yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چودھری رحمت علی میں پردیسی کب گھر لوٹوں گا

Yes 2 Webmaster February 2, 2016 1 min read
Rehmat Ali
Share this:
Rehmat Ali
Rehmat Ali

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
ویسے تو ہزار بار لکھا جا چکا ہے ۔کئیوں نے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے بہت سوں نے اس مرد درویش پر لکھا ہے ۔لیکن آج رات کے اس پہر میں راولپنڈی ایئر پورٹ سوسائٹی میں واقعہ ایک گھر کے کمرے میں بیٹھا ایک اور نہج سے سوچ رہا ہوں۔کہ ٣ فروری کی ایک انتہائی سرد رات کو اپنوں سے دور ایک شخص موت سے کس طرح لڑ رہا ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ انہیں ٹھنڈ لگ گئی تھی وہ نمونیا کا شکار ہو کر اس دنیا سے چلے گئے۔میرے پاس اس وقت رضائی اور کمبل ہے نوکر نے گرم دودھ بھی دیا ہے۔خدا قسم ایک دم خیال آیا کہ دیار غیر میں چودھری صاحب کو کن مشکلات کا سامنا ہو گا۔کچھ لوگوں نے ان پر تہمت بھی لگائی کہ ان کے پاس بڑی رقم تھی ۔مزاریوں کو ٹیوشن پڑھانے کی کتنی رقم ملی ہو گی۔جس شخص کے پاس چند گز سفید کپڑے کے لئے پیسے نہ تھے اس نے کیا بد عنوانی کی ہوگی۔ اور وہ جب وصیت نامہ لکھ رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ مجھے مسلمانوں کی طرز پر دفن کرنا تو کیا ارمان ہوں گے ان کے دل میں۔یہ تو ضرور سوچا ہو گا کہ میں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے کیا کیا سوچا تھا۔انہیں کس طرح ایک نقطے پر اکٹھاکرنے کی سعی کی کہ مسلمانو! سوچ لینا ہندو کبھی تمہارا نہیں بن سکتا انہوں نے یہ بھی تو سوچا ہو گا کہ لوگ ان کا آئیڈیا لے اڑے وہ جو اس وقت ہندومسلم بھائی بھائی کے نعرے لگاتے تھے اور میں بٹ کے رہے گا ہندوستان کی صدا بلند کر رہا تھا۔

مجھے یہ صدا بلند کرنا مہنگا پڑ گئی سردیوں کی اس رات میں ادھر پنڈی کے ایک کونے میں بیٹھا میں یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ ان کے پاس سب کچھ ہو سکتا تھا وہ اگر وکالت ہی کرتے تو آسائشوں سے مالامال ہو سکتے تھے۔ٹھٹھرتی راتوں میں نمونیے میں مبتلا چودھری رحمت علی کے ساتھ اس وقت کی حکومت نے سخت زیادتی کی ۔اس نے ان کے پیچھے سرکاری جاسوس لگا دیے جنہوں نے ان کا جینا دوبھر کر دیا۔پاکستان کے ان برا چاہنے والوں نے چودھری رحمت علی کی قائد اعظم سے ملاقات بھی نہ ہونے دی انہوں نے قائد اعظم کو بھی ماری پور روڈ پر ایک پھٹیچر سی گاڑی میں انتظار کرا کے مارا اور انہیں بھی پاکستان سے بھگا کر موت دی۔فاطمہ جناح نے تو یہ بھی لکھا کہ زیارت میں کچھ صاحبان اقتتدارجب قائد اعظم کے پاس پہنچے تو میرے بھائی نے کہا فاطی یہ میری صحت دریافت کرنے نہیں آئے بلکہ یہ دیکھنے آئے ہیں کہ میں کتنا زندہ رہ سکتا ہوں؟وہ لوگ بانی ء پاکستان کے ساتھ یہ بہیمانہ سلوک کر گئے تو چودھری صاحب ان کے لئے کیا تھے۔

چودھری صاحب نے بہت کچھ سوچا ہو گا۔اپنی بھرپور زندگی میں انہوں نے بحری جہازوں پر بے شمار سفر کئے ۔انگریزوں کو پہلی مرتبہ پاکستان سے آگاہ کیا۔یہ انہی کا کام تھا کہ جب مسلم لیگ میز پر انگلستان کی قیادت کے ساتھ بیٹھی تو وہ چودھری رحمت علی کے پاکستان سے آگاہ تھے۔آج مجھے تاریخ کے پنونںے کوئی نئی بات نہیں کھنگالنی اور نہ ہی کوئی نیا مطالبہ۔مگر میں ایک بات وزیر اعظم نواز شریف صاحب سے کرنا چاہوں گا وہ بات جس کی گواہی خواجہ سعد رفیق خواجہ آصف اور اسحق ڈار صاحب دیں گے۔

