yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

پاکستان پرامن اورمستحکم افغانستان کیلئے مذاکرات کا حامی اور تعلیم اور تعمیر وترقی پر سرمایہ کاری کوا خواہاں ہے، وزیرخارجہ سے احمد ولی مسعود سے ملاقات،

MH Kazmi February 19, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نے افغان طلبا وطالبات کیلئے تعلیمی سکالرشپس سمیت ملک کی تعمیر و ترقی کے مختلف منصوبوں کیلئے ایک ارب امریکی ڈالر کی خطیر رقم مختص کی۔ پاکستان، افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کا خواہاں ہے۔افغانستان کے امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی مسعود فائونڈیشن کے چیئرمین احمد ولی مسعود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے اراکین وفد کو پاکستان اور افغانستان کے مابین عوامی سطح پر روابط کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تعلیم کے شعبے میں افغان طلباء کی معاونت کیلئے چھ ہزار وظائف کا اجراء کیا اور افغانستان کی تعمیر و ترقی سے متعلق مختلف منصوبہ جات کیلئے ایک ارب امریکی ڈالر کی خطیر رقم مختص کی۔یہ اقدامات پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ساتھ گہرے دو طرفہ تعلقات کا مظہر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہش مند ہے ۔ اس لئے پاکستان، افغان امن میں خلوص نیت کیساتھ مصالحانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور امن معاہدہ طے پایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے ۔بین الافغان مذاکرات کا انعقاد ،افغانستان کے مسئلے کے جامع اور مستقل سیاسی حل کیلئے انتہائی اہم موقع ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں پر تشدد واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی لانے اور حالیہ جنگ بندی کیلئے تمام فریقین کو سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بعض بیرونی قوتیں افغان امن عمل کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہیں ان عناصر پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کیلئے تمام فریقین کو مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔افغان امن عمل نے دہائیوں سے وطن واپسی کے منتظر افعان مہاجرین کے اندر امید کی کرن پیدا کی ہے۔

CHAIRMAN, MASOOD, FOUNDATION, AHMED WALI MASOOD, HAD, MEETING, WITH, FM SHAH MEHMOOD QURESHI
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے روسی فیڈریشن کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی ملاقات، افغان امن عمل
Next Post دنیا کے خوبصورت ترین گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام،

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.