14, 2018 1 min read
Committee box Does anyone do so with my kids?
Share this:

کہتے ہیں کہ جہاں ایک اچھی اننگز کسی بھی کرکٹر کا  کرئیر بنا سکتی ہے تو وہیں ایک بری اننگز  کرئیر ختم بھی کر سکتی ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی یہ سنا یا دیکھا ہے کہ ایک اچھی اننگز کسی کا  کرئیر خراب کر دے؟ میرے سامنے ایسی ایک زندہ مثال موجود ہے۔

یہ 12 اکتوبر 2008ء کا دن تھا۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں محض 13 بالز پر 29 رنز درکار تھے۔ پاکستان کی سات وکٹیں گر چکی تھیں تب فواد عالم کی وکٹ پر انٹری ہوئی۔ ایک 20 سالہ نوجوان کلاسیکل بلے باز فواد عالم کو نمبر چار پر کھیلنا تھا مگر رن ریٹ پریشر کی وجہ سے تمام ہٹرز کو اس سے پہلے بھیجا گیا جس وجہ سے اسے نمبر نو پر شفٹ کرنا پڑا۔ ایک کلاسیکل بلے باز سے 15 رنز پر اوور کے حساب سے کھیلتے ہوئے میچ جتوانے کی امید کسی کرکٹ شائق کو ہرگز نہ تھی۔

مگر شومئی قسمت فواد عالم کی کہ یہ اس کا دن تھا۔ اس نے محض 8 بالز پر 3 چھکوں کی مدد سے 23 رنز ناٹ آوٹ بنا کر میچ لنکن لائینز کے جبڑوں سے صاف نکال لیا۔ وہ دن اور آج کا دن فواد عالم پر ٹی ٹونٹی کرکٹر کا ایسا ٹیگ لگا جو ٹی ٹونٹی میں بار بار ناکامی کے باوجود اتر نہ سکا۔ اس کے بعد فواد عالم نے آدھ درجن بھر دفعہ کم بیک تو کیا مگر صرف ٹی ٹونٹی میں۔ فواد عالم ہر دفعہ ناکام ہونے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ اور لسٹ اے میں واپس آ جاتا ہے۔ 4 روزہ اور ایک روزہ کرکٹ میں رنزوں کے انبار لگاتا ہے جس کے نتیجے میں اسے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروا دیا جاتا ہے۔ یہ کسی نے نہ دیکھا کہ اس نے ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی تھی تو کیوں نہ اسے ٹیسٹ میچز کھلائے جائیں۔ یہ کسی نے نہ دیکھا کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین اوسط اور مناسب سٹرائیک ریٹ کے ساتھ تسلسل سے پرفارم کر رہا ہے تو ون ڈے مڈل آرڈر میں ہی اسے ٹرائی کر لیا جائے۔ ہاں ایک دو دفعہ اسے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی واپس بلایا گیا اور پوری سیریز اسے بطور ہٹر آخری چند اوورز میں وکٹ پر بھیجا گی

فرسٹ کلاس کرکٹ کی پاکستانی تاریخ کی سب سے شاندار اوسط رکھنے والے فواد عالم کے لئے جب آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں تو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یہ کہہ کر بات ہی ختم کر دی کہ فواد عالم کا بیٹنگ کا انداز انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتا جس کا سادہ سا مطلب تھا کہ مجھے اسے کھیلتے دیکھ کر مزہ نہیں آتا۔ ایک بیان اور کہانی ختم۔۔۔۔ یوں ایک بہترین ٹیسٹ اور اچھے ون ڈے کرکٹر کے  کرئیر کا پی سی بی نے اپنے ہی ہاتھوں گلا گھوٹ دیا۔ اپنے بچوں کے ساتھ بھلا کوئی ایسا بھی کرتا ہے

فواد عالم جب انڈر 19 کرکٹ کھیل رہا تھا تو پوری دنیا کے کمنٹیٹرز اسے پاکستان کا مستقبل کا کپتان قرار دے رہے تھے مگر وہ یہ بھول گئے کہ یہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ یا نیوزی لینڈ نہیں بلکہ پاکستان ہے جہاں مصباح جیسے لیجنڈ کو ایک عشرے سے زیادہ عرصہ نامعلوم وجوہات پر اگنور کیا جاتا رہا ہے۔

خیر جیسے تیسے کر کے سنا ہے کہ پی سی بی کو اب فواد عالم پر رحم آ ہی گیا ہے۔ انگلینڈ کے انتہائی مشکل دورے میں یونس اور مصباح کا خلا اگر کوئی کچھ حد تک بھر سکتا ہے تو وہ فواد عالم ہی ہے۔ شرط البتہ یہ ہے کہ اسے اس ٹور کے تینوں ٹیسٹ میچز کھلائے جائیں۔ اگر اس کے ساتھ اس دورے میں پھر کوئی “استادی” لگانے کی کوشش کی گئی تو سب لوگ یاد رکھیں کہ فواد عالم سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہو گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dewan Special Sadiq and Amin who?
Previous Post دیوان خاص صادق اور امین کون؟
Next Post بِٹ کوائن کی بنیاد ’بلاک چین ٹیکنالوجی‘ کیا ہے؟
What is a bit based basis 'Block China Technology'?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.