yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

”مسیحی بھائیوں سے اظہار ہمدردی”

Yes 2 Webmaster March 18, 2015 1 min read
Lahore Victim
Share this:
Lahore Victim
Lahore Victim

تحریر : مجید احمد جائی
گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو گرجا گھروں میں خود کش دھماکوں نے پھر سے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اسی طرح پشاورمیں بھی دل خراش واقعہ ہوا تھا۔دہشت گرد مسیحی بھائیوں پر حملے کرکے پاکستان کی بقا کوتو نقصان ہی پہنچا رہے ہیں۔اس کے علاوہ مسیحی برادری میں خوف و ہراس پھیلا کر مسلمانوں اورمسیحی برادری کے درمیان فاصلے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔دہشت گرد ،مسیحی بھائیوں پر حملے کرکے ان میں نفرت کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔حالانکہ پاکستان کے مسلمان سادہ دل اور محبت کرنے والے ہیں۔مسیحی بھائیوں اور مسلمانوں کا خدا تو ایک ہی ہے۔عقیدہ توحید پر دونوں کا ایمان ہے۔مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا نبی مانتے ہیں اوربائبل پر ایمان بھی رکھتے ہیں۔مسلمان کا چاروں الہامی کتابوں پر ایمان ہے۔ تاریخ شاہد ہے جب کفار مکہ نے ظلم کی انتہا کر دی تومسلمانوں کا پہلا وفد مکہ سے باہر گیا۔اور حبشہ کے امیر نجاشی کے پاس پہنچا۔جو مسیحی مذہب سے تعلق رکھتا تھا۔انہوںنے نہ صرف مسلمانوں کو پناہ دی بلکہ کفار مکہ کے سفیر کی گفتگو سن کر ان کو جھٹلایاتھااور مسلمانوں کو اپنی سر زمین پر خوش آمدید کہا۔

مسلمان اور مسیحی ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہو سکتے۔یہ کوئی اور ہے جو شر پھیلا رہا ہے۔پاکستان کی سرزمین پر مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی آباد ہیں۔پاکستانی حکومت ان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے۔دشمن کی شازشیں کامیاب ہو رہی ہیں۔جب تک ہم میں میر جعفر،میر صادق موجود ہیں بیرونی طاقتیں فائدہ اٹھاتی رہے گی۔بیرونی طاقتیں پاکستان کا بکھیڑا چاہتی ہیں۔پروسی ملک تاق لگائے بیٹھا ہے۔مشرقی پاکستان ہم سے چھین کر بھی بے قرار ہے اور اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتا۔وادی کشمیر پر جابرانہ تسلط قائم کئے ہوئے ہے امریکہ بھی چھپے ڈھکے پاکستان کے مخالفوں کا ساتھ دے رہا ہے۔ورنہ صدیوں سے مسیحی اور مسلمان ایک ساتھ رہتے ہیں۔

پاکستان امن پسند ملک ہے اور دین اسلام امن کا درس دیتا ہے۔دہشت گرد مسلمان نہیں ہو سکتے،اور نہ مسلمان ایسی گھٹیا حرکت کر سکتا ہے۔میرے مسیحی بھائیوں مسلمان تمھارے دوست ہیں دشمن نہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جو گرجا گھروں میں خود کش دھماکہ ہوا ہے۔اس سے پہلے بھی ہوئے ہیں۔ گرجا گھروں سے کہیں بڑھ کر مساجد،امام بارگاہوں ،بازاروں میں خودکش دھماکے ہوئے ہیں ہزاروں لوگ جان گنوا بیٹھے ہیں۔مگر یہ کہاں کی عقلمندی ہے۔

قانون ہاتھ میں لے لیں ۔خود ہی فیصلے کرنے لگ جائیں۔شک کی بنا کر لوگوں کو زندہ جلا دیا جائے۔جس ملک میں رہتے ہیں،جو ملک تمھیں آزادی کی زندگی جینے کی ضمانت دیتا ہے۔تم اس ملک کے پرچم نذر آتش کر دو۔کیا مسیحی مذہب یہی درس دیتا ہے۔؟دنیا کا کوئی قانون شک کی بنا کر انسانوں کو زندہ جلانے کا حکم نہیں دیتا۔یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے،گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جائے۔سبزی فروشوں کی سبزی لوٹ لی جائے۔پھر آپ میں اور دہشت گردوں میں کیا فرق رہ گیا۔اس طرح تم بھی دہشت گر د ٹھہرے۔میرے بھائی صبر ،تحمل،برداشت بھی کسی چڑیا کا نام ہے۔صبر سے کا م لیتے،قانون کا سہارا لیتے،عدالتیں کس لئے ہیں۔آپ کو انصاف نہ ملتا پھر کہتے۔

پاکستان کا ہر شہری،ہر فرد دہشت گردوں کے خلاف ہے۔لیکن یہ نہیں کہ اپنے ہی ہاتھوں اپنوں کے گلے کاٹ دئیے جائیں۔ہم گرجاگھروں میں خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ڈراھی رکھنا گناہ نہیں ہے اور نہ ہی ہر ڈراھی والا دہشت گرد ہے۔اب تو یہ بھی خبر آئی ہے کہ خود کش حملہ آوار کلین شیو تھے۔پھر تم نے نعیم جو قرآن مجید کا حافظ تھا۔اسے کس بنیاد پر زندہ جلا دیا۔میرے بھائیوں یہ وقت غصے کا نہیں ہے نہ قانون کی ڈھجیاں اڑانے کا وقت ہے۔یہ وقت ہے صبرو تحمل اور برداشت کا ۔ہمیں اس کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔ہمیں مل بیٹھ کر غوروفکر کرنا ہوگا۔بیرونی طاقتوں کی شازشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔آپس میں لڑنے مرنے کی بجائے دشمن کو ڈھونڈ نکالنا ہوگا۔

کیونکہ ہم امن کے رکھوالے ہیں۔ہماری دھرتی امن کا گہوراہ تھی۔دشمن کے ناپاک ارادوں نے ہمارے ملک کے امن کو دہشت گردی میں بدل دیا ہے۔ہمیں یک جان ہوکر ان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔حکومت بھی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ہماری افواج جان جوکھوں پر ڈال کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ہو سکتا ہے دہشت گردنئی چال چل رہے ہوں۔ہمیں ان کی چالیوں کا مقابلہ کر نا ہوگا۔یہ وقت لڑنے کا نہیں غور وفکر کرنے کا ہے۔وطن کے امن کو بحال کرنے کا ہے۔افراتفری،نفرت کی آگ کو بجھانے کا وقت ہے۔ایک دوسرے کو الزام دینے کی بجائے دشمنوں کو کیفرکردار پہنچانے کا وقت ہے۔آئیں شازشوں کوبے نقاب کریں اور ملک میں امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Abdul Majeed wafa
Abdul Majeed wafa

تحریر : مجید احمد جائی
0301-7472712
majeed.ahmed2011@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post ڈاکٹر رحیق عباسی کا عوامی تحریک کی تقریب حلف برداری سے خطاب کی تصویری جھلکیاں
Next Post کیا بے گناہ افراد کو بہیمانہ قتل کر کے جلانے کا اجازت ہے؟
Christian Community Protest

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.