yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مسیحا، ٹھگ اور غریب

Yes 2 Webmaster February 4, 2016 1 min read
Doctor Check Child
Share this:
Doctor Check Child
Doctor Check Child

تحریر : سردار منیر اختر
میڈیکل ایک بہت ہی اہم اور معزز پیشہ ہے جسکی اہمیت ہمارئے لیے بلکل ایسی ہی ہے جیسے پورئے جسم میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت ہے،میٹرک کرنے کے بعد روزگار کی تلاش مجھے ایک کلینکل لیباٹری تک لے آئی جہاں مجھے پہلے کام سیکھنا تھا اور اس کے بعد ہی مجھے تنخواہ ملنی تھی،یہ لیباٹری ملک کے مشہور و معروف ہسپتال کے بلکل ساتھ ہی جڑی تھی جہاں پر دن میں کم از کم دو سے تین سو مریض جن کے ٹیسٹ ڈاکٹر صاحبان لکھتے تھے اس لیباٹری میں کیے جاتے تھے،میں نے میٹرک آرٹس میں کی تھی لیکن لیب کے مالک نے مجھے کہا کہ جب بھی کوئی چیکنگ والا آئے تو تم نے یہ بتانا ہے کہ میں نے میٹرک سائنس میں کی ہوئی ہے اور آگے اسلام آباد میں واقع ملک کے مشہور میڈیکل کالج کا نام بتایا کہ وہاں سے میں نے لیبارٹری ٹیکنشن کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔

چند دن ہی لیب میں رہتے ہوئے میں نے مکمل کام سیکھ لیااور جو بھی ٹیسٹ ڈاکٹر لکھتا میں کر کے رپوٹ بنا دیتا۔کچھ دن گزرنے کے بعد میں نے دیکھا کے جو جو ٹیسٹ ڈاکٹرز لکھ رہے تھے ان میں سے تقریبا اٹھانوئے فیصدبیماری کے ٹیسٹ نیگٹیوآ رہے تھے یعنی کہ جس بھی بیماری کا ٹیسٹ لکھا آ رہا تھا جب خون ٹیسٹ ہوتا تو مریض میں وہ بیماری موجود نہ ہوتی۔یہ میرئے لیے حیرت کی بات تھی کہ ڈاکٹرز ان مریضوں کو جو ٹیسٹ کروانے کے لیے کہتے ہیں وہ ان میں وہ بیماری ہوتی ہی نہیں ہے۔

اس حیرت کو ختم ہونے میں صرف ایک ماہ لگا اور حقیقت اس وقت سامنے آئی جب لیب کے مالک نے تین چار لفافوں میں پیسے ڈالے اور جا کر ان ڈاکٹرز کو دئیے جو مریضوں کو ریفر کرتے تھے کہ فلاں لیب میں جا کر ٹیسٹ کروا کہ لایں،مریضوں میں جو مرض نہیں بھی پایا جاتا تھا اس کے بھی ٹیسٹ لکھ کر لیب میں ٹیسٹ کے لیے ریفر کیا جاتا تھاجو ڈاکٹر جتنے زیادہ مریض ریفر کرتا اس کا اتنا ہی زیادہ کمیشن بنتا تھا۔پانچ سو سے چھ سو روپے کے ان ٹیسٹوں کا خواہ مخواہ بوجھ مریضوں پر تھا اور وہ جب دیکتھے کے ڈاکڑ کے لکھے گئے ٹیسٹ والی بیماری ان کو نہیں ہے تو سُکھ کا سانس لیتے تھے۔

یہ تو حال تھا اس ایک لیب کا جو میں نے دیکھا لیکن وطن عزیز میں نہ جانے کتنی ہی ایسی لیب ہوں گی جہاں پر ایسا نظام چل رہا ہو گا،وطن عزیز میں غریب انسان وہ واحد مخلوق ہے جو آسانی کے ساتھ بیوقوف بن جاتا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر محترک نوسرباز ہوں یا موبائل کمپنیوںکے نام پر انعام کا لالچ دینے واے فراڈیے،اللہ اور رسول کا نام دئے کر کہ میں مصیبت میں ہوں مجھے بیلنس کروا دیں بعد میں واپس کر دوں گی والی کوئی لڑکی ہو یا سرکاری نوکری کا جھانسا دینے والا ٹھگ سب کی منزل ہے صرف اور صرف غریب جو مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہے دو وقت کی روٹی پوری نہیں کر سکتا۔

جب اس کو ایک دم سے امیر بننے کے خواب دکھائے جاتے ہیں تو وہ یک دم بیوقوف بن کہ اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے بدقسمتی سے کوئی جان بچانے والا مسیحا ہو یا بیوقوف بنانے والا ٹھگ سب کا شکار حالات کا مارا غریب ہے جو گھر کا آٹا پورا کرتا ہے تو چینی ختم چینی کی طرف آتا ہے تو بجلی اور گیس کے بل اس کی کمر توڑ دیتے ہیں،ٹھگووں اور نوسربازوں کا شکار بننے والا یہ غریب سیاستدانوں کے بھی کام آتا ہے۔

ہر سال بجٹ میں ان ہی غریبوں کا نام دئے کر قرض دینے کی سکیمیں بنتی ہیں اور اس قرض کو حاصل کرنے کی شرائظ غریب کی اوقات سے باہر ہوتی ہیں تما م کا تمام قرض سیاستدان لے لیتے ہیں اور پھر غریب کا نام استعمال کر کہ اپنا قرض معاف کر کہ کہتے ہیں ہم نے غریبوں کو قرض دئے کہ ان کا مستقبل روشن کیا ہے۔آخر کب تک غریب ان سب کے ہاتھوں کھلونا بنتا رہے گا یہ کوئی بھی نہیں جانتا۔

Sardar Munir Akhter
Sardar Munir Akhter

تحریر : سردار منیر اختر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Chaudhry Ahmed Mukhtar and Imran Khan
Previous Post چوہدری احمد مختار پاکستان کے کامیاب دورہ مکمل کرکے اٹلی واپس پہنچ گئے
Next Post قومی اداروں اور اثاثوں کی نج کاری
PIA

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.