جب وہ جلاوطنی میں جدہ میں تھے تو ایک روز ان پر قیامت گزر گئی ان کے والد صاحب اس دنیا سے چلے گئے۔ہم نے ان کا جنازہ پڑھا یہ فجر کی نماز کے بعد پڑھایا گیا رمضان کے دن تھے۔جب حرم کے باہر میں نے اعلان کیا کہ میاں صاحب آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو جنازے مین شرکت کے لئے آئے ہیں۔تھوڑی دیر بعد سہیل ضیاء بٹ میرے پاس آئے اور کہا کہ میاں صاحب آپ کو ملنا چاہتے ہیں سرور پیلیس آ جائیے۔تقریبا نو یا دس بجے ہوں گے میں ان کے پاس پہنچا۔اوپر ذکر کیا ہے میں نے چند احباب کا وہ سب میرے منتظر تھے،میں میاں صاحب کے گلے لگا۔ان کی آنکھوں میں آنسو تھے انہوں نے کہا چودھری صاحب دیکھیں ہمارے ساتھ کتنی بڑی زیادتی ہوئی ہے کہ وطن سے دور ہمارے بزرگ فوت ہو گئے اور ہم پاکستان بھی نہیں جا سکتے۔میاں شریف کے جنازے کے ساتھ بریگیڈئر جاوید اقبال آئے۔ان کے آخری لمھات میں جدہ سے کوئی اور نہ آسکا میاں صاحب بس اس مجبوری کو ذہن میں رکھیں۔ذرا سوچیں کہ میاں شریف کی قبر پر مٹی ڈالنے کی اجازت نہیں ملی آپ کے دل میںساری زندگی کا ارمان ہے۔

محترم وزیر اعظم صاحب! ایک شخص جس نے تخلیق لفظ پاکستان ہی نہیں ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو قومی نظریہ دیا اس نے وہاں کیمرج میں ہوسٹل کے ذمہ داران سے کہا کہ مجھے مسلمانوں کی طرح دفن کرنا۔کفن کے پیسے کسی سرکاری اہلکار نے بعد میں ادا کئے۔آج پاکستانی قوم کے ایک فرد ہونے کے ناطے آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ پردیسیوں کے دکھ کو محسوس کریں اور ان کا جسد خاکی پاکستان لائیں۔ حضور آپ نے ایک اور بات بھی کہی تھی کہ میرے لائق جب بھی کوئی خدمت ہو یاد کرلیں۔میاں صاحب میرے اوپر جو مظالم ڈھائے گئے وہ آپ کا ساتھی ہونے کے ناطے تھے۔گھر بار لٹا فقیر ہوئے جدہ کی جیلیں دیکھیں۔لیکن سب کچھ پاکستان کے لئے تھا ۔آپ سے پاکستان کے لئے مانگ رہا ہوں۔ میری سیاسی راہیں جدا ہیں لیکن ایک رشتہ تو آپ سے ہے نہ وہ رشتہ ہے پاکستانی ہونے کا۔

دوستو!ہم گجروں نے جتنی زیادتی چودھری رحمت علی کے ساتھ کی وہ اپنی جگہ ہے۔ہم نے اسے گجر کاز بنا دیا کاش کہ ہم اپنے تئیں غیر گجروں کو بھی اس کار خیر میں شامل کرتے تو آج یہ مسئلہ حل ہو جاتا۔میں روزنامہ اذکار کے ایڈیٹر جناب تزئین اختر اور ان کے دیگر رفقاء کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جو ان خطوط پر کام کر رہے ہیں۔ بس سردیوں کی اس رات میں ایک پردیسی قائد کی سرد راتیں یاد آ گئیں جو پاکستان کے لئے لڑتا پردیس میں داعی ء اجل کو لبیک کہہ گیا۔البتہ اس بے حس قوم کی جانب آج بھی دیکھتا ہو گا کہ کب دفن کے لئے دو گز زمیں ملے گی اور مین پردیسی کب گھر لوٹوں گا۔

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Barcelona Peoples Party
Previous Post بارسلونا : ندائے کشمیر 5 فروری ساڑھے 4 بجے پروگرام منعقد کرے گی
Next Post بدلتا عالمی منظرنامہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت
Nawaz Sharif in UN

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.