yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے مودی کی برسلز آمد پر یورپی یونین کو احتجاجی یاداشت پیش کی

F A Farooqi April 1, 2016 1 min read
Ali Raza Syed Memo Brussels
Share this:
Ali Raza Syed Memo Brussels
Ali Raza Syed Memo Brussels

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر آمد کے فورا بعدیونین کے حکام کو ایک احتجاجی یاداشت پیش کی۔ یہ یاداشت انھوں نے برسلز میں مودی مخالف مظاہرے کے دوران یورپی یونین کے حکام کے حوالے کی۔

اس موقع پربلجیم میں مقیم سکھ رہنما اور دیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔ اس احتجاجی مراسلے میں یورپی یونین سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بندکروائے اور کشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دلوانے میں اپنااثرورسوخ استعمال کرے۔مودی یورپی یونین سے دوطرفہ تجارت پرمذاکرات کرنے بدھ کے روز برسلزآئے تھے اور جب ان کے مذاکرات جاری تھے تو اسی دوران یورپی کونسل اورکمیشن کی عمارتوں کے سامنے یہ احتجاج کیاگیا جہاں مودی کے یورپی حکام کے ساتھ مذاکرات ہورہے تھے۔

علی رضاسید نے بتایاکہ یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لیناچاہیے اوربھارت کے ساتھ کسی قسم کے نئے تجارتی معاہدوں سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال اوربھارت میں نچلے طبقات اور اقلیتوں کے ہندوانتہاپسندوں اور متعصب حکومت کے نارواسلوک کو مدنظررکھناچاہیے۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کی کھلی چھٹی ہے اور ان سرگرمیوں کو حکومت کی سیاسی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

برسلزمیں احتجاجی مظاہرہ کشمیرکونسل ای یونے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بھارت کے اندر اقلیتوں ور دیگر مظلوم طبقات کے ساتھ حکومتی ظلم و زیادتی کے خلاف کیا۔علی رضاسید نے کہاکہ مودی کی سربراہی میں بی جے پی کی حکومت کا ٹریک ریکارڈاتنابھیانک ہے کہ اس کے برسراقتدارآتے ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زورپکڑ گئی ہیں اوراس دوران لوگوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے۔

بھارتی حکومت کارویہ دنیامیں قائم انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ بھارت خاص طورپر انسانی حقوق کے ان اصولوں کی خلاف وزری کررہاہے جن کو یورپ اوردیگر مہذب دنیا میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔مظاہرے میں یورپ میں مقیم کشمیریوں ،سکھوں اور دیگرافراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی جن میں اہم شخصیات اورسماجی اورانسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

مظاہرے کے اہتمام میں کشمیرکونسل یورپ کو ورلڈ کشمیردائس پورہ الائنس کنیڈا، کشمیرکمیٹی سویڈن، کشمیریورپین الائنس ناروے، فری کشمیرآرگنائزیشن جرمنی، کشمیرسنٹر ہالینڈ، انٹرنیشنل کونسل فارہومن ڈی ویلپمنٹ ، کشمیرانفو، جے کے ایل یف بلجیم ودیگر تنظیموں کا تعاون حاصل تھا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ بعض پلے کارڈز پر ’’مودی قاتل، مودی دہشت گرد اور مودی فاشسٹ کے الفاظ بھی تحریرتھے۔ مظاہرین نے مودی کے کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔مقررین نے کہاکہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہاہے۔کشمیریوں کی جدوجہدکو کوئی نہیں دباسکتا۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Italy News
Previous Post موزن چوہدری بشیر بوسال اور ان کے دوستو کا ایک خوبصورت انداز
Next Post عمران خان اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور عوام کے مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، افضال گوندل
Afzaal Ahmad Gondal

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.