yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو مجبور نہیں کریں گے: چین

MH Kazmi May 22, 2020May 22, 2020 1 min read
Share this:

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق امریکی سفارت کار کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے پرانے بیانات کی کڑی قرار دیا ہے۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے تحت دیے گئے قرض پاکستان پر بوجھ نہیں ہیں۔ بیجنگ اسلام آباد کو ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے مجبور نہیں کرے گا۔ چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان بے بنیاد اور پاک، چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دو روز قبل اپنی ایک نیوز کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی شفافیت پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین کرونا کے سبب پاکستان کو قرضوں کی مد میں چھوٹ دے یا ان قرضوں کی شرائط کا ازسر نو تعین کیا جائے۔ چینی سفارت خانے کے مطابق سی پیک چین پاکستان کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے اور اس منصوبے میں باہمی مفاد اور شفافیت کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ سی پیک کے تمام منصوبے مشاورت اور ہم آہنگی کے ساتھ مکمل کیے جاتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے آغاز سے اب تک 25 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے اس کے نتیجے میں پاکستان میں 75 ہزار افراد کو روزگار ملا ہے۔ سی پیک منصوبوں میں مقامی افراد کے روزگار کو یقینی بنایا گیا ہے اور سی پیک پاکستان معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

چینی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا حجم صرف پانچ ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ یہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضوں کا صرف پانچ فی صد ہیں۔ ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے چین پاکستان پر کبھی دباؤ نہیں ڈالے گا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں جی 20 ملکوں نے دنیا کے غریب ملکوں کو قرضوں میں ریلیف دینے کی منظوری دی ہے۔ چین کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان کو بھی ریلیف دلوانے میں کردار ادا کیا ہے۔

چینی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چین نے پاکستان کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے پانچ کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے طبی آلات اورسامان عطیہ کیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکہ نے چین پاکستان راہداری منصوبوں سے جڑی چینی سرمایہ کار ی اور قرضوں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایلس ویلز سی پیک منصوبوں پر اعترض اٹھا چکی ہیں۔ لیکن ان کی طرف سے ایک بار پھر سی پیک منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض کو سیاسی اور سفارتی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ’کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ‘
Next Post پاکستان اور بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں، امریکہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.