yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلانعمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    بین الاقوامی خبریں
    • باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحقباب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق
    • شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئےشمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے
    شوبز
    • کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشافکترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
    • پیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیاپیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیا
    مقامی خبریں
    • عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلانعمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    کاروبار
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

خواب شرمندۂ تعبیر ہونے کا موسم

Yes 1 Webmaster March 7, 2015 1 min read
Sarwar Siddiqui
Share this:
Mirza Galib
Mirza Galib

تحریر: ایم سرور صدیقی

غالب نے نہ جانے کیوں ہر موقعہ یا مناسبت کے مطابق کوئی نہ کوئی شعر ضرور کہا ہے شاید وہ ہمارے حالات سے واقف ہوں گے اسی لئے انہوںنے کہا تھا
ہر اک بات پہ کہتے ہو تو کیاہے؟
تم ہی کہو ۔۔یہ انداز ِ گفتگو کیاہے؟

چند سال پہلے پاکستان میں سیاہ و سفیدکے مالک ۔۔ طاقت کے نشے میں چور مخالفین کو مکے دکھا اور لہرا کر ان کا ناقطہ بند کرنے والا بر ملا کہتا پھرتا تھا ۔۔میں کسی سے ڈرتا وڑتا نہیں ہوں ۔۔اس کے ایک اشارہ ٔ ابرو پر ایک منتخب وزیراعظم کو جلاوطن کردیا گیا تو کسی نے چوں چراں تک نہ کی اس وقت ڈکٹیٹر کے حامی اسے دس دس بار باوردی صدر منتخب کروانے کا دعویٰ کرتے رہے

خود موصوف وردی کو اپنی کھال قراردیتیر ہے اور طاقت کے زعم میں انہوںنے کبھی لال مسجد کو خون سے رنگین کروایا تو کبھی ملک میں ایمرجنسی لگا کر عوام کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کرڈالا۔۔کبھی اکبر بگٹی کو منظرسے ہٹانے کیلئے بلوچستان میںبلا دریغ طاقت استعمال کی ۔۔کبھی معرکہ ٔ کارگل بپا کرکے دنیا کو حیران اور پاکستانیوں کو پریشان کر دیا

یہ دستور ِ زباں بندی، ظالم تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری کے ماحول میں جب پرویزی آمریت نے عدلیہ کو فتح کرنا چاہا تو اس نے پہلی بار منہ کی کھائی اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ”انکار ”نے حالات ہی نہیں سب کچھ بدل کر رکھ دیا ۔۔خداکی شان دیکھئے جب موجودہ حکومت نے پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے کااعلان کیا اس وقت سارا زمانہ اس بات کو مذاق سمجھتا رہا شیدا۔۔ میدے کو میدا ساری خلقت کو کہتا پھرتا رہا یار!پاکستان میں بھی کبھی ایسا ہوا ہے؟ مشرف پر مقدمہ ۔۔۔ یہ میاں نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کی مت تو نہیں ماری گئی لیکن جوں جوں وقت گذرتا جارہا ہے پہلے لوگ اشاروں کناتوں۔۔ پھر باتیں بنا کر اور اب بحث مباحثہ کرکے کہہ رہے ہیں کہ جب سب کا احتساب ہو سکتاہے

ایک آمر ِ مطلق کا کیوں نہیں؟ ۔۔ افتخار چوہدری کے ”انکار ”کے بعد حالات اتنی تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں کہ کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا اوپر سے تیز زفتار میڈیا نے عام آدمی کو بھی سیاسی نابالغ سے” اینکر پرسن” بنا ڈالا ہے۔۔۔ میرا خیال ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ ہمارے ملک کے حالات مزید تیزی سے چینج ہوں گے اور جن لوگوں کو مقدس گائے کا درجہ حاصل تھا اب کٹہرے میں کھڑا ہونا ان کا مقدر بن چکاہے

