yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تم کمانڈو ہو!

Yes 1 Webmaster January 19, 2016 1 min read
Commando
Share this:
Commando
Commando

تحریر : ایم کامران ساقی
تم کمانڈو ہو! یہ الفاظ ایک ایسے ریٹائرڈ فوجی کے ہیں، جس کا تعلق ہری پور سے تھا اور سن 1951 میں چند روپے ماہوار پر فوج میں بھرتی ہوا ۔ جب انگریز ابھی تک ہماری فوج کی کمان کو سنبھالے ہوئے تھے۔ اس فوجی نے حویلیاں ٹرین پر جا کر انگریز ٹرینر سے ٹریننگ لی۔ پاکستان کو مشرق اور مغرب میں تقسیم ہوتے دیکھا جسے آج بھی اپنے سینئر افسران اور جرنیلوں کے نام یاد تھے۔ اس فوجی نے آزاد کشمیر کے سرحدی علاقہ سے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی جاسوس کو پکڑوا کر ایک اشرفی انعام میں حاصل کی ۔صرف یہی نہیں بلکہ سیالکوٹ کے قریب سے سکھ ہندوستانی جاسوس کو پکڑوا کر ایک ہزار روپے انعام بھی وصول کیا۔ اس شخص نے فوجی ہسپتال میں مریض کے ساتھ وارڈ میں اسکی خدمت کے لئے رکے ایک سول شخص کو دیکھا جو دن بھر مریض کی خدمت کے بعد ایک چادر میں زمین پر بڑے سکون سے سو رہا ہے۔

سونے کے باوجود رات کے ہر پل مریض کے حرکت سے آگاہ ہے اور اسکی خدمت میں حاضر ہے۔ جبکہ خود اس ریٹائر فوجی کو بیڈ پر بھی رات بھر نیند نہ آ سکی۔ صبح کے چھ بجتے ہی سول شخص بیدار ہوا اور چادر لپیٹ کر مریض کے بیڈ کے ساتھ رکھ دی۔ تب ہی اس سول شخص کو ایک آواز سنائی دی۔” تم کمانڈو ہو!”۔ یہ آواز اسی بڑھے ریٹائر فوجی کی تھی۔ جس کی آنکھ کسی ڈرون کیمرے ، رڈار یا سٹی سکین سے کم نہیں۔ ایک نظر دیکھ کر جاسوسی کی شناخت کرنے والے شخص نے کئی ممالک میں خدمات دیں اور زندگی کا بڑا حصہ جنگ و جہد میں گزارا۔ مگر شاید یہ ریٹائرڈ فوجی اس بار دھوکہ کھا گیا۔

شاید وہ نہیں جانتا کہ بے روزگاری ،موجودہ نظام تعلیم، لوڈ شیڈنگ ، بنیادی ضروریات تک بامشکل رسائی، مفلسی ، عدل و انصاف کے فقدان نے ایک عام آدمی کی زندگی کو ایک کمانڈو کی زندگی بنا دی ہے۔ جس میں اسے ان تمام چیزوں کے بغیر بھی خوشی کے ساتھ رہنے کی تربیت دی جاتی ہے جو اسکی بنیادی ضروریات ہیں۔ اسے سمجھوتہ کرنا اور حالات کے ساتھ بدلنے کی عادت ڈال دی ہے۔ ان ظالم حکمرانوں نے آج بچوں اور نوجوانوںکے چہروں سے مسکراہٹ تک چھین لی ہے۔ سیاسی مذہبی جماعتوں نے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کی بجائے اسکے ہاتھوں میں سیاسی جھنڈے یا ہتھیار تھما دیئے ہیں۔

Jhang
Jhang

جھنگ کی حالت زار بھی کسی دوسرے چھوٹے اور پسماندہ شہر سی ہے۔ جہاں ضلعی انتظامیہ نے کارپٹ روڈز، صاف پانی کی فراہمی کے لئے چندپلانٹس کی تنصیب ، ٹی ایم اے کو صفائی کے لئے نئی گاڑیوں اور آلات کی فراہمی، کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج پلین بنانے سمیت چند مثبت کام کئے ہیں ۔ وہیں دوسری جانب شہری زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم نظر آتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ایمرجنسی سمیت کوئی بھی شعبہ قابل تعریف نہیں۔ شعبہ ایمرجنسی میں آنے والا مریض ڈاکٹرز ،سرجنز اور ادویات کے نایاب ہونے کے باعث یا تو علاج کی فریاد میں ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر جان گنوا دیتا ہے یا پھر جان لیوا امراض اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ ایمرجنسی کے شعبہ میں ڈاکٹرز اور دیگر کام کرنے والے افراد اس بات سے شاید لا علم ہیں کے وہ چند اوزار سارا دن تمام مریضوں پر بغیر کسی حفاظتی تدابیر یا ضائع کئے استعمال کرتے ہیں۔

جس سے صبح آنے والے مریض کی بیماریاں مثلا ایچ آئی وی ، ہپاٹائٹس اور دیگر شام تک آنے والے ساتھ لے کرجاتے رہتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ شعبہ حادثات تک پہنچنے والے مریضوں کی بڑی تعداد کا خون بہ رہا ہوتا ہے یا ٹیسٹ کے لئے خون نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسکے لئے اس شعبہ میں اہم ڈسپوزبل آلات ، کیمیکل اور دیگر ضروری سامان دستیاب نہ ہونے کے سبب، نہ صرف مریض بلکہ ڈاکٹرز بھی لاشعوری طور پر ان امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

Emergency Department
Emergency Department

چند روز قبل ایک شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے یہ ایک ساٹھ سال سے زائد عمر کا بزرگ ، چارپائی پر لیٹے اپنے مریض کی چارپائی کے ساتھ کپڑا باندھ کر کھینچ رہا ہے۔ اور چارپائی کو مریض سمیت شعبہ حادثات سے وارڈ میں منتقل کر رہا ہے۔ وہاں موجود عام افراد کی بے حسی اپنی جگہ مگر حکومت وقت کو غیر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ جس نے آئین کی تشکیل کے وقت ریاست کے ہر رکن کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

آرمی ہسپتال میں ایک چادر میں سونے والے جس سول شخص کوآرمی آفیسر نے کمانڈو سمجھا تھا ، وہی سول شخص آج شہر محبت (جھنگ) میں بے بسی کے عالم میں شعبہ حادثات سے وارڈ میں اپنے مریض کو چارپائی پر اکیلے کھینچ کر لے جانے والے بڑھے شخص کو کہنے پر مجبور ہے۔ تم کمانڈو ہو!

Kamran Saqi
Kamran Saqi

تحریر : ایم کامران ساقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Beena Sehar with Pervez Khan
Previous Post شوبز کے حسین ستارے بینا سحر اور پرویز خان ایک کا ایک خوبصورت انداز
Next Post کائرہ برادران اور شیخ خالدمحمودبرادران پاکستان سمیت لالہ موسیٰ کی پہچان ہیں،چوہدری عمران اشرف گجر

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.