yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہبلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہبلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سکون کی تلاش

Yes 1 Webmaster March 17, 2015 1 min read
Allah
Share this:
Allah
Allah

تحریر : ایم سرور صدیقی
ایک اللہ والے سے کسی شخص نے اپنی بیوی کے عیب بیان کرنے شروع کر دئیے وہ چپ چاپ سنتے رہے جب وہ شخص بیان کر چکا تو انہوں نے پوچھا تمہارے کپڑے کون دھوتا ہے؟ ”میری بیوی۔۔ اس نے جواب دیا گھر میں کھانا کون تیار کرتا ہے؟ بزرگ نے پھر پوچھا۔۔۔میری بیوی۔۔ اس نے بلا تامل جواب دیا گھر اور مال کی حفاظت کون کرتا ہے؟۔۔۔ اس نے پھر جواب دیا۔۔۔میری بیوی اچھا یہ بتائو۔۔بزرگ نے استفسارکیا اپنے ماں باپ کا گھر بار چھوڑ کر ساری عمر کے لئے تمہارا ساتھی کون بنا ہے؟ پریشانی، مشکل اور دکھ درد میں تمہاری دل جوئی کون کرتا ہے؟ تمہاری اولاد کی دیکھ بھال کون کرتاہے؟ اس ظخص نے فوراً کہا ظاہرہے یہ سب کام میری بیوی ہی کرتی ہے۔

اچھا بزرگ نے تفہیمی اندازمیں سر ہلاتے ہوئے ایک بار پھر پوچھا تمہاری بیوی ان سب کاموں کی تم سے اجرت مانگتی ہے؟۔۔۔اس نے کہا جی نہیں انہوں نے کہا تم نے چند عیب تو تلاش کرلئے لیکن بیوی کی یہ خوبیاں نظر نہیں آئیں بھلے آدمی تم سب کاموں کے لئے نوکر بھی رکھ لو جتنی دلجوئی ،محبت اورخلوص سے بیوی سب امور انجام دیتی ہے کوئی ملازم دے ہی نہیں سکتا۔۔۔اچھی بیوی کوبلاشبہ اللہ تعالیٰ کاانعام کہا جا سکتاہے قرآن نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قراردیا ہے اچھی بیوی اپنی صلاحیت ،محبت اورگھرہستی سے اپنے گھرکو جنت بنا دیتی ہے
ہم جتنے ہی طاقتور، امیرکبیر کیوںنہ ہو جائیں ہر شام زندگی کا ایک دن کم ہورہاہے اور ہم اسے روک بھی نہیں سکتے لیکن اللہ کتنا مہربان ہے وہ اپنے بندوںکو نئی صبح دے کر پھرمہلت د ے دیتا شاید میرا بندہ راہ ِ راست پر آجائے توبہ کرلے تو میں اسے بخش دوں بندہ خواب ِ غفلت کا شکارہے یقینا اسی لئے کہا گیاہے کہ بے شک انسان خسارے میں ہے اس کے باوجودکوئی عورکرنا پسندنہیں کرتا
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں۔

ایک بوڑھا شخص ہاتھ میں موبائل پکڑے موبائل ریپئیرنگ شاپ میں داخل ہوا دکاندارکو موبائل دیتے ہوئے بولا اس کو چیک کریں دیکھوکیا مسئلہ ہے؟نوجوان دکاندارنے موبائل فون کو چیک کیا الٹ پلٹ کر دیکھا کال بھی کی سب کچھ ایک دم ٹھیک تھا موبائل فون درست کام کررہا تھا۔۔۔یہ تو بالکل ٹھیک چل رہاہے بابا جی۔۔دکاندارنے موبائل فون واپس کردیا۔۔بابا جی نے موبائل فون لیتے ہوئے حیرت سے اس کی جانب دیکھا اور کہا بیٹا یہ بجتاکیوں نہیں اس پرمیرے بچوںکے فون کیوں نہیں آتے ۔۔اس کی بوڑھی آنکھوںمیں آنسو تھے۔۔۔کسی کے عیب تلاش کرتے رہنا یاپھراپنوںکو نظراندازکرنا ان کو جیتے جی قتل کرنے کے مترادف ہے حالانکہ انسان کی سرشت میں شامل ہے وہ دو چہروں کو بھلانا بھی چاہے تو نہیں بھلا سکتا پہلا مشکل میں شاتھ چھوڑ جانے والا اور دوسرا مشکل میں ساتھ دینے والا۔۔۔اب تو ایسی نفسا نفسی آن پڑی ہے کہ الحفیظ و الامان ویسے سب انسانوں میں بشری کمزوریاں ضرور ہوتی ہیں ویسے انسان کبھی فرشتہ ہو ہی نہیں سکتا انسان اگر اپنے عیبوںپر نظردوڑائے تو یقین جانئے جہان میں ایک بھی برا نظرنہیں آئے گازندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے جسے ہم بھلا بیٹھے ہیں سچ تویہ ہے کہ ہم جتنے ہی طاقتور، کتنے ظالم یا امیرکبیر کیوںنہ ہو جائیں ہر شام زندگی کا ایک دن کم ہورہاہے اور ہم اسے روک بھی نہیں سکتے لیکن اللہ کتنا مہربان ہے وہ اپنے بندوںکو نئی صبح دے کر پھرمہلت دے دیتا شاید میرا بندہ راہ ِ راست پر آجائے توبہ کرلے تو میں اسے بخش دوں۔۔

