yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے داتا دربار خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور امداد کے چیک تقسیم کیے

Web Editor May 9, 2019 1 min read
Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar present of the Datta Darbar bomb blast injured an distributed aid cheque
Share this:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میو اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے داتا دربار خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں میں امداد کے چیک تقسیم کیے۔

عثمان بزدار نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور معمولی زخمیوں میں ایک ایک لاکھ، جبکہ شدید زخمیوں میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے عملے کی تعریف کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کریں گے، بزدل دشمن بہادر پاکستانی قوم کا سامنا نہیں کرسکتا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے کے فوری بعد امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل زیرِعلاج مریضوں کے اہل خانہ کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی، پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیرمتعلقہ افراد کو سرجیکل ٹاور جانے سے روک دیا۔ گزشتہ روز داتا دربار کے باہر خودکش حملے کے بعد سے لاہور شہر کی فضا سوگوار ہے، دھماکے کے مقام پر راستہ بند ہے، اردگرد کی دکانیں بھی بند ہیں۔ لاہور میں داتا دربار کے باہر خود کش حملے کے بعد سے کرائم سین سیل ہے، ایلیٹ فورس کی تباہ ہونے والی گاڑی کو واقعے کی جگہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس اور فورنزک لیب حکام نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش حملے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار صدام حسین دم توڑ گیا ہے جس کے بعد سانحے کے شہداء کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

میو اسپتال میں 3 خواتین سمیت اب بھی 28 زخمی زیرِ علاج ہیں، صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے، جسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید بتایا ہے کہ 10 شہداء کی شناخت ہوگئی ہے، ایک کی نہیں ہوئی، پولیس شہداء کے ورثاء کی مالی معاونت کا اعلان پولیس کا محکمہ کرے گا، جبکہ دیگر شہداء کے ورثاء کی مالی معاونت حکومت کرے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Elections in Punjab are impossible for one year under the municipal system
Previous Post بلدیاتی نظام کے تحت صوبہ پنجاب میں ایک سال میں انتخابات کروانا ناممکن قرار
Next Post پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تائید کردی
Pakistan's delighted former fast bowler Shoaib Akhtar supported Shahid Afridi's allegations

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.