سیاسی مبصرین نے تو کئی سال پہلے دعویٰ کر دیا تھا کہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہا تو پرویز مشرف ۔۔پاکستان کا آخری ڈکٹیٹر ثابت ہوگا اللہ کرکے ہماری یہ خوش فہمی حقیقت بن جائے ۔۔بہرحال بات ہورہی تھی اس شخص کی جوطاقت کے نشے میں چور مخالفین کو مکے دکھا اور لہرا کر ان کا ناقطہ بند کرکے ۔۔میں کسی سے ڈرتا وڑتا نہیں ہوں کے نعرے لگانے والا اب عدالت میں پیشی سے ڈررہاہے

غداری کے سنگین مقدمے میں پیشی دوران عدالت جاتے ہوئے اچانک سابق ڈکٹیٹر کی طبیعت خراب ہوگئی اور عدالت جانے کی بجائے اسے اسلام آباد کے ہسپتال داخل کروادیا گیا اب کراچی میں اپنے حالات کے رحم وکرم پرہے۔۔یہ بھی حالات کی سنگینی ہے کہ دس دس بار باوردی صدر منتخب کروانے کا دعویدار اب اپنے پرانے مربی و محسن سے کنی کترارہے ہیں جن کی امید۔۔ اور جانثاری کے بھروسے مشرف پاکستان آیا تھا ان کی طرف سے سرد مہری تو اس کہاوت کے مصداق ہے

جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے غداری کے مقدمہ نے جہاں اس حقیت کو آشکار کردیاہے کہ سدا بادشاہت صرف اللہ تبارک تعالیٰ کی ہے وہ جسے ”کرسی ” سے نوازتاہے در اصل اس دن سے اس کاامتحان شروع ہو جاتاہے جو اس امتحان میں سرخرو ہوجائے اسے دنیا ہمیشہ یادرکھتی ہے ورنہ رسوائی اس کا مقدر بن جاتی ہے ۔۔ موجودہ عام انتخابات میں قوم نے میاں نواز شریف کو اتنے ووٹ دئیے جس کی انہیں توقع بھی نہیں تھی یہ حکومت عوامی ترقعات پر پورا نہ اتری تو ہو سکتاہے پاکستان میں جمہوریت ناکام ہو جائے اور عوام عیر جمہوری قوتوں کی طرف نہ دیکھنے لگ جائیں خدانخواستہ ایسا ہوا تو یہ ملک وقوم کیلئے ایک بڑا المیہ ہو گا۔۔۔

بہرحال آنے والے ماہ وسال میں جو کچھ” ہونے” کی توقع ہے اس سے احتساب کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔۔ایک منصفانہ نظام معرض ِ وجود میںلایا جا سکتاہے۔۔ جمہوریت مستحکم کی جا سکتی ہے۔۔۔ہر ادارے کی حدودو قیود کا تعین کرنے میں معا و نت کی جا سکتی ہے۔۔ اور سب سے بڑھ کر ہم اداروںکو مضبوط بنا سکتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی کا خواب پورا کیا جاسکتاہے عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا ناگزیرہے پاکستان کی سرزمین صحیح معانوںمیں وہ ماحول مانگتی ہے جو قومی امنگوں کا ترجمان ہو آج عوام میں تحریک ِ پاکستان کا جذبہ بیدارکرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس پاک وطن میں ایسا معاشرہ پروان چڑھ سکے جس میں لڑائی نہ ہو،شرانگیزی نہ ہو،دہشت گردی نہ ہو، امن ہو، سکون ہو روز خوابوں میں ملاقات ہوا کرتی تھی اور خواب شرمندۂ تعبیر ہوا کرتے تھے شایداب خواب شرمندۂ تعبیر ہونے کا موسم آگیا ہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Iftikhar Chaudhry
Previous Post افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ملتوی
Next Post فرح خان نے شاہ رخ، عامر اور سلمان کو ایک ساتھ سائن کرنا ناممکن قرار دیا
Shah Rukh, Aamir Khan, Salman Khan

Related Posts

عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان

عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان

September 12, 2026
مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

September 12, 2026
پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

September 12, 2026
باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

September 12, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.