yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شگاگو کے شہدا کو سلام

F A Farooqi April 30, 2016 1 min read
Tragedi Haymarket di Chicago
Share this:
Labor Day
Labor Day

تحریر: مختار اجمل بھٹی
یکم مئی دنیا بھر میں یومِ مزدور (لیبر ڈے) کی حیثیت سے منایا جاتا ہے کہیں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں تو کہیں ریلیاں نکالی جاتی ہیں اس دن کو دنیا کی مختلف مزدور تنظیمیں اپنے اپنے انداز میں مناتی ہیں لیکن مقصود مزدور کی عظمت کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنا اور شگاگو کے شہدا سے یکجہتی ہی ہوتا ہے شگاگو کے مزدور کیا چاہتے تھے؟ صرف اپنا انسانی حق ((Duty Hours اوقات کار کا تعین۔ کہ جب وہ ڈیوٹی پر آتے تو واپسی مالک، صنعت کار یا سرمایہ دار کی مرضی پر منحصر ہوتی تھی۔

Tragedi Haymarket di Chicago
Tragedi Haymarket di Chicago

چاہے 12،14یا 16 گھنٹے گزر جائیں ڈیو ٹی ختم ہونے کا کوئی تصور ہی نہیں۔ اس ظالمانہ اور غلامانہ طرزِ عمل کا خاتمہ اور چند جائز مراعات،بس یہی مطالبہ تھا Haymarket Square میں جمع ہونے والے ان مزدوروں کا مگر دولت کو تجوریوں میں بندرکھنے والے قارو ن بھلا کب چاہتے تھے کہ ان کے خزانوں سے کچھ رقم مزدوروں کی جھولی میں چلی جائے یاانھیں کوئی ریلیف ملے اسی لیے تو انھوں نے اپنے گماشتوں ،ہر دور میں ریاستی جبر کے کارگر اور آزمودہ ہتھیار پولیس کے ذریعے نہتے اور پرامن مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کرائی اور الزام یہ لگایا گیا کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پارٹی پربم پھینکا گیا تھا اس وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے یا مارے گئے صحیح تعداد کبھی بھی معلوم نہ ہو سکی۔

بعد ازاں گرفتا ریوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو ااور نامور مزدور رہنما August Spies, Albert Parsons اور Samuel Fielden بھی گرفتار کر لیے گئے 21 جون 1886ء کو تینوں مذکورہ رہنمائوں سمیت کل آٹھ افراد کا ٹرائل شروع ہواملزمان کے خلاف پولیس پارٹی پر بم پھینکنے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملاحتیٰ کہ ٹرائل کے دوران مئیر Carter Harrison نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ مظاہرین کی جانب سے کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی کا کوئی ثبوت نہیں مل سکاجبکہ دوسری جانب سٹیٹ اٹارنی Julius Grinnellاس بات پر اَڑے رہے کہ یہی لیڈرز ہیں اور تمام تر معاملات کے ذمہ دار یہی آٹھ افراد ہیں۔

International Labor Day
International Labor Day

انھوں نے گرینڈجیوری پر زور دیا کہ Convict these men,make examples of them,hang them and You save our institutions, our society. لہذا 19اگست کو7 رہنمائوں کو سزائے موت جبکہ ایک رہنما Neebeکو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی دنیا بھر میں اس جانبدارانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کی نا صرف مذمت کی گئی بلکہ ان مزدور رہنمائوں کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر ایک بھرپور مہم بھی چلائی گئی جس کے نتیجے میں اسٹیٹ نے مجبور ہو کر Schwab اورFielden کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی جبکہ Linggنے اپنے سیل میں خودکشی کر لی۔

پھانسی کی سزاسن کر August Spies نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پھانسی دینے سے مزدور تحریک ختم ہو جائے گی ایسا کبھی نہیں ہو گا۔
“If you think that by hanging us you can stamp out the labour movement… the movement from which the downtrodden millions, the millions who toil in misery and want, expect salvation – if this is your opinion, then hang us! Here you will tread on a spark, but there and there, behind you – and in front of you, and everywhere, flames blaze up. It is a subterranean fire. You cannot put it out”. 11نومبر1887ء کو Engel Parson, Fischer,اورSpies کو پھانسی دے دی گئی تقریباًچھ لاکھ افراد نے شگاگو کے ان شہدا کی آخری رسومات میں شرکت کی جبکہ Neebe,SchwabاورFieldenکی رہائی کی عالمی مہم شدو مدسے جاری رہی بالآخر 26جون1893ء کو ان مزدوررہنمائوں کی رہائی عمل میں آئی سچ بھی آخرکار دیر سے سہی مگر سامنے آہی گیا کہ پولیس پارٹی پر جو بم پھینکا گیا تھا وہ سرمایہ داروں اور پولیس کیپٹنJohn Bonfield کی ملی بھگت سے ان ہی کے ایک آلہ کارنے پھینکا تھا جس کا واحد مقصد مزدوروں کی اس پرامن تحریک کو کمزور کرنا تھا۔

International Workers’ Day
International Workers’ Day
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Maalik
Previous Post کرپشن، بدعنوانی اور اقرباء پروری کی کہانی “مالک“
Next Post عا لمی یومِ مزدور “یکم مئی
Rights labor

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.