yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

سانحہ چارسدہ یونیورسٹی

Yes 1 Webmaster January 24, 2016January 24, 2016 1 min read
Gunmen Attack University in Pakistan
Share this:
Bacha Khan University Attack
Bacha Khan University Attack

تحریر: ممتاز ملک. پیرس
ایک اور دلخراش واقعہ نے پاکستان کے تحفظ اور اس کے پرامن حالات پر ایک اور چوٹ لگائی. نہ تو یہ کوئی بات نئی ہے اور نہ ہی ہمارا دشمن نیا یا چھپا ہوا ہے. یہ وہی دشمن ہے جن کے لیئے قائد اعظم کے یوم پیدائش کو نظر انداز کر کے ہمارے وزیراعظم صاحب خود کو فرش راہ کیئے بچھے چلے جا رہے تھے. اور نت نئے انداز سے اس دہشت گرد پڑوسی وزیراعظم کی دلپشوری میں دیوانے ہوئے جا رہے تھے اور ویسے بھی پاکستانی قوم کا وقار کسی کے قدموں میں ڈالنا ہمارے وزراء کا پرانا شیوہ رہا ہے. لیکن اب تو حد ہی ہو چکی ہے.

پڑوس سے کوئی بھی ڈگڈگی بجاتے ہوئے آتا ہے بندر کا تماشا دکھاتا ہے. اور ایک نئے وار کے لیئے جاسوسی کر کے چلا جاتا ہے . یہ ہی ہوا اب کی بار بھی پشاور کے نزدیک چارسدہ یونیورسٹی میں پشاور آرمی سکول کے واقعے کو دہرایا گیا . گو کہ الحمد اللہ گارڈز ،پولیس اور فوج کی بروقت آمد سے ہم بہت بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان سے بچ گئے . لیکن یہ سب اس سے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتا تھا.

ہر آدمی حیران ہے کہ کوئی لگاتار پاکستانی حدود میں موبائل پر تخریبی گفتگو کر رہا ہے لیکن کسی سیٹلائیٹ سروس یا موبائل سروس والے کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی. حالانکہ اگر یہ لوگ چند مخصوص الفاظ بھی سسٹم میں شامل کر دیتے ہیں جو کہ ممنوعہ ہوں تو بھی سسٹم آپ کو الرٹ کر دیتا ہے.

Gunmen Attack University in Pakistan
Gunmen Attack University in Pakistan

یہ بات تو ایک چھوٹا سا بچہ بھی جانتا ہے کہ فون اور موبائل میں کئی قسم کے سیفٹی پوائنٹس ہوتے ہیں . تو ہمارے ان فون کمپنیز میں کام کرنے والے کیسے ثم بکم گونگے بہرے بنے رہے . اس کا صاف مطلب ہے کہ فون سروس میں سے بھی اس واقعے میں کسی نہ کسی کی سنگت یا غفلت شامل رہی ہے . اس کی گرفت اب تک کیوں نہیں ہوئی ؟

کسی بھی عمارت میں ساٹھ کے قریب گارڈز کیا ایک ہی جانب بیٹھے پہرہ دے رہے تھے یا تاش کھیل رہے تھے یا گپ ہانک رہے تھے کہ انہیں پچھلی دیواروں سے اندر آنے والوں کی بروقت خبر نہ ہوئی؟ اور سب سے بڑا نقطہ یہ ہے کہ یہ سب پاگل کتے اخر کابل سے ڈائیریکٹ تو چارسدہ تک نہیں پہنچے جس مکان یا ہوٹل میں یہ ٹھہرے تھے ان کے مالکان کو زیادہ رقم کی ادائیگی بھی کی ہو گی. اور امید سے زیادہ ان کی مٹھی گرم کی گئی ہو گی.

ان مالکان کو یہ نہیں سوچنے کی زحمت گوارہ ہوئی کہ یہ اجنبی اس پر اتنا مہربان کیوں ہے؟ ان سب لالچی ملک فروشوں کی سزا بھی اتنی عبرت ناک بنا دیں کہ آئندہ کوئی اپنا گھر یا کمرہ کرائے پر دیتے ہوئے اچھی طرح سے سوچے. ان سہولت کاروں کو انہیں کے محلوں میں سرعام پھانسی دی جائیں.

Asim Salim Bajwa
Asim Salim Bajwa

ان کے گھروں کو بلڈوز کر دیا جائے. تاکہ دوسروں کے لیئے یہ عبرت بن سکیں. اور جس کسی این جی او یا وکیل کے پیٹ میں ان پاگل کتوں کے لیئے ہمدردی کا مروڑ اٹھے تو اسے بھی پھانسی پر لٹکا دینا چاہیئے. کیونکہ اس ملک کی بقاء سے بڑھ کر نہ تو کوئی رشتہ ہے ،نہ کوئی عہدہ ہے اور نہ ہی کوئی محکمہ. جب تک حکومت پاکستان اور پاک آرمی دل کو پتھر کر کے بڑے اقدام نہیں اٹھائے گی ہمارے وذراء سے اس غیرت مندی کی توقع بھی عبث ہے.

اگر راتوں رات اس ملک کی اسمبلیاں کھولی جا سکتی ہیں اور خزانے لوٹنے نت نئے قوانین اور احکامات پر ٹھپے لگائے جا سکتے ہیں . ہر خزانے کے چور کو تحفظ دیا جا سکتا ہے. تو اس ملک کی سلامتی کے فیصلوں پر مہر کیوں نہیں لگائی جا سکتی. قومی سلامتی کے تمام معاملات ہمارے نااہل اور کاروباری حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے جن کا دماغ سوتے جاگتے قورمہ بریانی سے آگے سوچ ہی نہیں سکتا.اور ان سے ملک کے دفاع کی امید رکھنا بھی گویا بلی کو دودہ کی نگرانی پر بٹھانے والی بات ہے.

اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی سلامتی کونسل کو فعال کیا جائے اور اس کے آخری فیصلے کا اختیار پاک آرمی کی کسی بھی غیر متنازعہ شخصیت کو بنایا آئے . کیونکہ جاہل عوامی اکثریت کو پڑھے لکھے باشعور درد دل رکھنے والی اقلیت پر کسی طور فوقیت نہیں دی جا سکتی . یہ ہی وقت کی آواز بھی ہے اور ضرورت بھی.

Mumtaz Malik
Mumtaz Malik

تحریر: ممتاز ملک. پیرس

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان اور نیوزی لینڈ کاپہلاون ڈے، آج رات تین بجے ہوگا
Next Post یوم شہید کشمیر 14 فروری کو لیوٹن میں منایا جائے گا، مہمان خصوصی شوکت مقبول بٹ ہونگے
Asif Masood Chaudhry

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.