خوفناک بات یہ ہے کہ ہم سمجھتے کیوں نہیں ؟ بے شک مشکل وقت کے دو چہروں کو فراموش کردینے والے کتنے خسارے میں ہیں ان کو اندازہ ہی نہیں نہیں کہاوت جیسی بات ہے اچھے لوگ بھینس کی مانند ہوتے ہیں جو روکھی سوکھی کھاکر بھی قیمتی دودھ دیتی ہے جبکہ برے لوگ سانپ جیسے ہوتے ہیں جو میٹھا دودھ پی کر بھی اپنے محسنوں کو ڈس لیتے ہیں اب یہ انسان کا اختیار ہے کہ وہ کیا بننا پسند کرتاہے؟شنیدہے بعض انسانوںکے سامنے تو سانپ بھی شرماکر دم دباکر اپنے بلوں میں بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔۔ اپنوں کااحساس نہ کرنے والے تو سانپ کی خصلت کے مالک ہوئے نا۔۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے انسان کو درددِل کے واسطے پیداکیا نیلسن منڈیلا کا کہناہے انسان پیدائشی طورپر کسی سے نفرت نہیں کرتا اسے نفرت کرنا سکھایا جاتاہے نفرت کرنا حالات سکھاتے ہیں ۔۔والدین سکھاتے ہیں۔۔کتابیں سکھاتی ہیں۔۔میڈیا سکھاتاہے ورنہ انسان کی فطرت تو محبت کرناہے اسی لئے تو کہا جاتاہے دنیا کا سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے غورکریں ۔۔ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ان کا نام ضرب المثل بن کر جاوداںہو جاتاہے دنیا کا کوئی مذہب نفرت کرنا نہیں سکھاتا یہ انسان ہی ہے جس نے مذہب کو انسانیت پرفوقیت دے دی ہے اس کے لئے مذہبی رہنمائوںکا کردار انتہائی گھنائوناہے اسلام نے تو حالت ِ جنگ میں بھی دشمن کے بچوں،خواتین اور بوڑھوںکو نقصان پہچانے سے منع کیا ہے اور پیغمبرِ اسلام ۖ کو اسی لئے اللہ تعالیٰ نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا۔۔۔عیب تلاش کرنا انتہائی آسان کام ہے یہ بات دعوے سے کہی جا سکتی ہے عیب تلاش کرنے کا فن سیکھتے سیکھتے انسان انتہا پسند بن جاتاہے پھردل سے مسجد،مندر،چرچ،سکول کی تمیز ختم ہو جاتی ہے۔۔

مذہب، مسلک اور زبان کا فرق بھی مٹ جاتاہے ،دلوںمیں نفرت کی فصل کاشت کرنے والے یقینا جہنمی ہیںپرلے درجے کے منافق اور انسانیت کے دشمن۔۔۔ سچ تویہ ہے کہ ہم جتنے ہی طاقتور، کتنے ظالم یا امیرکبیر کیوںنہ ہو جائیں ہر شام زندگی کا ایک دن کم ہورہاہے اور ہم اسے روک بھی نہیں سکتے لیکن اللہ کتنا مہربان ہے وہ اپنے بندوںکو نئی صبح دے کر پھرمہلت د ے دیتا شاید میرا بندہ راہ ِ راست پر آجائے توبہ کرلے تو میں اسے بخش دوں ۔ اللہ کے فرشتے ہر پل یہ منادی کرتے پھرتے ہیں دیکھنایہ ہے کہ محبت کون بانٹنا چاہ رہاہے۔ انسانوںکے دکھ دردپر کون بیقرار ہے۔۔۔ یہ بات طے ہے جن کے دلوںمیں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے طمانیت انہی کا نصیب ہے ہے کوئی جسے اس بے سکونی کے دور میں سکون کی تلاش ہے وہ مخلوق ِ خداکی بھلائی کے لئے کمربستہ ہوجائے زیادہ وسائل کی کوئی شرط نہیں اللہ تعالیٰ جذبہ دیکھتاہے وہ قادر ِ مطلق ہے نیت کا حال جانتاہے انسان کو نیکی کرتے رہنا چاہیے وہ چاہے تو راستے سے کانٹے ہٹا دینے پر راضی ہو جائے اور بخش دے آج سے محبت کی آبیاری مقصدبنا لیں سکون آپ کو تلاش کرتا پھرے گا ازمائش شرط ہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Crying Women
Previous Post یوحنا آاباد ..دو گرجہ گھروں پر خودکش حملے..
Next Post بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو 6 اپریل کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
Pervez Musharraf

Related Posts

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام

September 5, 2026
بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

September 5, 2026
نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

September 5, 2026
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.