yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کمبینیشن لاک

Yes 1 Webmaster February 17, 2016 1 min read
Combination lock
Share this:
Combination lock
Combination lock

تحریر: شاہ فیصل نعیم
برائن ٹریسی لکھتا ہے “زندگی ایک کمبینیشن لاک کی طرح ہے جسے کھولنے کے لیے آپ کو ٹھیک نمبر اور ٹھیک ترتیب کا معلوم ہونا ضروری ہے”۔ اگر میں اس جملے کے پیچھے پنہاں کہانی کو بیان کروں تو زندگی کے پوشیدہ رازوں سے پردہ وہی اُٹھا سکتا ہے جو اپنی زندگی خود جی رہا ہے جس نے خود کو پہچان لیا ہے اوراپنی ذات میں چھپی صلاحیتوں کو جان لیا ہے ۔

وہی ہے وہ آدم زاد جس نے سچ کر دکھایا اپنی تخلیق کے مقصد کو، وہی ہے و ہ جس نے اقرار کیا ہے اس بات کا کہ میں باقی دنیا سے جدا ہوں ، وہی ہے وہ جس نے کہاہے کہ میں وہ کرنے آیا ہوں جسے پہلے سے موجود انسان کرنے سے قاصر ہیںاور اُس نے کہا ہے کہ میں وہ ہوں جس کے ہونے کی زمانہ گواہی دے گا ۔ میں ایک ایسی زندگی جینے جا رہا ہوں جس کا تالا میں نے خود کھولا ہے۔ میں نے اپنے اردگرد لوگوں کو دیکھا ہے جو کسی اور کے بتائے ہوئے نمبروں سے اپنی زندگیوں کے راز کھولنے پہ لگے ہوئے ہیں کچھ ایسے بھی ہیں جن کو نمبروں کا تو علم ہے مگر ترتیب معلوم نہیں ۔ دونوں صورتوں میںہی زندگی مشکل ہے۔

جنہیں خودی کاعلم نہیں اُن کی مثال سمندر میں موجود اُس ملاح کی ہے جس کے ارد گرد پانی رستوں کی صورت میں موجود ہے مگر اُس نے یہ تعین ہی نہیں کیا کہ اُسے کس کنارے تک پہنچنا ہے ۔ اُس کی منزل ہے کہاں؟ اُس کا ٹھکانہ ہے کہاں؟طوفاں سے نکل کر اُسے جانا ہے کہاں؟کن رستوں سے گزر کر اُسے جانا ہے وہاں؟

جب تک کوئی ملاح ا ن سوالوں کے جواب تلاش نہیں کر لیتا اُسے کنارے نصیب نہیں ہوتے اُس کی کشتی موجوں کا شکار ہو کر رہ جاتی ہے۔ انسان کی زندگی بھی ایسے ہی ہے جس نے منزل کا تعین کیا کامیابی نے اُسی کے قدم چومے۔ رستے بدل سکتے ہیں کوئی انسان لمبا راستہ پکڑ لیتا ہے اور کوئی چھوٹا یہ منزل پر پہنچنے کے بعد ہی معلوم پڑتا ہے کہ کس کا انتخاب اچھا تھا ۔ راستوں کے تعین میں وقت کی اہمیت اپنی جگہ مگر سب سے اہم یہ ہے کہ اُن رستوں پہ چلا جائے جوسوئے منزل لے جائیں۔ کہیں ایسا نا ہو کہ آپ منزل پانے کی بجائے گردِ راہ بن کر رہ جائیں۔

رستوں کی بات کرتے ہوئے مجھے فرقوں میں بٹا غریب الوطن اسلام یاد آتا ہے آپ نہیں غور کر تے کہ جتنے بھی فرقے ہیں جب منبع ِ اسلام کی طرف جاتے ہیں تو سب سفید چادر میں ملبوس اپنی جبینِ نیاز خانہ کعبہ کی چوکھٹ پر جھکا دیتے ہیں۔سب محسن ِ انسانیتۖ کے در پر سر جھکا کر نہیں چلتے ؟اُن کے پیشِ نظر یہ نہیں ہوتا ؟

لے سانس بھی آہستہ کہ در نبیۖ ہے یہ اسلام کے ٹھیکیداروں سے زیادہ اُن کے پیروکاروں کو سوچنا چاہیے کہ اُن کی منزل تو ایک ہے پھر ہم رستوں پہ کیوں لڑ رہے ہیں سب نے جانا توایک ہی رب کے حضور ہے ۔ جب تک ایک عام مسلمان مولوی کو اپنا خدا ماننے سے باز نہیں آئے گا یہ مذہب کا کاروبار ہوتا رہے گا۔ بات ہو رہی تھی رستوں کی درمیان میں مذہب کا ذکر بھی ہو گیا ۔ تو قارئین ! کہنے کا مقصد یہ ہے کہ انسان کو چاہیے کہ ساری زندگی گزارنے کے بعد غلط مقام پر پہنچ کر غلط لوگوں سے شکوہ کرنے سے بہتر ہے کہ آج وہ اپنے آپ کو پہچانے ، آج وہ صیح منزل
کا انتخاب کرے او ر ٹھیک راستوں پر چلتے ہوئے اُس پا لے۔

جس طرح عمارت کے لیے بنیاد بہت اہم ہوتی ہے اُسی طرح زندگی کی عمارت کو کھڑا کرنے کے لیے انسان کو اپنے آپ کو پہچاننا بہت ضروری ہے یہی زندگی کی بنیا د ہے ۔ باقی منزل اور راستے تو بعد کی باتیں ہیں۔

سلطان باھو فرماتے ہیں:
چودہ طبق دلے دے اندر تنبو وانگوں تانے ہو اے انسان! زندگی کی ساری حقیقتیں تیرے اندر دفن ہیں اپنے اندر جھانکتا جا راز تجھ پر آشکار ہوتے جائیں گے۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post پاکستان میں کرپشن کو لگام کون دے گا
Next Post تھری ڈی پرنٹڈ اعضا کی تیاری میں اہم پیش رفت

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.