yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے چین کی مزید کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دیدیا،کشیدہ تعلقات دشوار ترین سطح پر پہنچ گئے

MH Kazmi January 3, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کی لہر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ دوطرفہ پابندیوں کے بعد دونوں ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بیجنگ کے اعلیٰ سفارتکار اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ چین کے تعلقات مزید ’دشوار ‘ ہوگئے ہیں اور ’بے مثال مشکل‘ کے دور کے بعد ہی صحیح راستے پر واپس آسکتے ہیں۔اپنے تازہ اقدام میں امریکا نے درجنوں چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے جس کے بارے میں واشنگٹن نے کہا کہ کمپنیوں کے فوج سے تعلقات ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے سرکاری میڈیا سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ انٹرویو میں کہا کہ چین کے بارے میں حالیہ امریکی پالیسیوں نے دونوں ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور دنیا کو بہت بڑے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا لیکن اب بھی موقع ہے کہ دونوں فریقین نئی امید کے ساتھ بات چیت کا ایک نیا دور شروع کریں۔ چینی وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن کا نام لیے بغیر امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے منتخب کردہ ‘معاشرتی نظام اور ترقی کے راستے کا احترام کرے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر واشنگٹن ’سنجیدہ ہے‘ تو دونوں فریقین کے مابین تنازعات حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ امریکا میں کچھ لوگ چین کی تیز رفتار ترقی سے پریشان ہیں لیکن سب سے زیادہ پائیدار قیادت دوسرے ممالک کی ترقی کو روکنے کے بجائے خود کو آگے بڑھانا ہےخیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات گزشتہ برس سے متعدد معاملات پر تنزلی کا شکار ہیں جس میں تجارت، ٹیکنالوجی، کورونا وائرس اور چین کا جنوبی چینی سمندر پر دعویٰ اور ہانگ کانگ میں سیکیورٹی قانون نافذ کرنا شامل ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت 4 سال تک بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تعلقات میں بہتری کی توقع ظاہر کی تھی۔گزشتہ ماہ چینی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جو بائیڈن کے انتخاب کے بعد واشنگٹن اور چین کے تعلقات مثبت ہوں گے اور ’مقصدیت اور معقولیت کی طرف سفر‘ شروع ہوگا۔ تاہم جو بائیڈن نے تجارت اور دیگر امور سے متعلق چین کے طرز عمل پر تنقید کی تھی۔


یاد رہے کہ جولائی 2020 میں امریکا نے دانشورانہ املاک اور معلومات کے تحفظ کے لیے چین کو ہیوسٹن میں موجود قونصلیٹ تین دن میں بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں امریکا کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ سان فرانسسکو میں واقع چین کے قونصل خانے میں ایک چینی سائنس دان نے پناہ لی ہے جو ویزا فراڈ میں ملوث ہے اور اس کے فوج سے خفیہ تعلقات ہیں۔

جس کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں چینی اسکالرز کی نقل و حرکت کو محدود، انہیں ہراساں یا ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بہانے استعمال کر رہے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سال نوکےآغازپر قبضہ مافیا کے خلاف راولپنڈی ان ایکشن
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برداری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے ہمراہ آسیہ اندرابی کے بیٹے کی پریس کانفرنس

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.