yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک اور چودھری رحمت علی

Yes 2 Webmaster January 25, 2016 1 min read
Chaudhry Ghulam Abbas
Share this:
Chaudhry Ghulam Abbas
Chaudhry Ghulam Abbas

تحریر: انجینئر افتخار چودھری
چلئے ایک اور مطالبہ سامے آیا ہے ۔ہماری کشمیری برادری نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کر دیا ہے کہ چودھری غلام عباس کی قبر کے احاطے پر لینڈ مافیا قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ لہذہ راولپنڈی سے ہم چودھری صاحب کا جسد خاکی آزاد کشمیر منتقل کر دیاجائے تا کہ سکوں مل جائے ان لوگوں کو جو چودھری صاحب کی وجہ سے اپنے مقاصد میں کامیابی نہیں حاصل کر پا رہے جنہیں دنیاوی لالچوں نے اس قدر حریص بنا دیا کہ وہ قبروں کو بیچ کھانا چاہتے ہیں۔

خود غرض انسان اپنے گھروں کے لئے کنالوں جگہ رکھتا ہے مگر ابدی جگہ کے لئے کچھ نہیں۔ان غرض کے بندوں کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ مردوں کو جلا کر وہاں پلازے کھڑے کر دیں۔چودھری غلام عباس کے ساتھ بھی یہی لوگ ہیں جو انہیں وہاں سے بے گھر کرنا چاہتے ہیں۔یقینا اس میں نہ وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت کا قصور ہے البتہ اتنی ذمہ داری تو ان کو ہے کہ زعمائے ملت کے آخری ٹھکانے تو محفوظ بنا دیں۔

یقین کیجئے دل دکھی ہوا ،چودھری صاحب کو ریاست کے لوگ قائداعظم ثانی بھی کہتے ہیں۔کشمیرکی آزادی کے لئے ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں انہوں نے اس وقت مسلم کانفرنس بنائی جب شیخ عبداللہ نیشنل کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ہندوستان کے ساتھ رہنے کا اعلان کر چکے تھے۔ان کی خدمات پر روشنی ڈالنے کا وقت نہیں لیکن اتنی بات ضرور کہوں گا کہ کیا ہم اپنے اکابرین کے ساتھ ایسا ہی سلوک رکھیں گے۔

Chaudhry Ghulam Abbas-Grave
Chaudhry Ghulam Abbas-Grave

اگر ان کا جسد خاکی یہاں سے جاتا ہے تو کل کو کسی لیڈر کی قبر محفوظ نہیں ہو گی۔مر کے چین نہ پانا اسے ہی کہتے ہیں۔میں دل پے ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں پاکستان کی دیگر اکائیوں کے ساتھ ہم کچھ اچھا نہیں کر رہے۔پنجاب کو ایک اور گالی پڑ گئی پنجاب ایک بار پھر پاکستانیت کی عدالت میں مجرم بنا کھڑا ہے۔افراد کے گناہ اقوام کو بھگتنا پڑتے ہیں۔کسی کے لئے یہ کوئی بڑی بات نہ ہو گی لیکن بہت سوں کے لئے یہ انتہائی تشویش ناک خبر ہے۔

چودھری صاحب کا جسد خاکی پاکستان کی سر زمین پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کی ایک نشانی ہے۔خاص طور پر پنڈی میں ان کی قبر ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے۔یہ کشمیریوں سے ایک رشتے کا ٹوکن بھی ہے۔راولپنڈی جسے سری نگر کی منڈی کہا جاتا ہے یہاں سے ان کے جسد خاکی کی آزاد کشمیر منتقلی کا مطالبہ کشمیری بھائیوں کا پاکستان سے عدم اعتماد کا اظہار ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے مایوس ہو رہے ہیں اور یہ بات شائد حادثہ نہیں سانحہ ہے۔

میں ان صفحات پر اپنے کشمیری بھائیوں سے درخواست کروں گا ایسا کبھی سوچنا بھی نہیں۔فیض آباد جہاں یہ مقبرہ ہے وہ جگہ اب کوڑیوں کی بجائے کروڑوں کی ہو چکی ہے۔مافیا کا تو بس نہیں چلتا ورنہ وہ داتا صاحب کی مسجد کو بھی بیچ کھائیں۔یہ سب کچھ نہ تو حکومت پنجاب کر رہی ہے نہ پنڈی انتظامیہ۔ضروری امر یہ ہے کہ حکومت آزاد کشمیر باضابطہ طور پر کشمیری النسل وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کریں کہ کشمیر کے اس سپوت کی قبر کا احترام کیا جائے اور کسی بھی باثر شخص کو یہ مذموم حرکت نہ کرنے دیں۔کہ وہ ان کی ابدی رہائیش کے کسی بھی حصے کو ہڑپ کرے۔

ایک اور بات بھی اچھی یہ ہے کہ راولپنڈی کے آنے والے میئر بھی کشمیری النسل ہیں سردار نسیم خان کی توجہ بھی ان کالموں کے ذریعے ہم چاہیں گے۔میرا ان سے مطالبہ ہے جب وہ حلف اٹھا ئیں تو ان کی قبر پر حاضری دیں پھولوں کی چادر چڑھائیں۔ اور اس بات کی یقین دہانی بھی کرائیں کہ ہم پنڈی وال اپنے محسنوں کے قدر دان ہیں۔

میں اس مسئلے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتا ورنہ ہم اسے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بھی اٹھائیں گے۔ہم تو پہلے ہی ایک چودھری رحمت علی کو ترسے ہوئے ہیں اپنے ایک عظیم قائد کو یہاں سے کیوں جانے دیں۔پاکستان اپنے ان محسنوں کو کبھی نہیں بھولائے گا جنہوں نے اپنی زندگی دو قومی نظریے کے لئے وقف کر دی۔ویسے بھی زندہ قومیں اپنے محسنوں کو تکلیف نہیں دیتیں بلکہ ان کا حترام کرتی ہیں۔

Chaudry Ghulam Abbas
Chaudry Ghulam Abbas

ہم چودھری غلام عباس کو ایک اور چودھری رحمت علی نہیں بننے دیں گے جنہیں ہم برطانیہ سے لانے کا مطالبہ ایک عرصے سے کر رہے ہیں۔کشمیری بھائیو ہم اللہ کے فضل و کرم سے انہیں اپنا بھی ہیرو سمجھتے ہیں۔انہوں نے وادی ء کشمیر میں مسلم لیگ کا سبز ہلالی پرچم تھاما اور اس وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب قائد اعظم اپنے آپ کو اکیلا محسوس کر رہے تھے۔

مجھے اپنے صحافی بھائیوں سے بھی درخواست کرنی ہے کہ وہ اس مسئلے کو اجاگر کریں۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ جب یہ خبر کشمیر کی دوسری جانب جائے گی لوگ کیا کہیں گے وہ مجاہدین کیا سوچیں گے۔ہند تو اس خبر کو کشمیریوں کو سنا کر محظوظ ہو گا۔اللہ نے کرے ہم پاکستانیت کی اس علامت سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ہم تو چودھری رحمت علی کے جسد خاکی کے منتظر ہیں کشمیری بھائیو آپ ہم سے یہ اعزا چھیننا چاہتے ہیں ہر گز نہیں۔

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر: انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post سعودی عرب نے ایران سے ثالثی کی کوششیں مسترد کردیں
Next Post امریکی ائیرلائنز کو شدید ہچکولوں کا سامنا،7مسافر زخمی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.