yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغازفرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز
    • فرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاریفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاری
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغازفرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز
    • سعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے حوثیوں پر فوجی کارروائی کی درخواست، امریکہ نے دو ٹیلی فونک رابطوں کے باوجود انکار کر دیاسعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے حوثیوں پر فوجی کارروائی کی درخواست، امریکہ نے دو ٹیلی فونک رابطوں کے باوجود انکار کر دیا
    شوبز
    • آسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیاآسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیا
    • وینس فلم فیسٹیول میں دستاویزی فلم “نازا” کی نمائش، اسرائیلی افسران کا غزہ میں شہریوں کے قتل عام کا چونکا دینے والا انکشافوینس فلم فیسٹیول میں دستاویزی فلم “نازا” کی نمائش، اسرائیلی افسران کا غزہ میں شہریوں کے قتل عام کا چونکا دینے والا انکشاف
    مقامی خبریں
    • لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندیلاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی
    • پاکستان اور ہانگ کانگ میں تجارتی و سرمایہ کاری فروغ پر تاریخی اتفاق، نئے اقتصادی مواقع کی راہ ہموارپاکستان اور ہانگ کانگ میں تجارتی و سرمایہ کاری فروغ پر تاریخی اتفاق، نئے اقتصادی مواقع کی راہ ہموار
    کاروبار
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اشتھارات

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی متعصبانہ رویے کا بھی نوٹس لینا چاہیے، علی رضا سید

MH Kazmi June 6, 2020June 6, 2020 1 min read
Share this:

برسلز (مانیٹرنگ رپورٹ) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھارتی حکام کے متعصبانہ رویئے کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا سید نے امریکہ میں سیاہ فام باشندے جورج فلوید کے پولیس کے ہاتھوں دردناک قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی گفتگو مقتول جارج فلوید کے خاندان کے ساتھ تعزیت سے شروع کرتا ہوں اور یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ دنیا کو اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھارتی حکام کے ظالمانہ رویئے اور بھارت میں اقلیتوں اور پس ماندہ طبقات کے ساتھ حکومتی تعصبات و زیادتیوں کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

یورپی پریس کلب برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران علی رضا سید نے کشمیرکونسل ای یو کی پچھلے سالوں کی کارکردگی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ جس طرح جورج فلوید کے آخری الفاظ کہ ’میں سانس نہیں لے سکتا‘ آج دنیا میں جاری اس کی دردناک موت کے خلاف احتجاج کا نعرہ بن چکاہے، اس طرح دنیا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر کے ستم زدہ عوام کے لیے بھارتی مظالم کی وجہ سے پچھلی سات دہائیوں سے سکھ کا سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔

اب تک تین سو پانچ دن ہوگئے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارت کی طرف مسلط کردہ لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں۔ مودی حکومت نے پچھلے سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں کرفیو لگا دیا اور وہاں کے لوگوں کے بنیادی شہری حقوق تک سلب کردیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ تسلط اور متعصبانہ طرز عمل کو سات عشرے گزرگئے ہیں اور کشمیری عوام کے پاس پرامن احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ میں کشمیری عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو پچھلی سات دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں اور اپنی پرامن اور غیرمتشدد جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف بھارت کے بھیانک مظالم کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ پچھلے ماہ کی انیس تاریخ کو بھارتی فوجیوں نے سری نگر میں نواکدل کے علاقے میں فوجی آپریشن کی آڑ میں پندرہ رہائشی مکانات کو تباہ و بربارد اور ان کے مکینوں کو بے گھر کردیا۔

ایک دوسرے تازہ واقعے میں ایک حازم بٹ نامی چودہ سالہ لڑکے جو ذہنی پس ماندگی کے عارضے میں مبتلا تھا، کی لاش ہندورا میں اس جگہ سے برآمد ہوئی جہاں بھارتی فوجیوں نے اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کاروائی کی۔ پچھلے ہی ماہ ایک اور بائیس سالہ نوجوان پیرمعراج الدین کو بھارتی فوجیوں نے بڈگام کے علاقے نارابل میں ایک چیک پوسٹ پر نہ رکنے کا الزام لگا کر قتل کردیا۔ مئی میں ایک دوسری کاروائی میں بھارتی فوجیوں نے بڈگام کے علاقے نصراللہ پورہ میں بہت سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی املاک کو تباہ کردیا۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاکہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ یورپی یونین کے وزیرخارجہ جوزف بوریل نے امریکہ سیاہ فام جورج فلوید کے مرنے پر افسوس کے لیے بیان جاری کیا ہے لیکن جب اس طرح کی متعصبانہ کاروائیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہوتی ہیں اور بھارت میں اقلیتوں پر مظالم رونما ہوتے ہیں تو پھر یورپی وزیرخارجہ کیوں خاموش رہتے ہیں؟ جوزف بوریل نے ابھی تک بھارتی فوجیوں کی سفاکانہ کاروائیوں پر کوئی بیان کیوں نہیں جاری کیا۔

علی رضا سید نے کہا کہ ہم یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے عوام اور بھارت میں پس ماندہ طبقات اور اقلیتوں کے خلاف مودی حکومت کے فاشزم کے خلاف آواز بلند کرے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے حالیہ دنوں یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن کی طرف سے بھارتی وزیرداخلہ کو لکھ گئے خط کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے بھارت میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ علی رضا سید نے پندرہ اراکین یورپی پارلیمنٹ کے خط کو بھی سراہا جس میں انہوں نے یورپی کمیشن کی صدر اور یورپی وزیرخارجہ سے کہاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بھارتی حکام سے بات کریں۔

CHAIRMAN EU, ALI RAZA SYED, SAYS, EVERY, KASHMIRI, FEELS, LIKE, GEORGE FLUID, FROM, 70, YEARS
Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Hazrat MUHAMMAS SAW
Previous Post عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
Next Post کوروناوائرس نے ٹائیگرفورس کی شکل میں قومی رضاکار فورس مہیاکی، انکے ساتھ پاکستان میں خدمات انجام دیکر روحانی سکون حاصل ہوا، خدامات کا سفر جاری رہیگا، ملک عابد

Related Posts

فرانسیسی سیاستدان دیہی ووٹروں کو لبھانے کے لیے باروں اور کیفے کا رخ کرنے لگے

فرانسیسی سیاستدان دیہی ووٹروں کو لبھانے کے لیے باروں اور کیفے کا رخ کرنے لگے

September 11, 2026
فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز

فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز

September 11, 2026
فرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاری

فرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاری

September 11, 2026
آسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیا

آسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیا

September 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.