yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے، ترجمان دفتر خارجہ

Web Editor May 17, 2018 1 min read
Colonel Joseph had diplomatic immunity and he went back, Foreign Affairs spokesperson
Share this:

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے حوالے سے دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے، انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل تھا Colonel Joseph had diplomatic immunity and he went back, Foreign Affairs spokespersonاور وہ واپس چلے گئے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ 15 مئی منگل کو آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا۔ گزشتہ روز بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایل او سی کی خلاف ورزی پر طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ رواں سال اب تک بھارتی فوج 1000 سے زائد مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں 24 شہری شہید اور 107 سے زائد زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماؤں نے 19 مئی کو سری نگر کے لال چوک کی جانب مارچ کی کال دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اندر بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، شوپیاں میں گزشتہ ماہ 40 سے زائد شہادتیں ہوئیں، بھارت دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیرسے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو بھارت بلا کر محصور کرنے اور خطاب نہ کرنے دینا قابل مذمت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی اندرونی سیاست میں اثرونفوذ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے غیرمعمولی طور پر فعال رہتا ہے۔

ترجمان نے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہے، امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے پر ترکی نے او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید سوالات کے جوب دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان پاکستان اور چین کے درمیان امن اور یکجہتی پر مذاکرات بھی ہوئے، پاکستان ایران اور عالمی طاقتوں کے معاہدے کی حمایت اور ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، انڈونیشیا کے صدر کی پیشکش پر ہمارے علمائے کرام نے انسداد دہشت گردی پر انڈونیشیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت بھی کی، امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا ایگریما آ چکا ہے جانے کے پروگرام کا علم نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The decision to take action against private schools not giving summer holidays
Previous Post موسمِ گرما کی چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
Next Post انتخابات 2018؛ الیکشن کمیشن کا ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ
Election 2018; Election commission decided to use un mit ink

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.