yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

الیکشن ایکٹ میں قرضہ، ٹیکس اور مقدمات کی شقیں بھی ختم کردی گئیں

Web Editor October 23, 2017 1 min read
Clauses of loans, taxes and cases were also terminated in the election act
Share this:

اسلام آباد: قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم میں ایک اور متنازع ترمیم سامنے آگئی۔

Clauses of loans, taxes and cases were also terminated in the election actپارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ منظوری کے وقت نئے کاغذات نامزدگی فارم میں امیدواروں کے انکم ٹیکس، زرعی ٹیکس،قرضہ معاف کرانے، بینک ڈیفالٹر، زیرالتوا فوجداری مقدمات، 3 سال کے غیر ملکی دوروں، تعلیم، پیشے کی معلومات ظاہرکرنے کی شق ختم کردیں۔ پرانے کاغذات نامزدگی فارم میں مذکورہ تمام معلومات فراہم کرانا لازمی تھا۔ امیدوار اب صرف ویلتھ اسٹیٹمنٹ دیںگے، کاغذات نامزدگی کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنا کر الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھ دیے گئے اور اب الیکشن کمیشن اس میں ترمیم نہیں کرسکتا جبکہ اسکروٹنی کا وقت کم ہونے کے باعث ٹیکس چور، بینک ڈیفالٹر، قرضہ معاف کرانے والوں کے ایم این اے، ایم پی اے بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایکسپریس کو دستیاب نئے اور پرانے کاغذات نامزدگی کے مطابق پارلیمنٹ نے ایم این اے، ایم پی اے بننے کیلیے کاغذات نامزدگی میں سے کڑی اور عوام کیلیے امیدواروںکی ضروری معلومات ختم کردی ہیں۔ نئے کاغذات نامزدگی میں امیدوار پرتھانوں میں یا عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیلات، کریمنل ریکارڈ ظاہرکرنے ،بینکوں سے قرضے لینے یا قرضہ معاف کرانے کی تفصیلات ظاہرکرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

یوں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے کم وقت کا فائدہ اٹھا کر قرضہ معاف کرانے اورڈیفالٹرزکے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ نئے کاغذات نامزدگی فارم میں امیدواروں سے آرٹیکل 62،63 پر پورا اترنے کا اقرار نامہ لیا جائیگا ،کاغذات نامزدگی کا نیا فارم انتخابی اصلاحات کمیٹی نے متفقہ طور پر تیارکیا ہے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم ،جے یو آئی ف، جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں نے کاغذات نامزدگی میں تبدیلیوں پر اتفاق کیا جبکہ تبدیلی کی دعویدار اور ماضی میں انھی معاملات پر تنقید کرنے والی تحریک انصاف بھی متنازع قانون سازی میں شامل رہی ہے۔ اس حوالے سے جب کمیٹی میں شامل پی ٹی آئی ممبران ڈاکٹر شیریں مزاری، سینیٹر شبلی فراز، عارف علوی، پیپلز پارٹی کے نوید قمر، شازیہ مری، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا جبکہ وزیر قانون زاہد حامد بیرون ملک ہونے کے باعث رابطے میں نہ آسکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PTI was not allowed to convention in Karachi university
Previous Post پی ٹی آئی کو جامعہ کراچی میں کنونشن کی اجازت نہیں ملی
Next Post سندھ ہائیکورٹ؛ کراچی میں پولیس مقابلہ جعلی قرار
Sindh High Court; Police encounter in Karachi declared fake

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.