yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کرایہ داری، فیملی تنازعات ,مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا حکم

Web Editor February 1, 2018February 1, 2018 1 min read
Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar order of the rentality, Family disputes, cases in 6 months
Share this:

کرایہ داری، فیملی تنازعات ,مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا حکم
Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar order of the rentality, Family disputes, cases in 6 monthsاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے مقدمات میں تاخیر کی چھان پھٹک اور زیر التوا مقدمات کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کے لئے پوری عدلیہ کو نئے رہنما پالیسی خطوط جاری کردیئے ہیں۔ جس میں یہ ہدایات بھی شامل ہیں کہ احکام امتناع، کرایہ اور وراثت سے متعلق مقدمات کافیصلہ 6؍ ماہ میں ہوجانا چاہئے۔ ضلعی عدلیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ دلائل سننے کے بعد 30؍ دن میں فیصلہ دے جبکہ ہائی کورٹس میں فیصلہ تین ماہ سے زائد عرصہ کے لئے محفوظ نہیں ہونا چاہئے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی عدلیہ پالیسی ساز کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں ایکسپرٹ کورٹ /اسپیشل ڈیڈی کیٹڈ کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیاتھا جو کرایہ /فیملی/ بچوں کی نگہداشت جیسے خصوصی مقدمات کا فیصلہ کرسکے۔ عمومی تنازعات کے بروقت حل کے لئے کمیٹی نے کہا کہ اس کے لئے تنازعات کے حل کیلئے متبادل طریقے بروئے کار لائے جانے چاہئیں۔ زیر التوا مقدمات میں خاطر خواہ کمی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے۔ تاخیر سے نمٹنے کے لئے نوٹس اور سمن جاری کرنے کے موجودہ عمل میں بہتری لائی جائے۔ کمیٹی کا گزشتہ اجلاس 13 جنوری 2018ء کو کراچی میں ہوا تھا۔ توقع ہے کہ آئندہ اجلاس 15 دنوں کے اندر ہوگا۔ باخبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن باتوں پر اب تک غور اور فیصلے ہوچکے، پوری عدلیہ کو اس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ضلعی عدالت دلائل کی سماعت کے بعد 30؍دنوں میں اور ہائی کورٹس تین ماہ میں فیصلے سنادیں۔ عدالتوں کو مقدمات کی ازسرنو سماعت کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ کرایہ، وراثت اور خاندانی مقدمات کے فیصلے 6؍ ماہ میں کردیئے جائیں۔ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کمیٹی نے عدالتی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائیں۔ اسی حوالے سے عدلیہ سے متعلق تمام شعبوں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ پارلیمنٹ پر زور دیاگیا کہ قوانین کو موجودہ ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کریں۔ اعلیٰ عدلیہ پر بوجھ کم کرنے کے لئے ٹرائل کورٹس مقدمات کے فیصلے قانون کے مطابق کریں۔ ہائی کورٹس ماتحت عدلیہ پر کارکردگی کے حو الے سے مسلسل نظر رکھیں۔ آبادی کی بنیاد پر جج کا مقدمات سے تناسب بہتر بنانے کی اور کرمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے تحقیقی و تفتیشی ایجنسیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ججوں کی تربیت کے لئے جوڈیشیل اکیڈمیوں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ ججوں کے لئے سول اور کرمنل قانون پر بنیادی اصولوں پر مبنی بنچ بکس شائع کی جائیں ۔ ہائی کورٹس کو چاہئے کہ وہ صوبائی جسٹس کمیٹیوں کو دوبارہ متحرک کریں۔ مقدمات کی تیزی سے سماعت اور نمٹانے کے لئے انتظامی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی کی جائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A dangerous accident on the Australian highway
Previous Post آسٹریلیا کی ہائی وے پر خطرناک حادثہ
Next Post ریلوے کیرج فکیٹری شعبہ صحت و صفائی کی تین روزہ کتا مار مہم، درجنوں کتے تلف، عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین
Railway carriage factory healthcare department dog killing campaign thousands of dogs have deterioration great tribute by public circles

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.