yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں بھارتی میزائل ’’براہموس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

MH Kazmi November 11, 2016 1 min read
China beats India missile 'Brahmos' defense technology
Share this:
China beats India missile 'Brahmos' defense technology
China beats India missile ‘Brahmos’ defense technology

بیجنگ: چین نے ’’سی ایم 302‘‘ کے نام سے ایک ایسا نیا بحری جہاز شکن کروز میزائل فروخت کےلئے پیش کردیا ہے جو آواز سے زیادہ (سپر سونک) رفتار پر سفر کرسکتا ہے اور جس کے بارے میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت اور روس کے مشترکہ ’’براہموس‘‘ کروز میزائل کا جواب ہے۔

اگرچہ ژوہائی میں ’’ایئر شو چائنا‘‘ کو اختتام پذیر ہوئے آج ایک ہفتے سے زیادہ ہوچکا ہے لیکن اس نمائش میں چین نے جس انداز سے اپنی دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے، اس پر دنیا بھر میں مسلسل بحث جاری ہے۔ سی ایم 302 بھی چین کی اسی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔

’’کروز میزائل‘‘ کسی دور دراز ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناسکتا ہے اور سمت بندی و رہنمائی (نیوی گیشن اینڈ گائیڈنس) کے جدید کمپیوٹرائزڈ آلات سے لیس ہونے کے باعث ’’اُڑتا ہوا سپر کمپیوٹر‘‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

معتبر دفاعی ویب سائٹ ’’آئی ایچ ایس جینز‘‘ نے سی ایم 302 پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چین کے تیار کردہ ایک اور بحری جہاز شکن سپر سونک کروز میزائل  سے بڑی مشابہت رکھتا ہے۔  اندازاً 2015 سے چینی افواج کے استعمال میں ہے جو اپنا طاقتور ریم جیٹ انجن استعمال کرتے ہوئے ماک2 (آواز سے دگنی رفتار) سے لے کر ماک3 (آواز سے تین گنا رفتار) تک پرواز کرسکتا ہے۔

وکی پیڈیا پر  کے بارے میں دی گئی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ اس کا وزن 5,500 پاؤنڈ، لمبائی 21 فٹ اور قطر تقریباً 2.5 فٹ ہے۔ اسے 200 سے 500 کلوگرام روایتی اور غیر روایتی (ایٹمی) ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ 400 کلومیٹر تک دُور کسی ہدف کو بھرپور درستگی سے نشانہ بناسکتا ہے۔
China beats India missile 'Brahmos' defense technology
China beats India missile ‘Brahmos’ defense technology

البتہ دفاعی معلومات اور تجزیوں کے ایک اور نیٹ ورک ’’شیفرڈ میڈیا‘‘ نے رائے ظاہر کی ہے کہ سی ایم 302 دراصل چینی ساختہ کروز میزائل کی برآمدی قسم (ایکسپورٹ ویریئنٹ) ہے؛ جس کی دورانِ پرواز عمومی رفتار تو آواز سے کم ہوتی ہے لیکن جونہی یہ ہدف کے قریب پہنچتا ہے تو اپنی رفتار میں زبردست اضافہ کرکے اسے ماک3 تک لے جاتا ہے، یہاں تک کہ اپنے ہدف کو تباہ کردیتا ہے۔ یہ بھی 2015 ہی سے چینی افواج کے زیرِ استعمال ہے۔

تمام اختلافِ رائے کے باوجود، یہ دونوں ادارے اس پر متفق ہیں کہ سی ایم 302 دراصل چین کی طرف سے بھارت اور روس کے مشترکہ سپر سونک کروز میزائل ’’براہموس‘‘ کا جواب ہے جس کا مقصد اس میدان میں بھارت کی مبینہ برتری کو چیلنج کرنا بھی ہے۔ اگرچہ ایک ایکسپورٹ ورژن ہونے کی وجہ سے سی ایم 302 کی انتہائی حد 290 کلومیٹر تک ضرور محدود کردی گئی ہے لیکن پھر بھی اپنی سپر سونک رفتار کی وجہ سے یہ کئی ممالک کےلئے براہموس کا ایک بہتر اور کم خرچ متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

برِصغیر کی موجودہ صورتِ حال، بھارت کا مسلسل بڑھتا ہوا جنگی جنون، پاک چین معاشی و دفاعی تعلقات اور اسی نوعیت کے دیگر پہلو سامنے رکھتے ہوئے عسکری ماہرین کو یقین ہے کہ سی ایم 302 کا سب سے پہلا خریدار پاکستان ہی ہوگا؛ کیونکہ اس وقت پاک بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ایسے ہی کسی کروز میزائل کی ضرورت ہے جسے نہ صرف زمین سے بلکہ بحری جہاز اور آبدوز سے بھی لانچ کیا جاسکے اور وہ دشمن جہازوں کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر تباہ کر ڈالے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Jahangir was appointed Honorary President of the World Squash Federation
Previous Post جہانگیر خان ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر مقرر
Next Post جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا
Justice Saeed-uz-Zaman Siddiqui took oath as governor

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.