yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دشمن بھی ضروری ہے

F A Farooqi March 14, 2016 1 min read
Muslims
Share this:
Muslims
Muslims

تحریر: مسز جمشید خاکوانی
نگاروں کوپڑ ھتے ہو ئے ایک کالم کی چند لائنو ں نے سو چنے پر اور پھر اس پر لکھنے کو مجبور کیا۔۔ کہ امر یکیو ں کی بھاری تر ین ا کثر یت نے اپنے شہر کے علا وہ د نیا تو کیا اپنی سٹیٹ بھی ڈ ھنگ سے نہیں دیکھی ہو ئی کا م کر نے ، کھا نے پینے، اور مر جا نے کے علا وہ کوئی سر گر می نہیں، اولاد ا ٹھارہ سال کے بعد آزاد ہی نہیں ،مادر پدر آزاد، سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ اتنی گئی گزری آ با دی کے با و جود بھی امر یکہ سپر پا ور کیو نکر ہے؟ وہ اس لیئے میر ے بھا ئی کہ ان کا دو ست کو ئی ہو نہ ہو ان کا دشمن ایک ہے کہتے ہیں دو ست ہزار بھی ہو ں تو کم ہیں مگر دشمن ایک بھی ہو تو بہت ہے اتحاد ہمیشہ دشمن کے خلا ف بنتا ہے وہ صرف مسلمانوں کے دشمن ہیں آپس میں نہیں لڑ تے اپنی پالیسیوں کا تسلسل ر کھتے ہیں۔

کیا امر یکہ کے کسی صدر نے اپنے سے پہلے صدر کی پالیسی بد لی؟اپنے بندے لگا دیے ہوں،پارٹی میں غنڈے بدمعاش بھرتی کر لیے ہوں ،مسلح ونگ قائم کر لیا ہواپنی غلط پالیسیوں کا بھی مل جل کے دفاع کرتے ہیں اسی نائن الیون والے واقعے کو ہی دیکھ لیجیے امریکہ نے ایک اس وقعے کو بنیاد بنا کر پوری دنیا کو وقت ڈالا ہوا ہے عراق کو تباہ کیا ،افغانستان کو برباد کیا پاکستان ابھی تک بے قصور بھگتان بھگت رہا ہے اور اب حال ہی میں امریکہ بہادر نے تازہ فرمان ایران کو جاری کیا ہے کہ وہ نائن الیون کا دس ارب تاوان بھرے۔نیو یارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے فیصلے میں ایران کو گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے ۔

US-court
US-court

حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو 10.5 ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے العربیہ کے مطابق امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئلزنے بدھ کے روز ایرانی جانب کی غیر حاضری میں یہ فیصلہ سنایا کہ ایران انشورنس کمپنیوں اورہلاک شدگان کے گھر والوں کو 7.5ارب ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کرے اس کے علاوہ مزید تین ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائیداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہر خاندان کو اٹھاسی لاکھ ڈالر ملیں گے ان میں بیس لاکھ ڈالر متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے دکھ اور مورال برباد ہو جانے کا ہرجانہ، جبکہ 68 لاکھ ڈالر گیارہ ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو مادی نقصان کے ہرجانے کے طور پر دیے جائیں گے ۔

ویسے ہم بھول نہ گئے ہوں تو ایک ایسا سانحہ ایم کیو ایم نے بھی بلدیہ ٹائون فیکٹری میں ڈھائی سو سے زائد لوگوں کو زندہ جلا کر کیا تھا انہوں نے بھی پہلے فیکٹری مالکان سے بھتہ طلب کیا اور بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری کو آگ لگا دی سینکڑوں لوگوں کو زندہ جلا کر تاوان بھی فیکٹری مالکان سے ہی طلب کیا کہ تاوان کی رقم سے جل کر مرنے والوں کے لواحقین کے دکھ کا مداوہ کریں گے لیکن تاوان کی رقم بھی خود ہی کھا گئے ۔امریکی بحرحال تاوان کی رقم اپنے شہریوں کو ضرور ادا کریں گے کیونکہ ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے لیکن سوچنے کی بات ہے کہ امریکہ ابھی نائن الیون ڈرامے سے اور کتنا کمائے گا اور مزید کتنے ملکوں کو برباد کرے گا ؟

United-States
United-States

امریکہ سے کسی نے پوچھا کہ تم نے نائن الیون کی آڑ میں کتنے ملک کتنے شہر کتنے گھر اجاڑ دیے لاکھوں مسلمان مار دیے ان کے گرے ہوئے مورال اور دکھ کا تاوان کون بھرے گا؟ لیکن ہم غلام اپنے آقائوں سے ایسے سوال کی جرات نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا کشکول اب بھی خالی ہے
ہمارے حکمرانوں کو امریکہ کے طفیل ہی اقتدار نصیب ہوتا ہے لہذا وہ اس کی ڈکٹیشن سے سر مو انحراف نہیں کر سکتے یہی حکمران ہماری بد نصیبی اور انتشار کا سبب ہیں جب تک ہم نے انڈیا کو اپنا دشمن سمجھا ہمارے اندر دراڑ نہیں پڑی اسی لیے دشمن بھی ضروری ہوتا ہے کہ دشمن کے خوف سے بھائی ایک دوسرے سے جڑے رہتے ہیں لیکن ہم نے دشمن کو دوست سمجھنے کی غلطی کی اور اپنے اندر نفرتیں پال لیں اپنی ہی فوج کے خلاف محاذ کھول لیا جس کسی نے بھی حامد میر کا وہ آڈیو پیغام سنا ہو جو انہوں نے زرداری کے دور صدارت کے دوران جب وہ بیماری کا بہانہ کر کے دبئی چلے گئے تھے اور افواہ پھیل گئی تھی کہ وہ واپس نہیں آئیں گے تب حامد میر ہی صدر زرداری کے ترجمانی کر رہے تھے

انہوں نے وہ پیغام معروف صحافی رووف کلاسرا کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں دیا میں ان تکلیف دہ باتوں کو دہرانا نہیں چاہتی جو انہوں نے فوج کے بارے میں کیں لیکن جو بھی وہ وڈیو سن چکا ہے اس نے محسوس ضرور کیا ہو گا کہ جھوٹ بولتے وقت آواز کس طرح کانپتی ہے کیوں جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ؟کیوں ایک دشمن ملک کو اپنے اندر اتنا دخیل کیا گیا کہ امن کی مالا جپتے جپتے ہم خود دانہ دانہ ہو کر بکھر گئے ہمارے بد قسمت حکمران جن کو اللہ نے بار بار آزمایا لیکن وہ اپنی قوم کا حق ادا نہ کر سکے جس ملک میں اللہ کا قانون نافذ کرنا تھا اس میں اسلامی بھائی چارے کا جنازہ نکال دیا بقول شاعر ،وہ ایک سجدہ جو گراں ہے تجھ پر۔۔ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات ۔۔لیکن یہ اللہ کو بھول کر اللہ کے دشمنوں کی دکھائی راہ پر چل پڑے ہیں اپنی کرسی بچانے کے لیے دشمنوں کو زبردستی دوست بنا تو نہیں سکے سمجھ رہے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے !

Mrs.-Jamshed-Khakwani
Mrs.-Jamshed-Khakwani

تحریر: مسز جمشید خاکوانی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Azad-Kashmir
Previous Post جوناگڑھ بھولی بسری کہانی کیوں؟
Next Post عشق کے مسافر
Ghazi-Ilam-Deen-shaheed

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.