yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو دہشتگردی کا نام دے کر دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا، فضل الرحمن

MH Kazmi February 16, 2018 1 min read
CHAIRMAN, KASHMIR, COMMITTEE, FAZAL UR RAHMAN, SAID, WITOUT, SOLVING, KASHMIR, ISSUE, PEACE, PROCESS, CANNOT, BE, COMPLETED, IN, THE, REGION
Share this:

CHAIRMAN, KASHMIR, COMMITTEE, FAZAL UR RAHMAN, SAID, WITOUT, SOLVING, KASHMIR, ISSUE, PEACE, PROCESS, CANNOT, BE, COMPLETED, IN, THE, REGION

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ۔تنا زعہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ ہندوستان تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے پر امن تحریک کو نہ پہلے دبا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ وہ کشمیریوں کی حق کے لئے بلند ہونے والی آواز کو دبا سکے گا ۔تحریک آزادی کشمیریوں کی ازخود جلائی ہوئی شمع ہے بھارت کشمیریوںکی پر امن جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔پاکستانی حکومت ،عوام حق خود ارادیت کی اس تحریک میں کشمیری بھا ئیوں کے ہمقدم ہیں اور کسی بھی لمحے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔آزادی کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سر ی نگر سے آئے ہوئے سنیئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میںمعروف کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ،ڈا کٹر ولید رسول ، سردار عظیم اور شیخ عبدالمتین بھی شامل تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین کشمیر کمیٹی مولابا فضل الرحمان نے کہا کہ بین القوامی قانون کے مطابق کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں اور بھارتی حکومت طاقت کے زور پر انکی اس جہدوجہد کودبا رہی ہے لیکن کشمیری عوام نے اپنے خون کے ذریعے آزادی کی شمع کو روشن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر ریاست جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا بھارت کا کشمیر پر قبضہ تقسیم بر صغیر کے اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہتر ین روڈ میپ ہیں، کشمیری عوام 70 سالوں سے اقوام متحدہ کی راہ دیکھ رہے ہیںاب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر پر اپنی خاموشی تو ڑیںاور کشمیریوں کو ان کا پیددائشی حق حق خود ارادیت دلانے کے لئے عملی اقدا مات کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں کشمیریوں سے نفسیاتی طور پر شکست کھا چکا ہے اور بد حواسی کے عالم میں آئے روز ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑ کتے ہیں اور آزادی کی منزل کے حصول تک انہیں تنہا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔اس موقع پر حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہندوستان نے تمام تر ہتھکنڈے اور حربے آزما لیے لیکن کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے ہر طر ح کی قر بانی کا عہد کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز مظلوم کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیریوں کوبینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اس طرح کے ظالمانہ بھارتی اقدامات پر  عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عاالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہ مظلوم کشمیری عوام تاریخ کا عظیم جہاد کر رہے ہیں  اور تمام تر مظالم کے باوجود ان کا عزم جوان ہے اور وہ تھکے نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی توجہ کا محور و مر کز ہے اور پاکستان ان کے خون میں شامل ہے لیکن ہم کو پاکستان سے کو ئی تواناآواز نہیںآتی ،حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی آواز کو پوری قوت کیساتھ دنیا تک پہنچانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم اور تنا زعہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر جاندار انداز میں کشمیریوںکا مقدمہ پیش کرکے دنیا کی آواز کو اپنے ساتھ ملا کر بھارت پر دبائو ڈالنا ہو گا تا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے مذا کرات کی میز پر آئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی از خود کشمیر کے حوالے سے خاموشی توڑنا ہو گی اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار اداکرناہوگا کیوں کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ANNUAL, LITERARY, FESTIVAL, OF, OUR, MOTHER, LANGUAGES, WILL, STARTED, TOMORROW, AT, LOK VIRSA, MORE, THAN, HUNDRED, WRITERS, POETS, AND, ARTISTS, WILL, ATTEND, THE, FESTIVAL
Previous Post مادری زبانوں کے تیسرے سالانہ ادبی میلے کا کل سے آغاز، ملک بھر سے 100 سے زائد شاعر، ادیب اورفنکار شرکت کرینگے
Next Post چاند نظر نہیں آیا ، یکم جمادی الثانی اتوار18 فروری کو ہوگی
The moon of Zi-ul-Haj in Saudi Arabia will be seen today

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.